yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاگلوں کی ماں : پنجاب کے مشہور شہر کھاریاں کی ایک عورت کی دکھ بھری کہانی اس خبر میں ملاحظہ کریں

MH Kazmi June 11, 2019July 21, 2019 1 min read
Mother of Madness: See the sad story of a woman in Punjab's famous city Khats in this news
Share this:

Mother of Madness: See the sad story of a woman in Punjab's famous city Khats in this newsلاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کی تحصیل کھاریاں کی سعدیہ اورنگزیب (فرضی نام) نہیں چاہتیں کہ ان کے اصل نام کے ساتھ ان کی زندگی کی اُن مشکلات کا ذکر کیا جائے جن کا سامنا تقریباً ہر اس بچے کی ماں کو کرنا پڑتا ہے جو کسی بھی قسم کی معذوری کا شکار ہو اور اس کی وجہ ان کے مطابق ان کی ’کئی برسوں سے طلاق کے دہانے پر کھڑی شادی‘ ہے۔سعدیہ کے چار بچے ہیں اور بڑے بیٹے کی عمر سترہ برس ہے۔ ان کے تینوں بیٹے ذہنی امراض میں مبتلا ہیں اور وہ ان سترہ برس سے کیسے اپنے بچوں کو تنہا پال رہی ہیں، سنیے ان کی کہانی ،انہی کی زبانی۔وہ اس قدر مشکل وقت تھا کہ شاید میں بیان نہ کر سکوں۔ میرے ارد گرد موجود لوگ مجھے ایسی نظروں سے دیکھتے جیسے میں نے کوئی بہت بڑا گناہ کیا ہے۔ میں دوسرے حمل کے دوران رات بھر جاگتی اور دعا کرتی کہ میرا دوسرا بچہ تندرست ہو، لیکن خدا کو یہ منظور نہیں تھا اور پھر یہی تیسرے بیٹے کے ساتھ بھی یہی ہوا۔ایک بیٹا، دوسرا بیٹا اور پھر تیسرا بیٹا، تینوں ہی ذہنی طور پر معذور تھے۔ کیا کسی بچے کی پیدائشی بیماری کی ذمہ دار ماں ہوتی ہے؟ بیماری تو خدا کی طرف سے تھی، لیکن معاشرے کی سوچ کو جو بیماری ہے، اس کا میں کیا کرتی؟ سترہ سال سے میں نے تنہا اپنے بچوں کو پالا ہے۔میرے بچوں کو دیکھ کر لوگ مجھ سے افسوس کرنے آتے، میری ساس مجھ سے خفا رہتی تھیں، یہی حال میرے شوہر کا تھا، آپ کو پاگلوں کی ماں کہا جائے، یہ تکلیف صرف وہ ماں ہی سمجھ سکتی ہے جو اس کرب اور اذیت سے گزر رہی ہے۔میرے شوہر مجھ سے خفا رہنے لگے کہ میں نے ایسے بچے کیوں پیدا کیے ہیں۔ جب ان کا موڈ ہوتا تو ہم سے ملتے، بات کرتے، ورنہ کئی کئی دن ہم سے بات نہیں کرتے تھے۔ کوئی شخص کیسے اپنے ہی بچوں کو یوں چھوڑ سکتا ہے؟ایک دن میں برتن دھو رہی تھی میری ساس آئیں اور سارے برتن توڑ دیے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ‘اپنے پاگل بچوں کے برتن مِکس کرکے باقی گھر والوں کے برتنوں میں جراثیم شامل کر دیے ہیں۔‘ میں وہ لمحہ بیان نہیں کر سکتی، میرے سامنے میرے معصوم بچے یہ منظر دیکھ رہے تھے۔ میرے بچے پاگل نہیں یہ لوگ پاگل ہیں۔ وہ میری زندگی کا فیصلہ کن دن تھا۔ اس دن میں نے فیصلہ کیا کہ اب میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا۔میں نے فیصلہ کیا کہ یہ تینوں بچے خدا کی امانت ہیں، اب میں ان کی حفاظت کروں گی۔ میں نے اس دن سجدہ شکر ادا کیا کہ خدا نے مجھے اولاد کی نعمت دی ہے۔ وہ دن اور آج کا دن ہے میری سب سے بڑی خوشی میرے یہ بچے ہیں۔معذور افراد کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں کوئی قبول کرنے کو تیار نہیں۔ میرے شوہر یا دیگر اہلخانہ کہیں بھی جاتے میرے بچے ان کے ہمراہ نہیں جا سکتے تھے، انھیں شرم آتی تھی کہ یہ تو پاگل ہیں، لوگوں کو کیا منھ دکھائیں گے؟ ارے، میں سمجھتی ہوں کہ یہ سب خدا کو کیا منہ دکھائیں گے؟شکایت تو ہو جاتی تھی۔ یہ سب فیس کرنا آسان تو نہیں تھا، جب تھک جاتی تو شکایت ہوتی تھی۔ لوگوں سے نہیں کرتی خدا سے پوچھتی کہ اے خدا اتنی بڑی آزمائش؟ میری ماں نے کہاکہ جب دل بوجھل ہوتو نماز پڑھا کرو۔ یوں میں مذہب سے بھی قریب ہوگئی۔ دل بہلانے کو اردو ناول پڑھتی رہتی تو وہ مجھے ایک الگ دنیا میں لے جاتے جہاں آغاز جیسا بھی ہو، انجام اچھا ہوتا تھا۔بچوں کے ساتھ ویڈیو گیمز کھیلتی ہوں۔ کبھی رونا بھی آتا ہے تو رو لیتی ہوں۔ یہ زندگی مشکل تھی۔ ابھی اور بھی مشکل ہو گی۔ ابھی تو صرف سترہ سال کا سفر تنہا کیا ہے۔ کوئی آسرا نہیں۔ اب بھی اپنے والد کے گھر رہتی ہوں۔ وہ خرچہ دیتے ہیں، خود پڑھی لکھی بھی نہیں تھی کہ کوئی نوکری کرتی اور نوکری کرتی بھی کیسے، مجھے تو چوبیس گھنٹے اپنے بچوں کے پاس ہونا تھا۔سپیشل بچوں کی تعلیم کا ہمارے ہاں کہاں سوچا جاتا ہے۔ یہاں تو عام بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ میں کبھی اپنے بچوں کو خصوصی بچوں کے کسی سکول بھیجنے کی بات کرتی تو کہا جاتا ’آج کل نارمل لوگوں کو نوکری نہیں ملتی، تیرے پاگل بچے پڑھ کر کیا کریں گے۔’تب مجھے بھی نہیں پتا تھا اس لیے چپ کر جاتی۔ دو سال پہلے مجھے پتا چلا کہ کھاریاں میں المدثر ٹرسٹ نامی کوئی ادارہ ہیں جو ہر قسم کے خصوصی بچوں کے لیے قائم ہے۔میں اپنے بچوں کو یہاں لاتی ہوں۔ یہاں کوئی فیس نہیں دینی پڑتی، بچے روز سکول آتے ہیں، یہاں ان کی تربیت کی جاتی ہے، اور اب یہ بدل گئے ہیں۔ یہاں انہیں کوئی پاگل نہیں کہتا۔ سب ان کی عزت کرتے ہیں، سب میری عزت کرتے ہیں۔ اور میرے یہ بچے اب میرا خیال رکھتے ہیں۔ یہ اب خود نہاتے ہیں، خود کپڑے بدلتے ہیں، خود کھانا کھاتے ہیں، پھر اپنے برتن دھوتے ہیں۔ مہمان آ جائیں تو ان سے مل کر اپنے کمرے میں چلے جائیں گے یا کچن میں میری مدد کرائیں گے۔ یہ مجھ سے اونچی آواز میں بات نہیں کرتے۔ مجھے بتائیں کیا میرے بچے پاگل ہیں؟ میرے بچے تو نارمل بچوں سے بھی زیادہ سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔میں جانتی ہوں میرے بعد انھیں دنیا دھتکارے گی، ان کا کوئی نہیں ہے، ان کے باپ نے انہیں چھوڑ دیا، ان کے خاندان نے انہیں چھوڑ دیا تو کسی اور سے میں کیا امید رکھوں؟ ان کے پاس میں ہوں اور میرے پاس یہ ہیں، خدا نے پیدا کیا ہے تو ہو سکتا ہے ان کی زندگی میرے بعد کچھ آسان ہو جائے، دنیا سے تو مجھے کوئی امید نہیں۔میں نہیں جانتی سیاست کیا بلا ہے، مجھے کبھی اپنی زندگی سے ہوش نہیں رہا۔ ہاں اتنا ضرور سوچتی ہوں کہ اس ملک میں جہاں معاشرہ ان خصوصی بچوں، خاص طور پر ذہنی معذوری کا شکار بچوں کو قبول نہیں کرتا، کم از کم حکومت تو انہیں قبول کرے، ان کی ماؤں کے گزر جانے کے بعد ان کے لیے دو وقت کی روٹی اور رہائش کا انتظام کرے۔ کیا یہ ممکن نہیں کہ وہ ماں جس نے پوری عمر تکلیف میں گزار دی، وہ آخری سانس تو سکون سے لے سکے

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
All the rocks are opened
Previous Post سارا کچا چٹھا کھل گیا
Next Post نوجوان خاتون صحافی کی تحریر جو ہر ماں باپ کو ضرور پڑھنی چاہیے
Written by a young woman journalist who must read every parent

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.