counter easy hit

جناح اسپتال لاہور میں مریضہ ٹھنڈے فرش پرتڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گئی

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں لیکن صحت عامہ کی صورت حال اس قدر مخدوش ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں مریض سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث زندگی کی بازی ہار رہے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے جناح اسپتال میں بھی پیش آیا ہے کہ جہاں قصور سے لائی گئی مریضہ بنیادی سہولیات نہ ملنے پر جاں بحق ہوگئی۔

Patient gave life on Earth in Jinnah hospital Lahore

Patient gave life on Earth in Jinnah hospital Lahore

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کی علیٰ الصبح قصور کی رہائشی زہرہ بی بی کو اس کے بچے میلوں دور لاہور کے جناح اسپتال میں صرف اس لیے لائے کہ شاید ان کی والدہ کو بہتر علاج کی سہولیات مل جائے لیکن جہاں حکمران خود بیرون ملک علاج کراتے ہوں وہاں ملک کے سرکاری اسپتالوں میں بھلا غریبوں کو کون پوچھے گا اور نتیجہ وہی نکلا جو زہرہ بی بی جیسے ہزاروں مریضوں کو سرکاری اسپاتالوں میں لانے سے نکلتے ہیں یعنی ورثا لائے تو مریض کو اپنے پیروں پر لیکن اسے چار کندھوں پر لے جایا گیا۔زہرہ بی بی کو جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں ایک بیڈ بھی نہ ملا اور تو اور ڈاکٹروں نے اس کے میڈیکل ریکارڈ کا بھی جائزہ نہ لیا کہ وہ بدنصیب دل کی مریضہ ہے، زہرہ کو ایمرجنسی کے ٹھنڈے فرش پر ہی لٹاکر ڈرپ لگادی گئی، کچھ ڈرپ کا اثر تھا اور کچھ ٹھنڈے فرش نے کام دکھایا کہ دیکھتے ہی دیکھتے اسے شدید بخار نے آگھیرا، اس پر بھی وہاں موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو کچھ خیال نہ آیا، انہوں نے اسی وقت پھرتی دکھائی جب زہرہ کے ساتھ آنے والوں نے دھاڑیں مار کر رونا شروع کردیا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور زہرہ بی بی ابدی نیند جاسوئی۔زہرہ بی بی کی ہلاکت پر اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسپتال کا پورا عملہ مریضوں کے علاج میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتا لیکن اسپتال میں آنے والے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ جب کہ سہولیات کم ہیں اور یہ واقعہ بھی اسی کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے روایتی انداز میں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website