counter easy hit

By

سیاست اقتدار کا بے رحم کھیل

سیاست اقتدار کا بے رحم کھیل

ہم پر جو سیاسی اور معاشی نظام مسلط ہے وہ ہرگز قابل ستائش نہیں۔ یہ قوت واختیار والوں کو بادشاہی کی طرح من مانیاں کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ امیر لوگوں کی ہوس زر کو جائز ٹھہراتے ہوئے انہیں مزید مالدار ہونے کی آسانیاں فراہم کرتا ہے۔ تھوڑے سے حساس دل کا مالک بھی اسے […]

وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ یس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کررہے ہیں، اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ، سیکیٹری داخلہ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی […]

مظفرگڑھ:لڑکی کو مبینہ طور پرجعلی پیر نےاغوا کرلیا

مظفرگڑھ:لڑکی کو مبینہ طور پرجعلی پیر نےاغوا کرلیا

مظفرگڑھ میں دم کرانے کے لیے آنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر جعلی پیر نے اغوا کرلیا ۔ پولیس کے مطابق موضع سنکی میں لڑکی کو پیرکے پاس دم کرانے کے لیے لے جایا گیا تھا، جعلی پیر کے آستانے کے باہر بیٹھے لڑکی کے اہلخانہ گھنٹوں تک دم ہونے کا انتظار کرتے رہے […]

پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام عرب شیوخ کی نایاب پرندوں کے مبینہ شکار کیخلاف ریلی کاانعقاد

پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام عرب شیوخ کی نایاب پرندوں کے مبینہ شکار کیخلاف ریلی کاانعقاد

کوئٹہ(یس نیوز )عرب شیوخ کی نایاب پرندوں کی مبینہ شکار کیخلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دالبندین میں ریلی نکالی گئی۔ پی پی پی کے کارکنوں نے موجودہ حکومت اور شکاری عربوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ۔  ریلی کی قیادت پیپلز یوتھ […]

سوچ بدل کر ملکی ترقی کا عہد کیا جائے، صدر ، وزیراعظم

سوچ بدل کر ملکی ترقی کا عہد کیا جائے، صدر ، وزیراعظم

صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیغام میں محسن انسانیت خاتم الانبیاء رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی پیدائش کے مبارک دن پر تمام مسلمانان عالم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مبارک موقع پرانتہا پسندانہ سوچ اور علاقائی تعصبات کو خیرباد کہہ کر ملک وقوم کی ترقی اورخوشحالی […]

سپاہی روتے نہیں ہیں

سپاہی روتے نہیں ہیں

ہمارے دوست ایک کرنل صاحب تھے جو ہندو پاک جنگوں کے حوالے سے غازیوں، شہیدوں اور ان کے بچوں کے بارے میں لکھا کرتے تھے۔ اب بھی جنگوں والا موسم ہے اور ستمبر کو گزرے چند دن ہی ہوئے ہیں، جنگ ستمبر کی یادیں تازہ ہیں۔ ان دنوں میں کالج سے فارغ ہوا تھا، ہم […]

ایک سیلفی کافی ہے

ایک سیلفی کافی ہے

ڈی این اے دو طرح کا ہوتا ہے۔ایک وہ جو آپ کے نسلی و جسمانی شجرے کا ڈاکخانہ ہے۔دوسرا ڈی این اے لسانی ہے۔جو آپ کے تہذیبی پس منظر کا چٹھا کھول کے رکھ دیتا ہے۔زبان کھلی نہیں کہ آپ کھل گئے۔اس لسانی ڈی این اے کی گواہی میں قرآن کہتا ہے ’’ بولو کہ […]

بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران بھوشنور کمار نے گیند مار کر ایمپائر کو زخمی کردیا

بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران بھوشنور کمار نے گیند مار کر ایمپائر کو زخمی کردیا

نئی دہلی (یس اردو نیوز )بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں بھارتی کھلاڑی بھوشنورکمار نے فیلڈنگ کے دوران گیند پھینک کر آسٹریلوی ایمپائر کو زخمی کردیا جنہیں فیلڈ سے باہر لے کر جانا پڑا ۔ یس نیوز کے مطابق بھار ت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ جاری ہے ،اس دوران 49ویں اوور […]

