yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں افواج پاکستان کے چند شاندار کارناموں کی تفصیلات اس خبر میں ملاحظہ کریں

MH Kazmi June 11, 2019 1 min read
See the details of some of the wonderful acts of Pakistan led by Army Chief Qamar Bajwa in this news.
Share this:

See the details of some of the wonderful acts of Pakistan led by Army Chief Qamar Bajwa in this news.

لاہور (ویب ڈیسک) الحمد للہ ، افواجِ پاکستان کے تینوں بازو اپنے بے مثال نظم کے اعتبار سے دُنیا بھر میں اعزازو اکرام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ وقار اور اعتبار کا یہی تقاضا تھا کہ پاکستان کے خلاف مبینہ جاسوسی کرنے کے ملزمان کا جرم ثابت ہونے پر وہی فیصلہ منصہ شہود پر آتا جو نامور کالم نگار تنویر قیصر شاہد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر کمان فوجی عدالت کی طرف سے سنایا گیا ہے۔واقعہ یہ ہے کہ اس فیصلے کی گونج اور بازگشت ساری دُنیا میں سنائی دی گئی ہے ۔ غیرملکی ایجنسیوں کو پاکستان کی سلامتی بارے حساس معلومات دینے کے جرم میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو 14سال کی سزا سنائی گئی ہے اور بریگیڈیئر(ر) راجہ رضوان اور سویلین ڈاکٹر وسیم کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ دیا گیا اورآرمی چیف نے ان سزاؤں کی توثیق بھی کر دی ہے۔ہمیں اپنی افواج اور اس عظیم ادارے کے ہر فرد سے محبت ہے ۔وطنِ عزیز کا ہر شخص اس ادارے سے وابستہ ہر فرد کی دل سے تکریم کرتا ہے ۔ افسوس ہے مذکورہ تینوں افراد پر جنہوں نے مختلف النوع لالچوں سے مغلوب ہو کر پاکستان کے 22کروڑ عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔ہمارے دل دکھائے۔ شاباش ہے ہمارے ان اداروں پر بھی جنہوں نے ایسے عناصر کی ملک دشمن سرگرمیوں پر نظریں رکھی تھیں۔ ان کو رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا اور اب یہ کیفرِ کردار کو پہنچ چکے ہیں ۔سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ تازہ فیصلہ مگر اس لیے خصوصیت اور اہمیت کا حامل ہے کہ آج پاکستان کو سیکیورٹی کے بڑے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ کئی عالمی طاغوتی قوتیں ایکا کرکے پاکستان پر حملہ آور ہیں۔ ایسے نازک ماحول میں ایسا ہی عبرتناک فیصلہ کیا جانا چاہیے تھا۔یہ دراصل مملکتِ خداداد کے ایک عظیم الشان عسکری ادارے کی تطہیر بھی ہے اور کئی عناصر کو انتباہ بھی ہیں۔جنرل باجوہ نے نہایت جرأت اوردلیری سے فیصلہ کرتے ہُوئے درحقیقت انصاف اور شفافیت کا پرچم بلند کیا ہے ۔ہمیں اُن سے ایسے ہی بڑے اقدام کی توقع تھی ۔ یہ فیصلہ دراصل ملک سے کیے گئے پیمان کوتوڑنے والوں کی سرکوبی ہے ۔ اسلام نے بھی ملک اورقوم سے وفاداری نہ کرنے والوں اور عہد شکنوں کو سنگین سزائیں دینے کا حکم دے رکھا ہے ۔ اس سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل(ر) اسد درانی کو بھی سزا دی جا چکی ہے۔ اُن کا جرم یہ تھا کہ اُنہوں نے بھارتی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ ، اے ایس دُلت، کے ساتھ مل کر ایک ایسی کتاب لکھی جس سے اہلِ پاکستان کے دل دکھے۔ہماری فوج بھی عوام کے ان جذبات سے خوب آگاہ تھی ؛ چنانچہ فوج نے یہاں بھی انصاف کا جھنڈا بلند رکھا۔ہم پاکستانیوں کو طیش اس بات کا تھا کہ جنرل (ر) اسد درانی نے بھارتی ’’را‘‘ کے سابق چیف کے ساتھ مل کر کتاب لکھی کیوں؟ دُلت کے ساتھ بیٹھے کیوں؟ ہماری افواج نے ان عوامی جذبات کا پورا پورا خیال رکھا اور فیصلہ کرتے وقت درانی کے سابقہ بلند عہدے کو بھی خاطر میں نہ لایا گیا۔رواں سال کے دوسرے مہینے ہی راز داں صحافتی حلقوں میں یہ خبر گردش کررہی تھی کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کے کچھ سینئر افسران ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور اب گرفتار بھی کیے جا چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے باخبر میڈیا میں اس بارے بلند آہنگ سے سرگوشیاں بھی کی جارہی تھیں ۔ چونکہ معاملہ خاصا حساس اور قومی سلامتی کا حامل تھا، اس لیے کھل کر اور پورے اعتماد کے ساتھ بات بھی نہیں ہو رہی تھی ۔ یہ سرگوشیاں ہمارے حساس اداروں کے کانوں تک بھی پہنچ رہی تھیں۔ سلام ہے ہماری اُن خفیہ ایجنسیوں کے شاہین صفت اہلکاروں اور عسکری قیادت کو جنہوں نے بروقت ضمیر فروشوں کا سراغ لگایا، رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، سرعت سے ان کے خلاف مقدمات چلائے اور اب اُنہیں نشانِ عبرت بنا دیا ہے ۔