yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ن لیگ کے نئے قائم مقام پارٹی سربراہ لورالائی سے سردار یعقوب خان ناصر ہونگے، نام سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پیش کیا

MH Kazmi August 16, 2017August 17, 2017 1 min read
Share this:

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی قیادت تاحال پارٹی کے لیے نئے سربراہ کا فیصلہ کرنے میں کامیاب ہوگئی، پارٹی کے اجلاس میں مختلف ناموں پر غور کرنے کے بعدسردار یعقوب خان ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سابق وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف نے سرداریعقوب خان ناصر کو صدر مسلم لیگ ن نامزد کیا جس پر اتفاق رائے کرلیا گیا ۔

New, President, of, PMLN, not, decidedواضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی بطور وزیراعظم نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مسلم لیگ (ن) کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرکے کمیشن کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

منگل (15 اگست) کو رائیونڈ میں واقع ذاتی رہائش گاہ پر نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مشاورتی اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ جی ٹی روڈ ریلی کے دوران کارکنان کے والہانہ خیرمقدم کے بعد عوامی اجتماعات اور جلسوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مشاورتی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز، سینیٹر پرویز رشید، انوشہ رحمٰن، سابق وزیر قانون زاہد حامد اور سابق انسپکٹر جنرل رانا مقبول نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ ‘ہم نے نئے پارٹی سربراہ کے لیے موجود تمام آپشنز پر غور کیا لیکن کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکے، اس معاملے کے حوالے سے متعدد قانونی اور سیاسی پیچیدگیوں کو دیکھتے ہوئے مزید چند دن جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔

گورنر پنجاب نے اجلاس کی مزید تفصیلات کا ذکر کرنے سے گریز کیا تاہم ذرائع کے مطابق پارٹی سربراہ کے لیے شہباز شریف کے علاوہ کسی نئے چہرے پر غور کیا جارہا ہے تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی توجہ پنجاب کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی جانب برقرار رہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے پارٹی چیئرمین راجا ظفرالحق نے کہا تھا کہ ن لیگ کے نئے صدر کے لیے شہباز شریف کا نام حتمی کیا جاچکا ہے اور آئندہ چند روز میں اس کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے عہدے کے لیے بھی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نامزد کیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف کے منتخب ہو کر قومی اسمبلی آنے تک وزارتِ عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنی تھیں تاہم یہ پلان اُس وقت تبدیل کردیا گیا جب چند پارٹی رہنماؤں نے موجودہ سیاسی منظرنامے میں ‘غیر ضروری’ چھیڑچھاڑ کی مخالفت کی۔

ن لیگ کے ایک پارٹی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ سابق خاتون اول کلثوم نواز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اگلی صدر ہوسکتی ہیں جبکہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے لیے ان کے کاغذات نامزدگی کلیئرنس کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ مخالف امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کے بعد کلثوم نواز کو آج (16 اگست) کے روز رٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونا ہے۔

دوسری جانب ن لیگ کو ای سی پی کے نوٹس کے مطابق 25 اگست تک پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب کرنا ہے ورنہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی امیدوار کو پارٹی کا انتخابی نشان ‘ٹائیگر’ الاٹ نہیں کیا جائے گا۔

28 جولائی کو سامنے آنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 7 اگست کو الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو ہدایت کی تھی کہ وہ پارٹی کے نئے سربراہ کا انتخاب کریں، کیونکہ انتخابی قوانین کے مطابق پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جانے والا شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

ادھر مسلم لیگ (ن) کے پارٹی آئین کے تحت بھی صدر کا عہدہ ایک ہفتے سے زائد خالی نہیں رہ سکتا۔

عوام سے رابطہ

دوسری جانب رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ پارٹی نے مزید عوامی رابطہ جلسے اور اجتماعات کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور جلد ہی ان ریلیوں اور جلوسوں کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

مشاورتی اجلاس میں شریک ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اجلاس کے شرکاء اس بات پر تقسیم رہے کہ نواز شریف کو عوامی اجتماعات میں خطاب کرنا چاہیے یا جی ٹی روڈ ریلی کی طرح مختلف شہروں میں ریلیاں نکالنی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے رہنما اس بات پر اصرار کرتے رہے کہ نواز شریف کو پہلے ان کے شہر کا رخ کرنا چاہیے، جہاں ان کا استقبال لاہور کی نسبت زیادہ جوش و خروش سے کیا جاتا۔

ایک سوال کے جواب میں رفیق رجوانہ نے اس خیال کی تردید کی کہ عوامی جلوسوں اور اجتماعات کے معاملے پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں کسی قسم کے اختلافات پائے جاتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Funds, not, provided, Dam, delayed, so, far
Previous Post فنڈز کی عدم فراہمی: دادو ڈیم کی تکمیل 4 برس تاخیر کا شکار
Next Post یس اردو نیوز کی ٹیم میں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر خوشگوار اضافہ ،ملک کے ممتاز صحافی ومایہ ناز قانون دان اور سابق ایم این اے اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ آج سے یس اردو نیوز ٹیم کا حصہ بن گئے
its, an, honor, to, announce, that, famouse, lawyer, and, journalist, Asghar Ali Mubarak, joined, Yesurdu, news, team, from , today

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.