اپنے ہاتھوں کی لگائی گِرہیں

اپنے ہاتھوں کی لگائی گِرہیں

میں نے اپنی عمر کے بارہ برس بھی پورے نہیں کئے تھے کہ ہر جمعے اپنے سکول کی نمائندگی کے لئے ریڈیو پاکستان لاہور کے معلوماتِ عامہ کے ایک شو میں جانا شروع ہوگیا۔ اس کوئز میں کامیاب رہنے والا طالب علم آئندہ جمعے کے مقابلہ میں بھی شمولیت کا حق دار ہوا کرتا۔ میری […]

زرعی اصلاحات اور انتخابی اصلاحات

زرعی اصلاحات اور انتخابی اصلاحات

ہر ملک میں منتخب حکومتوں کا پہلا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ اہم قومی مسائل کا جائزہ لے کر انھیں حل کرنے کے لیے ترجیحات کا تعین کرتی ہیں اور ایسی پالیسیاں بناتی ہیں جو قومی مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوں۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 69 سالوں […]

پانچ دن۔ پانچ شہر

پانچ دن۔ پانچ شہر

پیٹربرد،برمنگھم، بریڈ فورڈ، اولڈم اور نیلسن وہ پانچ شہر تھے جہاں 30 نومبر سے 4 دسمبر تک ہم نے ایک ایک رات قیام کیا۔ پیٹر برد اور نیلسن باقی تینوں شہروں کے مقابلے میں چھوٹے بھی تھے اور نئے بھی کہ یہاں اس سے پہلے کبھی آنا نہیں ہوا تھا۔ ہر جگہ پر میزبان یوکے […]

قرشی میں اندھیرا اور سردی تھی

قرشی میں اندھیرا اور سردی تھی

گیٹ کی دوسری طرف سناٹا تھا‘ فلائٹ کا وقت ہو چکا تھا‘ ائیرپورٹ پہنچنا ضروری تھا لیکن میں ساڑھے تیرہ سو سال کا سفر کر کے وہاں پہنچا تھا‘ میں اس عاشق رسولؐ  کو سلام کیے بغیر کیسے واپس جاسکتا تھا جس کے سامنے میدان بدر میں سگا والد آیا تو اس نے اللہ اکبر […]

ضرب عضب میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جو افغانستان میں 16 ممالک نہ کرسکے، خواجہ آصف

ضرب عضب میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جو افغانستان میں 16 ممالک نہ کرسکے، خواجہ آصف

 اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا کے تاثر کے برعکس پاکستان ایک پرامن ملک ہے ہم نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے وہ کامیابیاں حاصل کی ہیں جو افغانستان میں نیٹو کے 16 ممالک مل کر بھی حاصل نہ کرسکے۔ اسلام آباد میں پاک اٹلی تجارتی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے […]

بھارتی رویہ جون 1999ءمیں بھی ایسا ہی تھا

بھارتی رویہ جون 1999ءمیں بھی ایسا ہی تھا

پاکستان کے مشیر خارجہ کی ”ہارٹ آف ایشیائ“ کانفرنس میں شرکت کے لئے امرتسر میں موجودگی پر معترض ہماری قومی حمیت کے خود ساختہ ٹھیکیداروں کو چند حقائق غالباََ یاد نہیں رہے۔ ان میں سے اہم ترین حقیقت یہ ہے کہ افغانستان میں دائمی امن کے قیام کے لئے اس تنظیم کو متعارف ہمارے برادر […]

مظلوم روہنگیا مسلمان

مظلوم روہنگیا مسلمان

اگر دنیا کے کسی دورافتادہ گوشے میں کسی غیر مسلم کی نکسیر بھی پھوٹ جاتی ہے تو انسانی حقوق کے تحفظ کی ٹھیکیدار اورعلمبردار نام نہاد تنظیمیں آسمان سر پر اٹھالیتی ہیں لیکن جب مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں تو ان تنظیموں کو گویا سانپ سونگھ جاتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی […]

بھارت کا ایک سفر

بھارت کا ایک سفر

میں ان دنوں پھر لاہور میں ہوں اپنے گاؤں سے میلوں دور اس شہر میں ایک مصنوعی زندگی بسر کر رہا ہوں ضرورت کی ہر چیز کے لیے ایک بازار ہے جہاں میں اپنی مہینے بھر کی کمائی لٹا دیتا ہوں جب کہ میرے گاؤں میں اس کا کوئی تصور بھی نہیں ہوتا۔ گاؤں میں […]

ٹویٹرانہ جمہوریت اور وٹس ایپ آمریت !

ٹویٹرانہ جمہوریت اور وٹس ایپ آمریت !