یہ کریدنے اور ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ تینوں مجرم دراصل کس ملک کی ایجنسی یااداروں کو کونسے قومی راز فروخت کررہے تھے اور اس کے بدلے کیا کیا مفادات حاصل کررہے تھے ؟ اس بارے میں آئی ایس پی آر کا خبر دیناہی کافی ہے ۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ ابھی تو ہم ڈاکٹر شکیل آفریدی کی غداریوں کا بھگتان بھگت رہے تھے کہ یہ داستان سامنے آ گئی ہے۔پاکستان کو آجکل جن سنگین معاشی مسائل اور عالمی سفارتی دباؤ( از قسم ایف اے ٹی ایف) کا سامنا ہے ، دُنیا کی کوئی اور فوج ہوتی تو شاید ایسا فیصلہ کرنے سے اجتناب کرتی لیکن جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان سزاؤں کی توثیق بھی کرکے ثابت کر دیا ہے کہ خصوصاً افواجِ پاکستان مختلف النوع دباؤ کے سامنے جھکنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ سچی بات یہ ہے کہ اس وقت ملک میں جس طرح کی اقتصادی افرا تفری ہے، شمالی وزیرستان میں چند شرپسند عناصر کی طرف سے پاک فوج کے خلاف جس انداز میں ملک دشمنی کی گئی ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ صاحب کے بارے جس مبینہ ریفرنس کی بازگشت ہے، نیب کے خلاف بے پر کی اُڑائی گئی ہے ،بجٹ کی آمد آمد پر عوام جس خوف کا شکار ہیں،ایسے میں تو قومی سلامتی کے اداروں کو کوئی گزند نہیں پہنچنا چاہیے ۔ افغان طالبان کو ’’راہِ راست‘‘ پر لانے کے لیے امریکا جس طرح پاکستان پر دباؤ بڑھاتا جارہا ہے ، پاکستان کے خلاف افغان انٹیلی جنس ادارے (این ڈی ایس) کی وارداتیں جس اسلوب میں بڑھ رہی ہیں ،یہ سب دباؤ تنہا جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی چھاتی پر سہ رہے ہیں۔ان متنوع دبا ؤ کا مقابلہ کرتے اور ملک کے مفاد میں کوئی راستہ تلاش کرنے کی غرض سے وہ جس طرح مسکراتے ہُوئے افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ( حمد اللہ محب )سے ملاقاتیں کرتے اور افغانستان میں ’’ناٹو‘‘ کے ترجمان (سر نکولس) سے مذاکرات کرتے دکھائی دے رہے ہیں ، یہ اُنہی کا حوصلہ ہے ۔عید الفطر سے تیسرے روز، 7جون کو شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں نے پاک فوج کے تین افسروں اور ایک جوان کو جس طرح دھوکے سے شہید کیا ہے ،یہ ملک دشمن ہتھکنڈے جنرل باجوہ کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے ۔آئی ایس پی آر کے ڈی جی بھی جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا ئے کھڑے ہیں ۔ہر اُس خبر کی فوری خبر لیتے ہیں جس میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے خلاف ہلکا سا بھی کوئی شائبہ پایا جاتا ہو ۔ مثال کے طور پر اگلے روزایک غیر ملکی نشریاتی ادارے نے ایک خاصی دل آزار خبر شائع کی تو افواجِ پاکستان کے ترجمان نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیا اور اس کی تردید کرتے ہُوئے اسے ’’جھوٹ کا پلندہ اور صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی‘‘ قرار دیا ۔ ضرورت مگر اس امر کی بھی ہے کہ میجر جنرل آصف غفور مذکورہ ’’جھوٹی‘‘ خبر دینے والے کو گھر تک پہنچاکر آئیں ۔اِسی ادارے نے کچھ عرصہ قبل یوکرائنی صدر،پیٹرو پوروشینکو، کے بارے بھی ایک جھوٹی اور من گھڑت خبر شائع اور نشر کی تھی ؛ چنانچہ ادارہ مذکور کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ عدالت میں یہ خبر جھوٹی ثابت ہو گئی ؛چنانچہ نشریاتی ادارے نے صدر مذکور سے معافی بھی مانگی ہے اور اُنہیں بھاری ہرجانہ ادا کرنے پر بھی تیار ہوگیا۔افواجِ پاکستان کے ترجمان کو بھی انھی خطوط پر مذکورہ ادارے کے خلاف بروئے کار آناچاہیے تاکہ آئندہ اسے افواجِ پاکستان کے خلاف خود ساختہ خبریں شائع کرنے کی جرأت نہ ہوسکے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے دفاعی بجٹ میں رضا کارانہ کمی کرنے کے فیصلے کی بھی تحسین کی جارہی ہے ۔ پاکستان اس وقت جن خطرات میں گھرا ہے، ایسے میں جنرل باجوہ کے اس فیصلے نے سب کو ششدر کر رکھا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Written by a young woman journalist who must read every parent
Previous Post نوجوان خاتون صحافی کی تحریر جو ہر ماں باپ کو ضرور پڑھنی چاہیے
Next Post اقتدار کے ایوانوں کے ہر موڑ اور دروازے سے واقف صحافی کے انکشافات
The revelations of the journalist's every turn and the well-known journalist

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.