counter easy hit

in

پشاور:کالعدم تحریک طالبان کے2مبینہ دہشتگرد گرفتار

پشاور:کالعدم تحریک طالبان کے2مبینہ دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں نے بٹگرام میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان سوات کے دو مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشت گردمحمد نواز اور عزیز اللہ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور انہوں نے افغانستان سے آئی ای ڈی بنانے […]

مصرمیں پھنسے 4 پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل

مصرمیں پھنسے 4 پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل

پاکستانی سفارت خانے نےمصر میں بحری جہاز میں پھنسے 17پاکستانیوں میں سے 4پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔محمد عمر غوری،تنویر،محمد طارق اور سمیع اللہ وطن واپس آئیں گے ۔ سفارتخانے کی جانب سے چاروں افراد کو ایئر ٹکٹ فراہم کردیئے گئے،چاروں افراد پانچ جنوری کو واپس وطن پہنچیں گے جبکہ وطن واپس آنیوالوں […]

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلروں ترکی میں پاکستانیوں کو اغوا کرنے والے افراد گرفتار

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلروں ترکی میں پاکستانیوں کو اغوا کرنے والے افراد گرفتار

ترکی میں چار افراد کے اغوا میں ملوث دو انسانی اسمگلرز کو گوجرانوالہ سے گرفتارکرلیا گیا۔گرفتار ملزمان افضال اور سہیل سگے بھائی اور گوجرانوالہ کےہی رہائشی ہیں۔ ایف آئی اےذرائع کے مطابق گرفتار ملزم افضال پاکستان سے براستہ ترکی لوگوں کو یونان بھجواتا تھا جبکہ گرفتارملزم سہیل ترکی میں اپنے ساتھیوں کے ذریعے یونان جانے […]

سندھ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں آج بھی دھند

سندھ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں آج بھی دھند

پنجاب کے میدانی علاقوں ،اوکا ڑہ،ساہیوال ،ملتان ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،سندھ میں پڈعیدن اور سکھر میں آج بھی دھند ہے،دھند کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے،چیچہ وطنی میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان موٹرےپولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پرکئی مقامات کے ساتھ ساتھ پتوکی، اوکاڑہ […]

چار پاکستانی نوجوان ترکی میں انسانی اسمگلرز کی قید میں

چار پاکستانی نوجوان ترکی میں انسانی اسمگلرز کی قید میں

گوجرانوالہ کے چار نوجوانوں کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بچوں کو ترکی میں انسانی اسمگلرز نے قید کرلیا ہےاور بچوں کو چھوڑنے کے فی کس 20 لاکھ روپے مانگے ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی میں پاکستانی نوجوانوں کا معاملہ ترک حکام کے ساتھ اٹھایا ہے، نوجوانوں کی […]

مقبوضہ علاقے میں قائم بستیوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ

مقبوضہ علاقے میں قائم بستیوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ

اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم یہودی بستیوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کے لیے بل لانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔ اسرائیل کا کہناہے کہ یہ مجوزہ بل ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیش کیا جائے گا ۔مغربی کنارے کا یہ علاقہ فلسطین کا حصہ […]

ہیوسٹن میں سال نو کا جشن، کمار سانو کی شرکت

ہیوسٹن میں سال نو کا جشن، کمار سانو کی شرکت

امریکی شہر ہیوسٹن میں سال نو کی آمد کے موقع پر پاکستانی‘ انڈین اور بنگلہ دیشی کمیونٹی نےجشن کے طور پر سب سے بڑا پروگرام منعقد ہوا۔ اس میں خصوصی طور پر بھارت سے آئے ہوئے مشہور پلے بیک سنگر کمار سانو نے شاندارفارمنس کا مظاہرہ کیا۔نیو ایئر کنسرٹ نائٹ کا اہتمام ممتاز پاکستانی نژاد […]

بھارتی کسانوں میں خودکشی کا رجحان کیوں بڑھ گیا؟

بھارتی کسانوں میں خودکشی کا رجحان کیوں بڑھ گیا؟

بھارت میں خشک سالی اور مودی سرکار کی پالیسیاں کسانوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافے کا سبب بن گئیں، سال 2014 اور 2015 کے درمیان کسانوں کی خودکشی میں بیالیس فیصد اضافہ ہوا۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق سال 2015 میں بارہ ہزار چھ سو دو اور سال 2014 میں بارہ ہزار تین […]

