counter easy hit

Islamabad…

اسلام آباد: ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کا آغاز

اسلام آباد: ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کا آغاز

اسلام آباد : ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا کے تحت خطے کے ملکوں کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس علاقائی تعاون […]

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی

اسلام آباد : پاک بھارت وزرائے اعظم اور قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقاتوں کے بعد جمود ٹوٹ گیا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ان کی آمد کی تصدیق کی۔ سرتاج عزیز نے اسے ڈیڈ لاک […]

بلدیاتی انتخابات میں عام انتخابات سے بھی زیادہ دھاندلی ہوئی، عمران خان

بلدیاتی انتخابات میں عام انتخابات سے بھی زیادہ دھاندلی ہوئی، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عام انتخابات سے بھی زیادہ دھاندلی ہوئی تاہم تسلیم کرتے ہیں کہ پارٹی نچلی سطح تک منظم نہیں تھی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کا جائزہ لینے […]

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کل پاکستان پہنچیں گی

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کل پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کل پاکستان پہنچیں گی ، سرتاج عزیز نے تصدیق کر دی، مشیر خارجہ کہتے ہیں سشما سوراج ہارٹ آف ایشیاسیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارتی وزیرخارجہ کانفرنس میں شرکت […]

غلطیوں سے سبق سیکھ کر الیکشن کرانے سے پارٹی مضبوط ہوگی: عمران خان

غلطیوں سے سبق سیکھ کر الیکشن کرانے سے پارٹی مضبوط ہوگی: عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی سنبھالنے کے لئے اپنے رشتہ داروں کو تیار نہیں کر رکھا۔ گزشتہ انتخابات کی غلطیوں سے سیکھ کر پارٹی انتخابات کرانے سے جماعت مضبوط ہوگی ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت نیشنل ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں […]

بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت مستحکم اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی، احسن اقبال

بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت مستحکم اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی، احسن اقبال

نارووال :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت کو مستحکم اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔ نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نےک ہا کہ بلدیاتی نظام جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں، مقامی حکومتوں کے […]

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، انتخابی عذرداریوں کیلئے ٹریبونل قائم

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، انتخابی عذرداریوں کیلئے ٹریبونل قائم

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابا ت کی انتخابی عذرداریاں نمٹانے کے لیے ٹریبونل قائم کردیاہے۔ الیکشن کمیشن کے نوٹی فی کیشن کے مطابق قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ایسٹ سہیل اکرام کو ٹریبونل مقررکیا گیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات اور ضمنی انتخابات سےمتعلق انتخابی عذرداریاں […]

ایک مقدمہ کروڑ کے عوام کی عدالت میں

ایک مقدمہ کروڑ کے عوام کی عدالت میں

تحریر: عبدالمجید خان نیازی /ایم پی اے میرے سر پر آج جو عوامی نمائندگی کی پگ ہے یہ کسی اور کی عطا نہیں یہ حلقہ پی پی 262 کے عوام کے حق خود ارادیت اور خدا کے فضل و کرم سے عوامی اعتماد کا نتیجہ ہے یہ عوامی اعتماد ہی تھا کہ سات وزارتوں کے […]

پڑھے لکھے لوگ باشعور عوام۔ اور نسخہِ خاص

پڑھے لکھے لوگ باشعور عوام۔ اور نسخہِ خاص

تحریر: عمران احمد راجپوت تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد کئے جانے والے بلدیاتی انتخابات اسلام آباد کی عوام کے لئے نہ صرف ایک نئی راہ متعین کئے جانے کا موقع فراہم کرینگے بلکہ روایتی و شخصی سیاست کو ٹھوکر مارکر وفاقی مجسموں کی چولیں ہلاڈالیں گے یہ شاید کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ن لیگ […]

یکم دسمبر: ایڈز سے آگاہی کا عالمی دن

یکم دسمبر: ایڈز سے آگاہی کا عالمی دن

اسلام آباد: آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے آگاہی کا دن اس عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ دنیا بھر سے اس مرض کے مکمل خاتمے کے ساتھ تمام لوگوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ ایڈز سے آگاہی کے سلسلے میں اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے […]

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن، شیر نے 21 نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن، شیر نے 21 نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا

اسلام آباد : دارالحکومت کے 50 حلقوں کے مکمل غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون 21 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر آ گئی۔ اس کے مدمقابل تحریک انصاف نے 16 نشستیں حاصل کیں جبکہ 13 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ یوسی 25 پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے بھتیجے عتیق خٹک […]

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ

اسلام آباد : سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت شروع ہو تے ہی سیکرٹری الیکشن کمیشن جی 6 میں قائم پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ انہوں نے پولنگ کے انتظامات کا جائزہ […]

