yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

یونیورسٹی پر حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی۔ اشرف غنی

F A Farooqi August 26, 2016 1 min read
Ashraf Ghani
Share this:
Ashraf Ghani
Ashraf Ghani

افغانستان (یس ڈیسک) افغانستان کے صدراتی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی شب کابل میں امریکی یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور کابل حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کو افغانستان میں کسی قسم کی بھی دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

افغان صدراتی محل کے بیان میں کہاگیا کہ افغان انٹیلی جنس ایجنسی (این ڈی ایس) کو ایسے شواہد ملے ہیں کہ نہ صرف اس حملے کی افغانستان بارڈر کے اُس پار پاکستان کی سرزمین پر منصوبہ بندی ہوئی تھی بلکہ افغان حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ آوروں کو پاکستان ہی کی سرزمین سے احکامات ملتے رہے۔

بدھ کی شب کابل میں امریکی یونیورسٹی پر ہونے والے حملے میں ایک ٹچیر اور سات طالب علموں سمیت 13 لوگ ہلاک ہوگئے تھے جن میں یونیورسٹی کے دو سکیورٹی گارڈز اور تین افغان سکیورٹی اہلکار شامل تھے۔

افغان حکومت کا کہنا ہے کہ جمعرات کو کابل میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور اس حملے میں ملوث شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا۔

افغان صدارتی محل کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وعدہ کیا کہ پاکستانی انٹیلی جنس رپورٹ دیکھنے کے بعد اس بارے میں افغان حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستانی فوج کے شبعہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور کابل حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

بیان کے مطابق جنرل راحیل نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو افغانستان میں کسی قسم کی بھی دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکام نے تین موبائل فون نمبرز کی معلومات کا تبادلہ کیا جو کہ کابل میں یونیورسٹی پر حملے کے دوران مبینہ طور پر استعمال ہوئے اور ان کے ذریعے حملہ آوروں سے رابطہ کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان حکام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر افغان سرحد کے قریب مشتبہ علاقے میں کومبنگ آپریشن کیا گیا تاکہ شدت پسندوں کی موجودگی کی تصدیق ہو سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کابل حملے کے دوران استعمال ہونے والی مبینہ موبائل سمز افغانستان کے اندر موجود موبائل نیٹ ورک کا استعمال کر رہی تھیں اور اس نیٹ ورک کے سگنل پاکستان کی حدود کے اندر بعض علاقوں میں موصول ہوتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کومبنگ آپریشن کے نتائج کے بارے میں افغان حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ جنرل راحیل شریف نے صدر اشرف غنی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کی جانب سے دستیاب مزید معلومات پر ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Baghdad Bombings
Previous Post بغداد : پے درپے بم دھماکے اور فائرنگ، 13 افراد ہلاک
Next Post وزیراعظم اپنے سرمائے کا حساب دیں: عمران خان
Imran Khan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.