yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایتھے رکھ !

MH Kazmi January 28, 2017 1 min read
Put it here! by Wast ullah khan on today
Share this:

ٹرمپ کے چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینن نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی میڈیا اس ملک کو نہیں سمجھتا۔اسے اب بھی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ ٹرمپ امریکا کے صدر کیوں ہیں۔جو میڈیا قبل از وقت ٹرمپ کی جیت کا اندازہ لگانے میں بری طرح ناکام ہو کر دنیا بھر میں ذلیل و خوار ہوا  وہی اب چپڑ چپڑ باتیں بنا رہا ہے۔لگتا ہے اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی نہیں بلکہ میڈیا ہے۔اب اسے چاہیے کہ اپنا منہ بند رکھے اور کچھ عرصے کے لیے سنے بھی۔

خود ٹرمپ کا بس چلے تو ایسے میڈیا کے ساتھ وہی کریں جو مہابلی نے انار کلی کے ساتھ کیا۔مگر اس سے پہلے اور بھی ضروری کام ٹرمپ کو تیزی سے نمٹانے ہیں۔ ٹرمپ کے بارے میں آپ کے جو بھی خیالات ہوں مگر ایک بات تو ماننا پڑے گی۔انھوں نے امریکیوں سے جن جن کھلم کھلا وعدوں کی بنیاد پر ووٹ لیا وہ وعدے بغیر الفاظ چبائے، ہچر مچر کیے بلاہچکچاہٹ تیزی سے پورے کرنے شروع کر دیے ہیں۔لہذا اب انھیں کم ازکم یہ الزام نہیں دیا جا سکتا کہ سیاستداں اقتدار میں آنے سے پہلے کہتے کچھ ہیں اور اقتدار میں آنے کے بعد کرتے کچھ ہیں۔اگر پچھلی امریکی حکومتوں نے اپنے عوام اور دنیا سے کیے وعدے پورے کیے ہوتے تو آج ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں نہ ہوتے۔

مثلاً ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ اقتدار میں آ کر وہ میکسیکو اور امریکا کی دو ہزار میل طویل سرحد پر باڑھ کی جگہ تیس فٹ بلند کنکریٹ دیوار تعمیر کریں گے تاکہ میکسیکو اور جنوبی امریکا کے دیگر ممالک کے غیر تارکینِ وطن کہ جن میں ریپسٹ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر اور اکا دکا شریف لوگ شامل ہیں غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل نہ ہو سکیں۔ اس دیوار پر تعمیر ہونے والے آٹھ ارب ڈالر کے اخراجات میکسیکیو سے وصول کیے جائیں گے۔وہ میکسیکو میں سستی لیبر کی لالچ میں لگائے گئے امریکی سرمائے کو واپس لائیں گے تاکہ بے روزگار امریکیوں کو ملازمت مل سکے اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے گھر واپس آنے والی امریکی صنعتوں کو ٹیکس چھوٹ بھی ملے گا۔وہ امریکا کی ان شہری حکومتوں کی وفاقی امداد میں بھی کٹوتی کردیں گے جہاں غیر قانونی تارکینِ وطن کا جمھگٹا ہے اگر ان حکومتوں نے تارکینِ وطن کو نکال باہر کرنے کے وفاقی احکامات پر عمل نہیں کیا۔وہ غیر ملکیوں کی جانب سے غلط بیانی پر انھیں فوراً ڈی پورٹ کریں گے اور اس ضمن میں نہ صرف پولیس کے اختیارات بڑھائیں گے بلکہ سرحدی محافظوں کی تعداد میں بھی کم ازکم ایک لاکھ کا اضافہ کریں گے۔

اور پھر سب نے دیکھا کہ ٹرمپ نے صدر بننے کے بہتر گھنٹے کے اندر اندر ان وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صدارتی حکم ناموں پر دستخط کردیے۔اب نام نہاد دانشور اور امریکا کے بہی خواہ لاکھ چلائیں کہ کیا یہ وہی امریکا ہے جس نے دیوارِ برلن کو انسانی آزادی پر ایک سیاہ دھبہ قرار دیتے ہوئے تیس برس تک سوویت یونین کو مطعون کیے رکھا حتی کہ دیوار گروا کے دم لیا اور اب خود کے اردگرد دیواریں اٹھا رہا ہے۔یہ خوف دلایا جا رہا ہے کہ دیوارِ میکسیکو پر آٹھ ارب نہیں پچیس ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔یہ سنسنی اٹھائی جا رہی ہے کہ سستی میکسیکن لیبر عنقا ہوئی تو امریکی زراعت اور گھریلو کام کاج اور چھوٹی صنعتیں ٹھپ ہو جائیں گی۔اس ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے کہ میکسیکو امریکی مصنوعات کی دوسری سب سے بڑی منڈی ہے اور میکسیکو کی اسی فیصد درآمدات امریکا سے آتی ہیں۔اور اگر ٹرمپ کے اقدامات کے سبب میکسیکو کی معیشت ٹھپ ہوتی ہے تو وہ امریکا کے سر پے دوسرا کیوبا بن سکتا ہے۔جو خلا امریکا چھوڑے گا وہ چین بھرنے میں ذرا دیر نہیں لگائے گا۔

