yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

اسرائیل کی صیہونی ریاست میں اتحادی حکومت کے قیام کے بعد کس ہمسایہ ملک کی سختی آگئی، صیہونی ریاست خونی پنجے لیے حملہ آورہوگی

MH Kazmi May 19, 2020 1 min read
Share this:

اسرائیل میں نئی اتحادی حکومت قائم، اب نظریں غرب اردن پر

شراکت اقتدار کے معاہدے کے تحت بینجمن نیتن یاہو ڈیڑھ سال کے لیے وزیراعظم بن گئے۔ انہوں نے جلد فلسطینی غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اتوار 17 مئی کو اسرائیلی پارلیمان سے اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا، ”وقت آگیا ہے کہ اسرائیلی قانون اور صہیونی تاریخ کا ایک شاندار نیا باب رقم کیا جائے۔‘‘ نیتن یاہو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اسرائیلی خودمختاری کا دائرہ فلسطینی غرب اردن میں قائم یہودی آبادیوں تک پھیلانے کا وعدہ کیا تھا۔

عالمی قوانین کے تحت اسرائیل کی طرف سے قائم کی گئی یہ یہودی بستیاں غیرقانونی ہیں۔ لیکن نیتن یاہو کے مطابق، ”یہ وہ علاقے ہیں جہاں یہودی قوم نے جنم لیا۔‘‘

نیتن یاہو ایک ایسے وقت میں دوبارہ وزیراعظم بنے ہیں جب انہیں رشوت اور فراڈ کے کیسز میں تفتیش کا سامنا ہے۔ عدالت میں ان پر مقدمے کا آغاز چوبیس مئی سے متوقع ہے۔

قیام حکومت کے تین سالہ معاہدے کے تحت نیتن یاہو اور ان کے حریف سابق آرمی چیف بینی گینٹز ڈیڑھ ڈیڑھ سال کے لیے وزیراعظم رہیں گے۔ پہلے مرحلے میں نیتن یاہو وزیراعظم جبکہ ان کے حریف بینی گینٹز نائب وزیراعظم ہوں گے۔ اٹھارہ ماہ بعد بینی گینٹز وزیراعظم جبکہ نیتن یاہو نائب وزیراعظم کے عہدے پر آجائیں گے۔اس معاہدہ کے نتیجے میں ملکی تاریخ کے سب سے طویل سیاسی تعطل کا خاتمہ ہوا ہے۔ یہ بحران پانچ سو سے زیادہ دن تک جاری رہا۔ اس دوران اسرائیل میں تین بار انتخابات منعقد ہوئے لیکن تینوں بار کوئی فریق حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل نہ کر سکا۔

نیتن یاہو کی دائیں بازو کی سیاست کے مقابلے میں بینی گینٹز اسرائیل میں قدرے معتدل رہنما کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔ ماضی میں بینی گینٹز کو نیتن یاہو کے غرب اردن سے متعلق متنازعہ منصوبے پر تحفظات رہے ہیں۔ اتوار کو پارلیمان میں اپنی تقریر میں بینی گینٹز نے غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ شراکت اقتدار کے تازہ معاہدے کے تحت دونوں رہنماؤں نے پہلی جولائی سے اس پر عمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اسرائیل کی نئی حکومت کی طرف سے ایسا کوئی بھی یکطرفہ اقدام فلسطینی غم و غصے میں اضافے کا باعث ہوگا۔ فلسطینی قیادت پہلے ہی اسے اسرائیلی قبضے کی کوشش قرار دے کر مسترد کر چکی ہے۔

اردن کے شاہ عبداللہ نے بھی اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اس کا یہ اقدام خطے میں بڑے مسلح تنازع کا سبب بن سکتا ہے۔ یورپی یونین نے بھی اسرائیل کو اس اقدام سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایک بیان میں یورپی یونین نے کہا کہ اس ضمن میں تمام تر سفارتی کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

لیکن نیتن یاہو کو غرب اردن سے متعلق متنازعہ اقدامات کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے۔ فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کے مجوزہ پلان کے مطابق مستقبل کی فلسطینی ریاست غزہ اور موجودہ غرب اردن کے ستر فیصد علاقے پر مشتمل ہوگی اور اس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم کے مضافات میں ہوگا۔

فلسطینوں کے مطابق ٹرمپ کا پلان اسرائیل کے حق میں اور فلسطینیوں کے خلاف ہے۔ فلسطینیوں کا موقف ہے کہ غزہ اور مشرقی یروشلم سمیت غرب اردن کا پورا علاقہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا حصہ ہے۔

یروشلم سن 1967 میں اور اب سن 2017 میں؟
آج کا ’جبل زیتون‘
’ماؤنٹ آف اولیوَز‘ یا جبل زیتون سے لی گئی اس تصویر میں یروشلم کا منظر نمایاں ہے۔ سنہری رنگت والا ’گنبد الصخرا‘ قدیمی شہر کے مشرق میں واقع ہے۔ اس مقام پر یہودیوں کا قدیمی قبرستان بھی ہے۔ یہاں زیتون کے درخت بہتات میں پائے جاتے تھے، اس مقام کا نام اسی نسبت سے رکھا گیا تھا۔
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post کورونا ویکیسن کے پیچھے بھاگنے والے پاگل، اس کو شکست دینے کیلئے کسی ویکیسن کی ضرورت ہی نہیں، چین کے اعلان سے یورپ انگشت بدنداں رہ گیا
Next Post فلسطینی فیملی آتشگیر حملے میں ہلاک: انتہا پسند یہودی مجرم قرار

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.