counter easy hit

کراچی

کراچی : دہشتگردوں نے سفاکیت کی انتہاء کر دی، بس پر فائرنگ سے 44 افراد جاں بحق

کراچی : دہشتگردوں نے سفاکیت کی انتہاء کر دی، بس پر فائرنگ سے 44 افراد جاں بحق

کراچی : سفاک قاتلوں نے کراچی کا امن کرچی کرچی کر دیا۔ امن کی راہ دیکھتا شہر قائد پھر خون میں نہلا دیا گیا۔ بزدل دہشت گردوں کا کہیں اور بس نہ چلا تو بس میں بیٹھے بے بس مسافروں سے زندگیاں چھین لیں اور ایک ہی وار میں دوبارہ شہر کو ماتم کدہ بنا […]

سانحہ کراچی، آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا

سانحہ کراچی، آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا

کراچی : سانحہ کراچی پر پوری قوم افسردہ، سیاسی قیادت بھی غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیراعظم نے آج ملک گیر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔ نواز شریف کہتے ہیں نہتے شہریوں پر فائرنگ بزدلانہ فعل ہے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ سابق صدر آصف […]

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی : وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر آئی جی سندھ کے ہمراہ صفورا گوٹھ کا دورہ کیا تاہم بعدازاں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ جب کہ غلام حیدرجمالی […]

الطاف حسین کی سانحہ صفورا گوٹھ پر کل کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کی اپیل

الطاف حسین کی سانحہ صفورا گوٹھ پر کل کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کی اپیل

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سانحہ صفورا گوٹھ پر کل یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز، دکانداروں، اسکولوں، تاجروں اور صنعتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کاروبار اور سرگرمیوں کو بند رکھ کر سانحہ صفورا گوٹھ کے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔ سانحہ صفورا […]

آرمی چیف کا کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد دورہ سری لنکا منسوخ

آرمی چیف کا کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد دورہ سری لنکا منسوخ

راولپنڈی : سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے کراچی میں بس پر فائرنگ کے بعد واقعے کے بعد 3 روزہ دورہ سری لنکا منسوخ کردیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا 3 روزہ دورہ سری لنکا شیڈول تھا جسے سربراہ پاک فوج نے کراچی میں دہشت گردی کے بڑے واقعے کے بعد منسوخ کردیا۔ […]

بزدلانہ کارروائی کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، شرجیل میمن

بزدلانہ کارروائی کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، شرجیل میمن

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائی کرتے ہیں انہیں ملک کے کسی حصے میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے آسان ہدف کو نشانہ بنایا تاہم انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور […]

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں بس پر فائرنگ کی رپورٹ طلب کر لی

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں بس پر فائرنگ کی رپورٹ طلب کر لی

کراچی : وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں بس پر فائرنگ کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں بس پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے غم و […]

کراچی، صفورا چورنگی میں مسافر بس پر فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی

کراچی، صفورا چورنگی میں مسافر بس پر فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی

کراچی : کراچی کے علاقے صفورا چورنگی میں نامعلوم افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کر دی جس سے 35 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور شدید فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ اس قدر خوفناک تھی کہ قریبی دکانداروں نے […]

ذوالفقار مرزا نے نجی فوج بنا رکھی ہے، آئی جی سندھ

ذوالفقار مرزا نے نجی فوج بنا رکھی ہے، آئی جی سندھ

کراچی : آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر صوبائی داخلہ ذوالفقار مرزا نے اپنی فوج بنا رکھی ہے جس میں خواتین سمیت جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں ذوالفقارمرزا کی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے اپنے جواب […]

کراچی کے تھانہ آرام باغ میں ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمہ درج

کراچی کے تھانہ آرام باغ میں ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمہ درج

کراچی : سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمہ سرکاری بکتر بند گاڑی پر قبضے کی دھمکی دینے پر درج کیا گیا جس میں ہنگامہ آرائی اور بلوے کی دفعات شامل کی گئیں جب کہ […]

پاکستان کا ایف ایم 90 میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا ایف ایم 90 میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کراچی میں ایئر ڈیفنس ریجن کا دورہ کیا اور ایف ایم 90 میزائل کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی کاوشوں کو سراہا اور نئے سسٹم کے تربیتی معیار کی […]

وزیراعلی نے پانی کے سنگین بحران پر کوئی بات نہیں کی ، اظہار الحسن

وزیراعلی نے پانی کے سنگین بحران پر کوئی بات نہیں کی ، اظہار الحسن

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ آج ایوان میں آئے، بیٹھے اور چلے گئے، پانی بحران پر کوئی بات تک نہ کی۔ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم […]

ذوالفقار مرزا سب کچھ ذاتی مفاد کے لئے کر رہے ہیں، شرجیل میمن

ذوالفقار مرزا سب کچھ ذاتی مفاد کے لئے کر رہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے رویے کے بعد دوستی کا لفظ مشکوک ہوگیا اور وہ یہ سب کچھ ذاتی مفاد کے لئے کر رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کی شوگر ملز کی نیلامی […]