چلی، ساحلی شہر میں آتشزدگی، 100گھر تباہ

چلی، ساحلی شہر میں آتشزدگی، 100گھر تباہ

چلی کے ساحلی شہر بالپرائیسو میں آگ لگنے کے باعث 100گھر جل کر تباہ ہوگئے،درجنوں فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، 19 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ساحلی علاقہ ہونے کی وجہ سے تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیلی جبکہ40 ہزار سے زائد گھروں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا۔ 400افراد کو […]

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نیا سال منانے آمریکہ میں

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نیا سال منانے آمریکہ میں

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نئے سال آمد کے موقع پر امریکہ میں موجود ہیں اور آج پیپلز پارٹی کے راہنما ملک محمد اجمل کی دعوت پر بیلجیم روانہ ہو رہی ہیں جہاں  ملک محمداجمل کی طرف سے شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت […]

جناح اسپتال لاہور میں مریضہ ٹھنڈے فرش پرتڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گئی

جناح اسپتال لاہور میں مریضہ ٹھنڈے فرش پرتڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گئی

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں لیکن صحت عامہ کی صورت حال اس قدر مخدوش ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں مریض سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث زندگی کی بازی ہار رہے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے جناح اسپتال میں بھی پیش آیا ہے کہ جہاں […]

کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 6 اہلکار زخمی

کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 6 اہلکار زخمی

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان ایف سی  کے مطابق اہلکار ٹریننگ کے لئے فائرنگ رینج پر جارہے تھے کہ مغربی بائی پاس پر زیر زمین پہلے سے نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے ایف سی کی گاڑی کو شدید […]

برازیل میں شوہر نے فائرنگ کر کے سابق بیوی اور بیٹے سمیت 11 افراد کو قتل کردیا

برازیل میں شوہر نے فائرنگ کر کے سابق بیوی اور بیٹے سمیت 11 افراد کو قتل کردیا

برازیلیا: جنوب مشرقی برازیل میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے اپنی سابق اہلیہ اور بیٹے سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا اور پھر خود بھی سر پر گولی مار کر خود کشی کر لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی برازیلین شہر کیمپناس کے ایک گھر میں نیو ایئر کے حوالے سے […]

امریکا میں موجود دونوں بازوؤں سے محروم شامی بچہ ماں باپ کا منتظر

امریکا میں موجود دونوں بازوؤں سے محروم شامی بچہ ماں باپ کا منتظر

نیویارک: شام میں ایک دھماکے میں دونوں بازوؤں سے محروم ہونے والا 11 سالہ بچہ امریکا میں اپنے ماں باپ کا منتظر ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں بے سہارا مسلمان گھرانوں کے ایک کیمپ میں اپنے والد کے ساتھ موجود 11 سالہ شامی پناہ گزین احمد الخلاف نے خواہش ظاہر کی ہے کہ […]

کویت میں کمسن بیٹی کے قاتل والدین کو سزائے موت سنادی گئی

کویت میں کمسن بیٹی کے قاتل والدین کو سزائے موت سنادی گئی

کویت: عدالت نے 3 سالہ بیٹی کا قتل ثابت ہونے پر والدین کو سزائے موت سنادی۔  غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کی عدالت نے 3 سالہ بیٹی پر تشدد کرکے اسے موت کے گھاٹ اتارنے کے جرم میں ماں اور باپ دونوں کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 سالہ […]

رئیس کے پوسٹر میں شاہ رخ اور ماہرہ کی دلچسپ کیمسٹری

رئیس کے پوسٹر میں شاہ رخ اور ماہرہ کی دلچسپ کیمسٹری

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم رئیس کا پہلا پوسٹر منظر عام پر آگیا ہے جس میں ماہرہ کے ساتھ ان کی کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے […]

