counter easy hit

کویت میں کمسن بیٹی کے قاتل والدین کو سزائے موت سنادی گئی

کویت: عدالت نے 3 سالہ بیٹی کا قتل ثابت ہونے پر والدین کو سزائے موت سنادی۔ 

Infant daughter's killer parents have been sentenced to executed in Kuwait

Infant daughter’s killer parents have been sentenced to executed in Kuwait

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کی عدالت نے 3 سالہ بیٹی پر تشدد کرکے اسے موت کے گھاٹ اتارنے کے جرم میں ماں اور باپ دونوں کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 سالہ سلیم بوہان اور اس کی بیوی 23 سالہ عامرہ حسین پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی جب کہ قاتل والدین نے بچی کی لاش کو فریزر میں چھپا دیا۔پولیس نے ایک ہفتے بعد بچی کی لاش برآمد کرکے ماں باپ کو گرفتار کیا جب کہ دوران تفتیش والدین نے بچی کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔ کویت کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کے قاتل والدین منشیات کے عادی ہیں اور مقامی قانون کے مطابق وہ اپنی سزا کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل بھی کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ کویت میں سزائے موت کے مجرموں کوعام طور پر پھانسی دی جاتی ہے تاہم 2013 میں 5 مجرموں کو سزا دینے کے بعد اب تک کسی بھی مجرم کی سزا پر عمل نہیں کیا گیا اور ملک کی جیل میں درجنوں مرد اور خواتین سزاؤں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website