اسلام آباد: پہلے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

اسلام آباد: پہلے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی الیکشن کا میلہ سج گیا، وفاقی دارالحکومت میں پولنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوا جو کہ شام پانچ بجے تک جاری رہے گا، حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور صبح ہی […]

آئی ایم ایف کا دباؤ: 40 ارب روپے ٹیکس کا منی بجٹ تیار

آئی ایم ایف کا دباؤ: 40 ارب روپے ٹیکس کا منی بجٹ تیار

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق آئندہ دو روز میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ٹیکس بڑھانے کی منظوری دے سکتا ہے، منی بجٹ میں امپورٹڈ کھانے پینے کی اشیاء پر ڈیوٹی بڑھنے کا امکان ہے اور ساتھ ہی ساتھ امپورٹڈ چاکلیٹ، دودھ، بیکری مصنوعات پر بھی ڈیوٹی بڑھ سکتی ہے، بجٹ میں ٹی وی، […]

انتخابی شیڈول کے بعد عمران خان کا جلسہ روکا جائے، ڈی آر او کا خط

انتخابی شیڈول کے بعد عمران خان کا جلسہ روکا جائے، ڈی آر او کا خط

اسلام آباد: انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ڈی آر او نے ضلعی انتظامیہ کو عمران خان کا اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں آج ہونے والا جلسہ روکنے کے لیے خط لکھ دیا، ضلعی انتظامیہ کا خط کے جواب میں کہنا تھا کہ عمران خان کو خطاب کی اجازت نہیں۔ اسلام آباد کےعلاقے ترلائی […]

پاسپورٹ کے حصول کیلئے آن لائن نظام متعارف کرایا جارہا ہے، چوہدری نثار

پاسپورٹ کے حصول کیلئے آن لائن نظام متعارف کرایا جارہا ہے، چوہدری نثار

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول کے لئے جلد آن لائن نظام متعارف کرایا جارہا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا […]

پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کیخلاف نفرت میں اضافہ افسوسناک ہے، دفترخارجہ

پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کیخلاف نفرت میں اضافہ افسوسناک ہے، دفترخارجہ

اسلام آباد: پ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اور پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم افسوسناک ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں اور […]

حکومت نے عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں: صدر

حکومت نے عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں: صدر

اسلام آباد : ایشیائی محتسب کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی تہذیب میں محتسب کا ادارہ نیا نہیں ہے۔ ہمارے ہاں یہ تصور صدیوں سے رائج رہا ہے۔ لیکن جب اس روائتی ادارے کو باضابطہ ادارے کی شکل دی گئی تو اس کے بہت اچھے نتائج برآمد […]

تحریک انصاف سے اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، اسپیکر قومی اسمبلی

تحریک انصاف سے اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف پر برس پڑے اور کہا کہ تحریک انصاف سے اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور کوئی رعایت کی توقع بھی نہ رکھی جائے۔ قومی اسمبلی کے معمول کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رکن عارف علوی نے جب […]

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ،کچی بستی کی تقدیر بدل گئی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ،کچی بستی کی تقدیر بدل گئی

اسلام آباد: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نے کچی بستی کی تقدیر بدل دی، ایک امیدوار نے فرانس کالونی کا 36 لاکھ کا بجلی کا بل جمع کرا دیا ، اب کُٹیا روشن ہو سکے گی۔ اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف سکس کے عین وسط میں بستے ہیں کچھ غریب بھی۔گزشتہ سال اکتوبر میں […]

اسلام آباد سمیت شمالی پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں زلزلہ

اسلام آباد سمیت شمالی پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں زلزلہ

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت شمالی پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں اسلام آباد، راول پنڈی، دیربالا، نوشہرہ، سوات، میر پور آزا کشمیر، پاراچنار، پشاور، میر پور آزا کشمیر، مری،غذر، […]

پی سی بی دورہ بھارت سے متعلق کوئی کام حکومت کی اجازت کے بغیر نہ کرے، وزیراعظم

پی سی بی دورہ بھارت سے متعلق کوئی کام حکومت کی اجازت کے بغیر نہ کرے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دورہ بھارت سے متعلق کوئی بھی معاملات بغیر اجازت طے نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ دورہ بھارت کے حوالے سے بغیر اجازت کوئی بھی حتمی فیصلہ نہ کیا جائے جب کہ اس حوالے سے کوئی […]

چودھری نثار نے کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کردی

چودھری نثار نے کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کردی

اسلام آباد : وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کردی، وہ کہتے ہیں کہ بھارتی حکومت انتہا پسند شیو سینا کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت سے کرکٹ ڈپلومیسی کا فیصلہ وزیر اعظم نےکرناہے،لیکن وہ بھارت سےکرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنےکی مخالفت کریں گے،بھارتی […]

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ، سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بدین میں ایسے اے آر اوز، آر اوز،پریذائیڈنگ افسران تبدیل ہوں گے جن کے خلاف شکایات ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے ، سندھ میں […]