’ سوشل میڈیا اور ابلاغ ’’ کے موضوع پر اگر کوئی شخص کچھ کہنے کے لیے سب سے زیادہ غیر موزوں ہے تو وہ میں ہوں۔مگر غلطی میری ہے۔مجھے اپنے مدعوئین کو پیشگی آگاہ کرنا چاہیے تھا کہ بھائی اس موضوع پر بات کرنے کے لیے صرف ان اصحاب کو زحمت دیں جن کے پاس […]

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس؛ پاکستان کا بھارت کی جانب سے دیئے گئے شیڈول پر عمل کرنے سے انکار

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس؛ پاکستان کا بھارت کی جانب سے دیئے گئے شیڈول پر عمل کرنے سے انکار

امرتسر: ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران پاکستان نے بھارتی حکومت کی جانب سے دیئے گئے شیڈول پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔ پاکستان نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران بھارتی حکومت کی جانب سے دیئے گئے شیڈول پر عمل نہ کرنے کا فیصلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کانفرنس کے اختتام […]

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک اور شہری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک اور شہری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی مسلسل جاری ہے اور قابض فوج نے جھوٹے مقابلے کا ڈرامہ رچاتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے گاؤں دورو میں جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچا کر سجاد ملک نامی […]

محفل نعت رسول مقبول ﷺ

محفل نعت رسول مقبول ﷺ

خداکاذکر کرے اورذکر مصطفی نہ کرے ہمارے منہ میں ہو ایسی زبان خدا نہ کرے نعت مصطفیؐ کاآغاز عہد نبویؐ میں ہی ہوگیاتھا جب آپ سرکارؐ ہجرت کے بعد مدینہ تشریف لائے تو مدینہ پاک کی معصوم بچیوں نے آپ کا ’’طلع البدر علینا‘‘ نعت شریف ترنم کے ساتھ پڑھ کر استقبال کیا۔ والی عرب […]

موذی بیماری ایڈز سے بچاﺅ۔ احتیاطی تدابیر سے ممکن ہے!پا کستان سمیت پوری دنیا میں ایڈز کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال لمحہ فکریہ

موذی بیماری ایڈز سے بچاﺅ۔ احتیاطی تدابیر سے ممکن ہے!پا کستان سمیت پوری دنیا میں ایڈز کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال لمحہ فکریہ

ایڈ ز ہے کیا؟اس کی علامات کیا ہیں؟اسباب اور علاج کے بارے میں اور سب سے اہم اس کی وجوہات بارے لوگوں میں شعور و آگاہی فراہم کرنے کے لئے ہے ۔ ایڈز ایک وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، جسے ایچ آئی وی کہتے ہیں، جس میں یہ وائرس ہو اس کی قوت مدافعت […]

قرآنک فلسفہء حیات کا عملی نمونہ مسلم ممالک کی بجائے مغربی ممالک میں ہے۔ ڈاکٹر حسن عکسری

قرآنک فلسفہء حیات کا عملی نمونہ مسلم ممالک کی بجائے مغربی ممالک میں ہے۔ ڈاکٹر حسن عکسری

پیرس( اے کے راؤ ) جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ایرنی النسل پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ھے کہ  قرآنک فلسفہء حیات کا عملی نمونہ مسلم ممالک کی بجائے مغربی ممالک میں  ہے۔ مسلم ممالک قرآنی تعلیمات کی روشنی مین اپنا سیاسی ،معاشی ، قانونی اور سوشل نظام بنانے میں فیل ہیں ۔   پروفیسر […]

میرے رشکِ قمر

میرے رشکِ قمر

جب جنگ کا ماحول ہو تو سپہ سالاروں کی مقبولیت مزید بڑھ جاتی ہے۔شاید یہی سوچ کر ایک امریکی ادارے نے گلف وار کے دوران سروے کروایا کہ کتنے فیصد امریکیوں کو اپنے صدر کا نام معلوم ہے اور کتنے فیصد امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے نام سے واقف ہیں۔مگر جب نتائج […]

آخری مشورہ

آخری مشورہ

’’اس معاشرے میں بر داشت ختم ہوتی جا رہی ہے، چھوٹے چھوٹے اختلاف پر کفر اور غداری کے الزامات لگانا معمول بن چکا ہے لہٰذا الفاظ کے استعمال میں احتیاط کرو‘‘۔ یہ مشورہ شفیق مرزا صاحب نے کچھ عرصہ قبل مجھے ٹیلیفون پر دیا۔ شفیق مرزا صاحب ایک طویل عرصے سے روزنامہ جنگ کے ادارتی […]