yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیراعظم نے آئی ٹی سیکٹر کے لیے مراعاتی پیکیج کا اعلان

Web Editor May 15, 2018 1 min read
Prime Minister announces the package for the IT sector
Share this:

کراچی: پاکستان سافٹ وئیر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کیلیے حکومت سے مراعاتی پیکیج لینے میں کامیاب ہو گئی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئی ٹی سیکٹر کے لیے پیکیج کا اعلان کر دیا ہے جس میں مقامی مارکیٹاور برآمدات دونوں میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ ، سپورٹ میکنزم اور حکومتی مراعات شامل ہیں۔

Prime Minister announces the package for the IT sectorوزیراعظم کے اس پیکیج کے تحت آئی ٹی برآمدات کیلیے ٹیکس چھوٹ 2019 سے 2025 تک بڑھا دی گئی ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر کی طرح آئی ٹی سیکٹر کیلیے بھی برآمدات پر 5 فیصد کیش انعام ملے گا، وفاقی علاقوں میں آئی ٹی ای ایس پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی5فیصد کر دی گئی ہے، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی سیکٹر کیلیے اسپیشل اکنامک زونز قائم کریں گے اور ٹیک کمپنیوں کو ترجیحی شرح پر تجارتی قرضوں کی سہولت بھی مہیاکی جائے گی۔

پاشا کے چیئرمین برکان سعید اور سیکریٹری جنرل شہریار حیدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے یہ اعلان اپنے حالیہ دورہ کراچی میں کیا۔برکان سعید نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کی جانب سے یہ مطالبات انتہائی اہم اور گزشتہ کافی عرصے سے زیرغور تھے، موجودہ حکومت نے اس مشکل وقت میں یہ فیصلے کر کے دانشمندانہ اقدام کیا ہے، پاکستانی معیشت میں آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کررہا ہے، اس کی سالانہ شرح نمو 30 فیصد تک ہے جو3سے 4 سال میں دگنی ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات 2.5ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں جو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا 12 فیصد ہیں جس کا معاشی توازن برقرار رکھنے میں انتہائی اہم کردار ہے۔ انہوں نے مراعاتی پیکیج کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری قومی فائدے اور ملکی معیشت کی ترقی کیلیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، پاشا وزارت آئی ٹی، بورڈ آف انویسٹمنٹ، وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک پاکستان اور دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ بھی کام کر رہی ہے اور آئندہ چند ماہ میں اس مراعاتی پیکیج کی روشنی میں اقدامات طے کیے جائیں تاکہ اس انڈسٹری کو جلد ازجلد فائدہ پہنچے۔

پاشا کے سیکریٹری جنرل شہریار حیدری نے وزیراعظم کے اس اعلان کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ اس سے آئی ٹی انڈسٹری کے مطالبات پورے ہو گئے ہیں، اب اس کی مدد سے اس سیکٹر کیلیے 5 سے 10سال کی پالیسی بنانا آسان ہو جائے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Discover the two-headed deer from the forest of minnesota
Previous Post منی سوٹا کے جنگل سے دو سروں والا ہرن دریافت
Next Post کانز فلم فیسٹیول کے دوران ماہرہ خان کے دلکش انداز
Mahira khan charming style during cannes film festival

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.