yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اقتدار کے ایوانوں کے ہر موڑ اور دروازے سے واقف صحافی کے انکشافات

MH Kazmi June 11, 2019 1 min read
The revelations of the journalist's every turn and the well-known journalist
Share this:

The revelations of the journalist's every turn and the well-known journalist

لاہور (ویب ڈیسک) انسانوں کے ساتھ شاید روزِ ازل سے ایسا ہی ہورہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہوجانے کے بعد مگر Post Truth Eraکی اصطلاح زبان زدعام ہوئی۔ آسان ترین لفظوں میں اسے سمجھنا ہوتو کہہ سکتے ہیں کہ ایک شے ہوا کرتی ہے -’’معروضی حقیقت‘‘- مثال کے طورپر نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔سورج کو میں دیکھوں یا نہ دیکھوں یہ اپنی جگہ قائم ایک حقیقت ہے۔16ویں صدی سے عقل پرست فلسفیوں نے بہت استقامت اور ثابت قدمی سے یہ پیغام پھیلانا شروع کیا کہ ’’معروضی حقیقت‘‘ سورج جیسی ٹھوس مادی اشیاء پر ہی مشتمل نہیں ہوتی۔ معاشرتی معاملات پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے۔ سیاست اور اقتدار کی کش مکش سے جڑے قصے بھی چند ’’معروضی حقائق‘‘ کے تابع ہوتے ہیں۔ یہ حقائق میرے اور آپ کی انفرادی خواہشات اور ترجیحات سے بالاتر ہوتے ہیں۔بات لمبی اور گنجلک ہوجائے گی۔ مختصراََ یہ کہہ کر آگے بڑھتا ہوں کہ آج کے دور میں یہ تصور فروغ پارہا ہے کہ ’’سچ‘‘ وہی ہے جو میں یا آپ اپنی انفرادی خواہشات وترجیحات کے غلام ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔فلمی زبان میں Fast Cutکرتے ہوئے اطلاع اب آپ کو یہ دینی ہے کہ گزشتہ دو دن جو لاہور میں گزارے اور وہاں موجود مسلم لیگ کے حامیوں (اس جماعت کے رہنمائوں یا متحرک کارکنوں سے نہیں)سے گپ لگائی تو دریافت ہوا ان کی اکثریت کو کامل یقین ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (نون) کے صدر شہباز شریف سے ’’ڈیل‘‘ ہوگئی ہے۔ اسی باعث وہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات لندن سے لاہور پہنچ گئے۔ شہباز شریف کے ساتھ ہوئی مبینہ ’’ڈیل‘‘ کی بنا پر مجھ سے گفتگو کرنے والوں کو قوی امید یہ بھی تھی کہ موصوف کی لاہور آمد عندیہ دے رہی ہے کہ ان کی جماعت کے ’’اچھے دن‘‘ آنے والے ہیں۔یقین مانیں میرے جھکی ذہن نے سوالات کی بوچھاڑ کے ذریعے یہ جاننے کی ہر ممکن کوشش کی کہ میرے ساتھ گفتگو کرنے والے مسلم لیگ (نون) کے حمایتی کن ’’معروضی حقائق‘‘ یا ٹھوس شواہد کی بنیاد پرشہباز شریف سے ’’ڈیل‘‘ ہوجانے کی سوچ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ مجھے کوئی معقول جواب نہیں ملا۔سادہ منطق کے اطلاق سے خود کو یہ سمجھاتے ہوئے اطمینان دلانے کی کوشش کی کہ شہباز شریف کے Pragmaticہونے کی شہرت ان سے ’’ڈیل‘‘ ہوجانے کی امید جگانے کا واحد سبب ہے۔ اس کے سوا کچھ نہیں۔1990کی دہائی سے یہ بات مشہور ہوئی کہ اپنے بھائی کے مقابلے میں شہباز صاحب سیاست دانوں کی محدودات کو جبلی طورپر سمجھتے ہیں۔انہیں بخوبی علم ہے کہ منتخب سیاست دانوں کو ہمارے ہاں کامل اختیار نصیب نہیں ہوتا۔ انہیں دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ ’’نیویں نیویں‘‘ ہوکر چلنا پڑتا ہے۔ اسی باعث نواز شریف کے پہلے دورِ حکومت میں یہ بات مشہور ہوئی کہ اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان اپنی ہی نگرانی میں کروائے انتخابات کے ذریعے قائم ہوئی قومی اسمبلی کو برطرف کرنا نہیں چاہتے۔ ان کی خواہش ہے کہ شہباز صاحب جوان دنوں قومی اسمبلی کے باقاعدہ رکن تھے اپنے بھائی کی جگہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھال لیں۔ شریف خاندان اس کے لئے تیار نہیں ہوا۔ اپریل 1993میں لہذا وہ اسمبلی برطرف کردی گئی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ہوئی بحالی مگر اسے استقامت فراہم نہ کرپائی۔ بالآخر صدر اور وزیر اعظم سے ا ٓرمی چیف جنرل وحید کاکڑنے استعفے لئے۔ نئے انتخابات ہوئے جن کے نتیجے میں محترمہ بے نظیر بھٹو دوبارہ اس ملک کی وزیر اعظم ہوگئیں۔اقتدار سنبھالتے ہی انہوں نے ’’فاروق بھائی‘‘ کو ایوان صدر بھیج دیا۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کو قوی یقین تھا کہ ’’اپنا‘‘ صدر منتخب کروالینے کے بعد ان کی قائد نے اپنے دوسرے دورِ حکومت کے پانچ آئینی سال مکمل کرنے کا ’’پکا بندوبست‘‘ کرلیا ہے۔ یہ حقیقت مگر اپنی جگہ موجود رہی کہ ’’فاروق بھائی‘‘ کے پاس آٹھویں ترمیم کی بدولت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو گھر بھیجنے کا اختیار حاصل تھا۔میرے وسوسوں بھرے دل کو یہ خدشہ لاحق رہا کہ ’’فاروق بھائی‘‘ اس اختیار کو استعمال کرنے کی راہ پر ’’ڈالے‘‘ جائیں گے۔ میرے خدشات کا پیپلز پارٹی کے شدید ترین مخالفین بھی مذاق اُڑاتے رہے۔ 1996کی جنوری کی ایک سہ پہر محترمہ بے نظیر بھٹو سے اکیلے میں ملاقات ہوگئی۔پارلیمان میں موجود وزیر اعظم کے چیمبر میں بیٹھی وہ مجھ سے کرید کرید کر پوچھتی رہیں کہ ’’چھوٹا(شہباز شریف)‘‘ ان دنوں کیا گیم لگارہا ہے۔ میں نے لاعلمی کا اظہار کیا تو انہوں نے میری رپورٹنگ والی صلاحیتوں کا مذاق اُڑایا۔ میرے کان کھڑے ہوگئے۔ چند دنوں کی بھاگ دوڑ کے بعد مگر دریافت ہوگیا کہ شہباز صاحب محترمہ عابدہ حسین اور شاہد حامد کے ذریعے ’’فاروق بھائی‘‘ سے ’’تھرو‘‘ ہو چکے ہیں۔شہباز صاحب کی ’’ڈیل میکنگ‘‘ صلاحیتوں کو اجاگر کرتی اس کے علاوہ بھی میرے پاس کئی کہانیاں ہیں۔ میں ان کہانیوں کو دہرانا اس لئے نہیں چاہتا کیونکہ میری دانست میں 2019کی اپنی حقیقتیں ہیں اور وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا۔ تاریخ بھی خود کو ہر بار دہرانے کی عادی نہیں۔ کرکٹ کبھی پانچ دن تک پھیلاٹیسٹ ہوا کرتی تھی۔اب T-20ہوچکی ہے۔T-20کے دوروالی سیاست میں شہباز شریف کی ’’ڈیل میکنگ‘‘ شہرت کارآمد نظر نہیں آرہی۔ گزشتہ برس ان کے بھائی احتساب عدالت سے سزاپانے کے بعد اپنی قریب المرگ اہلیہ کو چھوڑ کر بیٹی سمیت لاہور پہنچے تو شہباز صاحب ایئرپورٹ تک پہنچ نہ پائے۔نواز شریف ایئرپورٹ سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل چلے گئے۔اس کے باوجود شہباز صاحب کو کم از کم پنجاب میں دوبارہ اپنی حکومت بنانے کی سہولت نصیب نہیں ہوئی۔ اگست 2018کے انتخابی نتائج کو کڑوا گھونٹ سمجھ کر ہضم کرجانے والے شہباز صاحب قومی اسمبلی میں اپنے ’’نیویں نیویں‘‘ رویے کے باوجود اپنے خاندان اور جماعت کی مشکلات کا مداوانہ ڈھونڈ پائے۔ نواز شریف کے بجائے اب ان کی ذات اور پوراخاندان احتساب کی زد میں ہے۔ میں یہ سمجھنے سے ہرگز قاصر ہوں کہ احتساب کے تناظر میں شہباز صاحب اور ان کے خاندان کے لئے مسلسل بڑھتی مشکلات کے باوجود لاہورمیں مسلم لیگ (نون) کے ووٹروں کی اکثریت کیوں یہ تصور کررہی ہے کہ ’’ڈیل‘‘ ہوگئی ہے۔ شاید جو’’سچ‘‘ وہ دیکھ رہے ہیں اسے میرا ضرورت سے زیادہ جھکی ذہن دیکھ نہیں پارہا۔ میری ’’عقل‘‘ کو لبِ بام تک محدود رہتے ہوئے تماشہ دیکھنے میں محو رہنا ہوگا۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
See the details of some of the wonderful acts of Pakistan led by Army Chief Qamar Bajwa in this news.
Previous Post آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں افواج پاکستان کے چند شاندار کارناموں کی تفصیلات اس خبر میں ملاحظہ کریں
Next Post امریکی پابندیوں کے بعد ایران نے اپنا تیل فروخت کرنے کے لیے دیسی فارمولا اختیار کر لیا
After American sanctions Iran has adopted Desi Formula to sell its oil

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.