صولت مرزا کو کل صبح ساڑھے چار بجے مچھ جیل میں پھانسی دی جائیگی

صولت مرزا کو کل صبح ساڑھے چار بجے مچھ جیل میں پھانسی دی جائیگی

کراچی : صولت مرزا پر الزام ہے کہ اس نے 5 جولائی 1997ء میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد، سیکیورٹی گارڈ خان اکبر اور ڈرائیور اشرف بروہی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ صولت مرزا کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 1999ء میں سزائے […]

کراچی بھر میں پانی نایاب، لوگ بوند بوند کو ترس گئے

کراچی بھر میں پانی نایاب، لوگ بوند بوند کو ترس گئے

کراچی : کراچی میں پانی کے لالے پڑ گئے، شہر قائد کی فیشن ایبل بستیوں اور مختلف علاقوں میں پانی کی قلت نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی، کراچی واٹر بورڈ نے متاثرہ علاقوں میں مفت واٹر ٹینکر سروس شروع کر دی ہے۔ ایک طرف بڑھتی ہوئی گرمی ، دوسری جانب پانی کا بحران […]

ذوالفقار مرزا ایس ایس پی کرائم برانچ کراچی میں طلب

ذوالفقار مرزا ایس ایس پی کرائم برانچ کراچی میں طلب

کراچی : ایس ایس پی کرائم برانچ شاہجہاں خان نے ذوالفقار مرزا کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ انہیں آج شام چار بجے بلایا گیا ہے۔ ایس ایس پی کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا کو بدین میں ان کے خلاف درج مقدمات کے حوالے سے تفتیش کے لئے بلایا ہے۔ […]

جب جان نکلے گی تب ہی قیادت چھوڑوں گا، الطاف حسین کا اعلان

جب جان نکلے گی تب ہی قیادت چھوڑوں گا، الطاف حسین کا اعلان

کراچی : جناح گراؤنڈ کراچی میں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ لوئر دیر کے ضمنی الیکشن میں خواتین کو ووٹ نہیں ڈالنے دیئے گئے۔ جماعت اسلامی کے امیر خواتین سے معافی مانگیں، یہ منافقت نہیں تو اور کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 246 میں […]

ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خاکے جاری

ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خاکے جاری

کراچی : پولیس کے مطابق خاکے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تیار کئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تیار کئے گئے خاکے دہشت گردوں سے اسی فیصد مشابہت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب مقتول ڈی ایس پی کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی افتخار زیدی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف […]

وفاقی حکومت کا صولت مرزا کی پھانسی میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا صولت مرزا کی پھانسی میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی : ذرائع کے مطابق صولت مرزا سے تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ ملنے کے بعد اعلیٰ سطح پر مشاورت کی گئی۔ وفاقی حکومت نے مشاورت کے بعد صولت مرزا کی پھانسی میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت صولت مرزا کو 12 مئی کو […]

کراچی :شاہ فیصل کالونی میں ڈی ایس پی اور محافظ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی :شاہ فیصل کالونی میں ڈی ایس پی اور محافظ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی : شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں ہی کل ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہوا جس میں سندھ ہائیکورٹ کے سیکورٹی انچارج ، ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے۔ وزیر اعظم نے سندھ حکومت کو کراچی میں سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی ۔ کراچی پولیس مسلسل ٹارگٹ کلرز کے […]

ایم کیو ایم کے نمائندے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں: الطاف حسین

ایم کیو ایم کے نمائندے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں: الطاف حسین

کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی و بجلی کا بحران اور دیگر مسائل سنگین سے سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے نمائندے پانی، بجلی اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوششیں کریں۔ دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس […]

کراچی میں امن کیلئے رینجرز پولیس کے ساتھ کام کرتی رہے گی: ڈی جی رینجرز

کراچی میں امن کیلئے رینجرز پولیس کے ساتھ کام کرتی رہے گی: ڈی جی رینجرز

کراچی : شاہ فیصل میں ڈی ایس پی کے قتل کے بعد جاری بیان میں ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز قیام امن کے لیئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان رینجرز پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پولیس کے شہدا کو خراج تحسین […]

ذوالفقار مرزا اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بدین سے کراچی روانہ ہو گئے

ذوالفقار مرزا اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بدین سے کراچی روانہ ہو گئے

بدین : عدالت کی جانب سے دو مقدمات میں ضمانت کی منظوری اور پولیس کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کے بعد ذوالفقار مرزا بدین سے کراچی روانہ ہو گئے۔ سابق وزیر داخلہ سندھ کی اہلیہ اور دیگر ساتھی بھی ان کے ہمراہ ہیں ذوالفقار مرزا سجاول اور ٹھٹھہ کے راستے کراچی پہنچیں گے اور […]

آصف زرداری پارٹی وفد کے ساتھ افغانستان کا دورہ کریں گے

آصف زرداری پارٹی وفد کے ساتھ افغانستان کا دورہ کریں گے

کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پارٹی کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ افغانستان کے دورے پر جائیں گے۔ وفد میں یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان اور فیصل کریم کنڈی شامل ہوں گے۔ وفد افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ اور افغان صدر اشرف غنی سے […]