yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

Web Editor July 27, 2018 1 min read
The court issued a big order after Ishaq Dar's red warrant issued
Share this:

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں شریک دو نامزد ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس میں شریک نامزد ملزمان کی بریت سے متعلق درخواست کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے ملزم منصور رضا اور نعیم محمود کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت یکم اگست تک کے لیے موخر کردی۔واضح رہے کہ کیس میں تیسرے ملزم سعید احمد کی بریت کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ محفوظ ہے۔جبکہ دوسری جانب یک اور خبر کے مطابق چین نے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ’بہترین دوست ‘ـقرار دے دیا۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی دار الحکومت بیجنگ کےتھنک ٹینک کےعہدے دار گاؤ زکی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وزیر اعظم بننے کے لئے تمام اشارے عمران خان کی طرف جاتے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد ان کو بہترین دوست کی طرح سمجھا جائے گا،وہ چین آئیں گے، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بھی پاک چین دوستی کی سالوں پرانی روایت برقرار رکھیں گے۔انہوں نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے آنے والے نتائج کی حمایت کی اور انتخابی عمل کو تسلی بخش قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات بغیر کسی رکاوٹ کے اختتام پزیر ہوئے۔اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے مشن کے ڈپٹی چیف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگران حکومت اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کی کامیابی پر سلامی پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نتیجہ چاہے کچھ بھی آئے، وزیر اعظم کوئی بھی بنے مگر پاکستان جیت گیا۔چین نے عمران خان کے بھارت سے متعلق بیان وصلہ افزا قرار دیا اورکہا کہ پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر آپس کےتعلقات کو مستحکم کرسکتے ہیں۔چینی تھنک ٹینک کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ جہاں تک بھارت سے تعلق کی بات ہے چین اور بھارت آپس میں رابطے بڑھانے کی کوشش کررہاہے۔اس سے قبل سی پیک کےحوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ سی پیک منصوبے کو پاکستان میں ہمہ گیر حمایت حاصل ہے۔ اس لئے یہ منصوبہ کسی رکاوٹ کے بغیر آگے بڑھتا رہے گا۔عمران خان نے سی پیک کے متعلق انتہائی اہم اعلان کر تے ہوئے کہا تھا کہ ہم سی پیک کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔چین اور پاکستان کے عوام کی مشترکہ کاوشوں سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے اور اس سے گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کے کئی حصوں میں بہت تعمیر و ترقی ہوئی ہے۔ پاکستانی معاشرے کے تمام طبقات نے سی پیک کی بھرپور حمایت کی ہے اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔واضح رہے چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) دُنیا میں جاری اس وقت سب سے بڑا اقتصادی و ترقیاتی منصوبہ ہے جسکی ابتدائی مالیت چھیالیس ارب ڈالر ہے جو مزید بڑھ کر باسٹھ ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں 20 اپریل 2015ء کو پاکستان میں چینی صدر کے دورے کے دوران، مختلف شعبوں میں مفاہمت کی 51 یادداشتوں پر چین اور پاکستان کے درمیان منصوبوں پر دستخط ہوئے تھے جس پر عمران خان سمیرت دیگر جماعتوں نے تنقید کی تھی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Imran Khan has changed his routine
Previous Post عمران خان نے اپنی روٹین یکسر بدل دی
Next Post دھاندلی کے الزامات
Allegations of fraud

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.