شوبز میں آنے کے بعد لائف اسٹائل تبدیل ہوگیا، ارشد خان

شوبز میں آنے کے بعد لائف اسٹائل تبدیل ہوگیا، ارشد خان

لاہور: سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے کے بعد شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والے ارشدخان نے کہا ہے کہ اس شعبے میں آنے کے بعد میرے لائف اسٹائل میں بڑی تبدیلی آئی ہے، عزت اورذلت اوپر والے کے ہاتھ میں ہے اور صرف ایک تصویر کے بعد مجھے اتنی شہرت ملنااس کا واضح ثبوت […]

نئے سال پر بعض ممالک میں ہونے والی دلچسپ رسومات

نئے سال پر بعض ممالک میں ہونے والی دلچسپ رسومات

ایکواڈور: پتلا نذر آتش ایکواڈور کے لوگ نئے سال کی رات کی درمیانی پہر اپنے گھروں سے نکل آتے ہیں اور ایک پتلے کو آگ لگاتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس طرح گزشتہ سال کی ساری تلخ یادیں اور نئے سال کے آسیب جل کر ختم ہوجاتے ہیں۔ لاطینی امریکا: خالی سوٹ کیس […]

لوگ توہم پرستی پر یقین کیوں کر لیتے ہیں؟

لوگ توہم پرستی پر یقین کیوں کر لیتے ہیں؟

ہم میں سے بہت سے افراد توہم پرستی پر یقین کیوں کر لیتے ہیں؟ اس سوال پر ایک سٹڈی کے ذریعے روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لاہور:  ہم سب جانتے ہیں کہ توہم پرستی ایک ایسی نامعقول چیز ہے جو جہالت، جادو ٹونے پر یقین، ان دیکھے خطرات اور ان جیسی دیگر خرافات […]

جاپان میں ایک سال تک پہنی جانے والی جینز کی فروخت کا انوکھا کاروبار

جاپان میں ایک سال تک پہنی جانے والی جینز کی فروخت کا انوکھا کاروبار

ہیروشیما: جاپان میں اونومچی ڈینم پروجیکٹ تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور اس میں جاپان کے منتخب افراد کو ایک سال تک جینز پہنائی جاتی ہےاور پھر اسے فروخت کے لیے پیش کردیا جاتا ہے۔ استعمال شدہ جینز کی یہ دکان 2013 میں کھولی گئی تھی جس کا مقصد شہر کے مقامی درزیوں کی مہارت کو ایک نئے […]

امریکا میں سب سے زیادہ طبعی اموات یکم جنوری کو ہوتی ہیں، تحقیق

امریکا میں سب سے زیادہ طبعی اموات یکم جنوری کو ہوتی ہیں، تحقیق

نیویارک: یکم جنوری امریکا کے لئے سب سے زیادہ خطرناک دن ہوتا ہے جس میں کسی اور دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں کی جانے والی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا میں یکم جنوری کو اموات کی تعداد سال کے کسی بھی […]

بحرین میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 10قیدی فرار

بحرین میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 10قیدی فرار

بحرین میں جیل پر مسلح حملے کے نتیجے میں دہشت گردی کے مقدمات میں سزا یافتہ تین مجرموں سمیت دس قیدی فرار ہوگئے ۔ بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق ایک دہشت گرد گروپ کے چار سے 5 مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا ،حملے میں جیل کا ایک پولیس اہلکارعبدالسلام سیف مارا گیا۔ […]

کندھ کوٹ میں دو بسوں اور کار میں تصادم، 6افراد جاں بحق

کندھ کوٹ میں دو بسوں اور کار میں تصادم، 6افراد جاں بحق

کندھ کوٹ کے قریب بائی پاس پر 2 بسوں اور کار کے تصادم میں کم از کم 6افراد جاں بحق اور22 زخمی ہو گئے، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں2 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی افراد میں4 افراد کی حالت نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں […]

کوئٹہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع

کوئٹہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع

کوئٹہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہوگئی ہے، خصوصی مہم گزشتہ ماہ نالے کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق پرچلائی جارہی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے حکام کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم 5 روز پر مشتمل ہے اورشہر کی 39یونین کونسلوں میں چلائی جارہی ہے۔مہم […]