yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ٹریفک پولیس کی نااہلی، ٹریفک کا نظام درہم برہم، لاکھوں شہری پریشان,

Yes 1 Webmaster December 2, 2014 1 min read
Traffic
Share this:
Traffic
Traffic

کراچی (یس ڈیسک) ڈی آئی جی ٹریفک شہر میں ٹریفک کو کنٹرول کرانے میں بری طرح ناکام ہوگئے جبکہ ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش کے لیے متبادل راستوں کے باوجود ٹریفک پولیس کے اہلکار نااہلی کے باعث ٹریفک کی روانی کو برقرار نہ رکھ سکے جس کا خمیازہ شہریوں نے اذیت ناک ٹریفک جام کی شکل میں برداشت کیا۔

شہر کے کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا جس کے باعث لاکھوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، گاڑیوں میں پھنسے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی بے حسی کے باعث پیر کو شہر میں ’’ یوم ٹریفک جام ‘‘ منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ شہر میں ٹریفک جام کی اذیت ناک صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوگئے جس کے باعث پیر کو شہر بھر میں بدترین ٹریفک کے مناظر دیکھنے میں آئے اور شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے شہر میں جاری دفاعی نمائش کے موقع پر متبادل راستوں کا اعلان تو کر دیا گیا تھا تاہم عدم دلچسپی اور بے حسی کے باعث ان راستوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں ٹریفک پولیس بری طرح ناکام ہوگئی، اس کا خمیازہ شہریوں نے کئی گھنٹوں کے اعصاب شکن اور اذیت ناک عذاب کی شکل میں برداشت کیا۔

بدترین ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی نااہلی کے باعث پیر کو ’’ یوم ٹریفک جام ‘‘ منایا گیا جس میں شارع فیصل ، یونیورسٹی روڈ ، ایم اے جناح روڈ ، نمائش چورنگی ، گرومندر ، تین ہٹی ، لیاقت آباد ، ناظم آباد ، گلبہار، لسبیلہ چوک، عیسیٰ نگری، شہید ملت فلائی اوور، کورنگی روڈ ، آرٹس کونسل چوک ، فوراہ چوک ، آئی آئی چندریگر روڈ ، شاہین کمپلیکس چوک ، پیپلز چورنگی ، ایمپریس مارکیٹ ، ریگل چوک، پی آئی ڈی سی چوک ، عبداﷲ ہارون روڈ ، زیب النسا اسٹریٹ ، پرانا گولیمار ، ناظم آباد 7 نمبر ، نیپا چورنگی ، راشد منہاس روڈ ، ڈالمیا روڈ ، ڈرگ روڈ اور گلشن اقبال سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں دکھائی دیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ ، کاریں ، مال بردار گاڑیاں ، ایمبولینسیں اور موٹر سائیکل سوار پھنسے ہوئے دکھائی دیے، بدترین ٹریفک جام کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار خواتین اور بچے پیدل ہی اپنی منزل کی جانب چل دیے جبکہ ایمبولینسوں میں سوار مریض اور ان کے تیمار داروں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک جام کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ایسے افسران کو تعینات کیا جائے جو خود سڑکوں پر نکل کر ماتحت عملے سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Dr Khalid Soomro
Previous Post جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا
Next Post گڈز ٹرانسپورٹ اور انٹرسٹی بسوں کے کرایے میں 7 فیصد کمی
Buses

Related Posts

What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.