مگر یہ وعدہ تو ٹرمپ نے امریکی ووٹروں سے کیا تھا۔اگر پریشان ہونا تھا تو ووٹر کو ہونا تھا۔جب ووٹر ہی بن داس نکلا تو ٹرمپ کو اپنا وعدہ پورا کرنے پر کیوں مطعون کیا جا رہا ہے؟ میکسیو کے صدر نے اکتیس جنوری کو ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات منسوخ کردی ہے اور دیوار کے اخراجات دینے سے صفا انکار کردیا ہے۔ٹرمپ نے بھی  ٹویٹ کر دیا ہے کہ پیسے نہیں دینے تو ملاقات کی بھی ضرورت نہیں۔

ویسے بھی ٹرمپ نے اس نعرے پر الیکشن جیتا کہ سب سے پہلے امریکا۔۔۔ابھی تو حسبِ وعدہ نارتھ امریکن فری ٹریڈ معاہدے پر نظرِ ثانی بھی ہو گی جس میں میکسیکو کے ساتھ ساتھ کینیڈا بھی امریکا کا ساجھے دار ہے اور اس پر بل کلنٹن نے دستخط کرتے ہوئے اسے تاریخی اور بے مثال معاہدہ قرار دیا تھا۔کیا ٹرمپ جو کر رہا ہے یا کرے گا وہ تاریخی و بے مثال نہیں۔کچھ تو خدا کا خوف کرو۔

ابھی تو ناٹو کی باری بھی آنے والی ہے جس کے بارے میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آیندہ یورپ کو اپنا دفاعی بار خود اٹھانا پڑے گا۔امریکا کے خرچے پر بہت عیاشی کر لی۔ابھی تو ماحولیاتی آلودگی کے پیرس عالمی سمجھوتے سے بھی امریکا کو الگ ہونا ہے۔کیونکہ قولِ ٹرمپ ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا ریکٹ ایک سائنسی فراڈ ہے۔

جب اوباما نے دنیا کی چالیس فیصد معیشت کے مالک بحرالکاہل کے آر پار بارہ ممالک کے ٹرانس پیسیفک پارٹنر شپ کے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تو اس وقت بھی بغلیں بجائی گئی تھیں۔مگر مردِ قلندر ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹروں سے وعدہ کیا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں داخل ہوتے ہی امریکا کے لیے زہرِ قاتل اس معاہدے سے الگ ہو جائے گا۔اور بالکل یہی ہوا۔پہلے حکم نامے پر دستخط کرنے والے قلم سے اس معاہدے کا سر قلم کردیا گیا۔

کیا ٹرمپ نے وعدہ نہیں کیا تھا کہ وہ دنیا سے ’’اسلامی دہشتگردی ’’جڑ سے اکھاڑ دینے کے لیے ہر حربہ استعمال کرے گا؟ تین روز پہلے امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کو بطور صدر پہلا انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کیا کہا؟ مشرقِ وسطی میں لوگوں کے سر قلم ہو رہے ہیں تو کیا ہم دہشتگردوں سے اقبالِ جرم کروانے کے لیے واٹر بورڈنگ کا حربہ بھی استعمال نہ کریں۔آگ کا مقابلہ آگ ہی کر سکتی ہے۔میں نے اپنے وزیرِ دفاع جیمز میٹس اور سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو سے کہہ دیا ہے کہ قانون کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں۔میں نے اپنے خفیہ ادارے کے اہلکاروں سے پوچھا کیا تشدد سے کوئی فائدہ ہوتا ہے؟ انھوں نے کہا بالکل ہوتا ہے۔

