yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

فنڈز کی عدم فراہمی: دادو ڈیم کی تکمیل 4 برس تاخیر کا شکار

MH Kazmi August 16, 2017August 16, 2017 1 min read
Funds, not, provided, Dam, delayed, so, far
Share this:

فنڈز کی عدم فراہمی: دادو ڈیم کی تکمیل 4 برس تاخیر کا شکار

حیدرآباد: صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں تعمیر ہونے والے ’نئی گج‘ ڈیم کی تکمیل مناسب فنڈنگ کی عدم فراہمی کی وجہ سے چار برس کی تاخیر کا شکار ہوگئی۔تاہم دوسری جانب ضلع جامشورو میں دراوٹ ڈیم کا منصوبہ مکمل کیا جاچکا ہے جسے بہت جلد سندھ حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔نئی گج ڈیم کی تعمیر کا سلسلہ 25 اپریل 2012 کو شروع ہوا جسے اپریل 2015 تک مکمل ہونا تھا، لیکن غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے اب یہ منصوبہ جون 2019 تک مکمل ہوگا۔

غیرضروری تاخیر کی وجہ سے ضلع دادو کے اس منصوبے کی لاگت جو مقررہ وقت پر مکمل ہونے کی صورت میں 16 ارب 92 کروڑ روپے تھی، بڑھ کر 26 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہیں ڈیم پر جاری کام کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، اس کے علاوہ انہوں نے جامشورو کے دراوٹ ڈیم کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر واپڈا چیئرمین کو ضلع دادو میں زیرِ تعمیر ڈیم کی تکمیل کی تاخیر کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ اگر فوری طور پر فنڈز جاری کر دیے جائیں تو یہ منصوبہ آئندہ 2 برس میں مکمل ہو جائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور کم ہوتے پانی کے ذخائر وہ عوامل ہیں جو پاکستان کو قلتِ آب کی جانب دھکیل رہے ہیں، اگر اس معاملے کو نہیں اٹھایا گیا تو جلد پاکستان پانی کی کمی کا شکار ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ واپڈا ملک میں بڑھتی ہوئی پانی کی طلب کی وجہ سے پانی کے وسائل کو بڑھانے میں مصروفِ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم جیسے بڑے منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر زور دیتا ہے جبکہ نئی گج جیسے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام کرنے کی ضرورت کو محسوس کرتا ہے۔

واپڈا چیئرمین نے حکومت پر زور دیا کہ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانی ڈیم بنانے کے بجائے ہر عشرے میں کم از کم ایک بڑا ڈیم تعمیر کیا جائے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے دراوٹ ڈیم کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا جسے جلد ہی سندھ حکومت کو دے دیا جائے گا جبکہ انہیں بتایا گیا کہ بارش کے بعد جلد ہی ڈیم میں پانی جمع ہو جائے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Airline, smuggling, case, officials, are, involved, in, this, case
Previous Post ‘ہیتھرو ایئرپورٹ کا گراؤنڈ عملہ بھی منشیات اسمگلنگ میں ملوث’
Next Post ن لیگ کے نئے قائم مقام پارٹی سربراہ لورالائی سے سردار یعقوب خان ناصر ہونگے، نام سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پیش کیا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.