اب ری بلیکن اکثریتی کانگریس کے ایوانِ زیریں کے اسپیکر پال رائن اور سینیٹ میں ری پبلیکن اکثریتی لیڈر میک اونیل اور سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے سربراہ جان مکین لاکھ واویلا کریں کہ صدر ٹرمپ جتنے بھی حکم نامے جاری کر لیں مگر آرمی فیلڈ مینوئل میں تشدد سے راز اگلوانے پر پابندی کی ترمیم برقرار رہے گی کیونکہ اسے کانگریس نے منظور کیا ہے۔لیکن ان ری پبلیکن رہنماؤں نے تو تب بھی ٹرمپ کی مخالفت کی تھی جب وہ صدر نہیں بنے تھے۔ یہ رہنما اب بھی نہیں جانتے کہ ٹرمپ کوئی فلمی نہیں اصلی والا سلمان خان ہے۔ایک بار کمٹمنٹ کر لے تو خود کی بھی نہیں سنتا۔

اے بی سی نیٹ برک کے انٹرویو میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ عراق پر قبضہ بھاری غلطی تھی۔اور بغیر تیل پر قبضہ کیے وہاں سے نکلنا اس سے بھی بڑی غلطی۔کیونکہ اس تیل نے ہی داعش کو زندہ رکھا۔جب ہم نکلے تو عراق میں کوئی حکومت نہیں تھی۔آج بھی نہیں ہے۔ہم نے مشرقِ وسطی میں چھ ٹریلین ڈالر جھونک کے خود کو کھکھل کر لیا۔تیل قابو کر لیتے تو داعش بھی نہ ہوتی۔اب کوئی لاکھ چیختا رہے کہ عراق پر قبضہ نہ ہوتا تو داعش بھی نہ ہوتی اور یہ موجودہ عراقی حکومت ہی ہے جو داعش سے نبرد آزما ہے مگر ٹرمپ تو ٹرمپ ہے۔

کیا ٹرمپ نے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ امریکا میں دہشتگردوں کی آمد روکنے کے لیے سات ممالک ( شام، عراق، ایران، یمن، لیبیا، سوڈان، صومالیہ) کے شہریوں کو تب تک ویزا نہیں دے گا جب تک ایک نیا امیگریشن ڈھانچہ نہ بن جاتا۔اور افغانستان، پاکستان اور سعودی باشندوں کی ویزا درخواستوں کی سختی سے جانچ پڑتال ہوگی۔اب یہ محض حسنِ اتفاق ہے کہ یہ سب ممالک مسلمان ہیں۔کیا ٹرمپ نے انتخابی مہم میں یہ نہیں کہا تھا کہ وہ امریکا میں مقیم مسلمانوں کی رجسٹریشن کرے گا۔تو اب کیوں مظاہرے ہو رہے ہیں۔اور تو اور سابق وزیرِ خارجہ میدلین اولبرائٹ بھی کہہ رہی ہیں کہ میں یہودی سہی مگر ٹرمپ نے امریکی مسلمانوں کی رجسٹریشن کی تو میں احجاجاً بطور مسلمان خود کو رجسٹر کرواؤں گی۔یہ وہی البرائٹ ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ امریکی اقتصادی پابندیوں سے پانچ لاکھ عراقیوں کا مر جانا کوئی بڑی قیمت نہیں۔ابھی تو امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا وعدہ بھی پورا ہونا ہے۔اسرائیل نے تو پہلے ہی یروشلم میں ڈھائی ہزار نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان کر دیا ہے۔

کوئی لاکھ چیختا رہے کہ اس طرح کے اقدامات  سے مشرقِ وسطی میں ایک نئی آگ لگ جائے گی۔اے بی سی کے صحافی نے بھی یہی پوچھا تھا کہ آپ کے اقدامات سے کیا مسلمان دنیا میں امریکا سے نفرت نہیں بڑھے گی؟ ہمارے ٹرمپ نے جواب دیا اب بھی کون سی کم ہے۔ زیادہ سے زیادہ کتنی بڑھے گی۔دنیا ہم  سے پہلے ہی کون سی خوش ہے؟

کیا فرق پڑتا ہے اگر دو لاکھ عورتیں ٹرمپ کے صدر بننے کے دوسرے دن واشنگٹن میں مظاہرہ کریں۔کیا فرق پڑتا ہے اگر میڈیا یہ تصاویر دکھائے کہ ٹرمپ کی تقریبِ حلفِ وفاداری میں جتنے لوگ تھے اس سے چار گنا اوباما کی تقریب میں تھے۔حقیقت تو یہ ہے کہ وعدوں کا پکا ٹرمپ اب امریکا کا صدر ہے۔

کہا تھا کس نے کہ عہدِ وفا کرو اس سے

جو یوں کیا ہے تو پھر کیوں گلہ کرو اس سے

Share this:

MH Kazmi

25,235 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Mr. Trump and foreign policy by Dr. touseef Ahmed Khan on today
Previous Post صدر ٹرمپ اور خارجہ پالیسی
Next Post یہ گھریلو ملازم
The domestic servant by Abdul Qadir Hassan on today

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.