yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کورونا ویکیسن کے پیچھے بھاگنے والے پاگل، اس کو شکست دینے کیلئے کسی ویکیسن کی ضرورت ہی نہیں، چین کے اعلان سے یورپ انگشت بدنداں رہ گیا

MH Kazmi May 19, 2020May 19, 2020 1 min read
Share this:

کووڈ انیس کے لیے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی اس کیلئے دواکارگر ہوسکتی ہے۔ چین کے سائنسدانوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک چینی لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے ایک دوا تیار کی جا رہی ہے اور اس کے تیار کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وبا کی صورت میں پھیلے وائرس کو ختم کرنے کے لیے یہ ایک طاقتور دوا ہو گی اور اس کے استعمال سے کورونا وائرس یقینی طور پر ہلاک ہو جائے گا۔ بنیادی طور پر اس دوا کی تیاری میں انسانوں کے امیون سسٹم کا سہارا لیا گیا ہے۔ اس کے لیے سات صحت یاب مریضوں کے خون کے نمونے لے کر تجربات شروع کیے گئے۔ چینی دارالحکومت میں واقع تحقیقی ادارے کی جاری ریسرچ کے ابتدائی مثبت نتائج پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ سائنسی جریدے ‘سیل‘ میں شائع ہوئی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم نے چین ہی کے ایک شہر ووہان میں گزشتہ برس دسمبر میں جنم لیا تھا۔ ووہان میں پیدا ہونے والا وائرس اب ساری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ اس کی لپیٹ میں لاکھوں افراد آ کر بیمار ہیں اور کئی ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اس وائرس نے تین لاکھ بیس ہزار سے زائد انسانوں کی زندگیوں کے چراغ گُل بھی کر دیے ہیں۔ پورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک مکمل دوا کی جانب قدم اٹھنا شروع ہو گئے ہیں اور جلد ہی دنیا کو اس تناظر میں خوش خبری دی جائے گی۔ محققین پُرامید ہیں کہ اس دوا کے استعمال سے مریض کے اندر موجود وائرس اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا اور یہی دوا دنیا بھر میں کووڈ انیس کی وبا کے خاتمے کا باعث بنے گی۔ایڈوانس انوویشن سینٹر برائے جینومکس کے ڈائریکٹر کے مطابق دوا کی تیاری کے تجربات سے نتائج حاصل کرنے کا عمل رات دن جاری ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ چینی ادارے کے ریسرچرز وائرس کے انسداد کی دوا تیار کر رہے ہیں اور یہ کوئی مدافعتی ویکسین نہیں ہو گی۔ اس دوا کے انسانوں پر کلینیکل ٹیسٹس کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ اس دوا کے آزمائشی تجربات آسٹریلیا اور دوسرے ممالک میں کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا چکی ہے۔

عالمی ادارہٴ صحت پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین کی تیاری میں ابھی مزید بارہ سے اٹھارہ ماہ درکار ہیں۔ اس ضمن میں پلازمہ تھراپی کا بھی سہارا لیا جا رہا ہے۔ صرف چین میں سات سو سے زائد مریض اس پلازمہ تھراپی سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
چین کی معتبر پیکنگ یونیورسٹی کے حیاتیات سے متعلق ایک شعبے میں اس دوا کے ابتدائی ٹیسٹ شروع ہو چکے ہیں۔ اس دوا کو تیار کرنے والی محققین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک مکمل میڈیسن ہو گی جو کووڈ انیس بیماری کا دورانیہ کم کرنے کے ساتھ ساتھ کم مدت ہی میں کسی مریض کو بیماری سے نجات دے گی۔ اس کے علاوہ صحت یاب ہونے والے شخس میں کم مدت کے لیے قوتِ مدافعت بھی پیدا کرے گی۔یہ دوا پیکنگ یونیورسٹی کے شعبے ایڈوانس انوویشن سینٹر برائے جینومکس میں تیار کی جا رہی ہے۔ اس ادارے کے ڈائریکٹر سنی شی نے دوا کے بارے میں خصوصی معلومات نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتائی ہیں۔ سنی شی کے مطابق فی الحال جانوروں پر اس دوا کی آزمائش کامیاب رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب کووڈ انیس کے وائرس کی لپیٹ میں آئے ہوئے چوہے کو یہ دوا دی گئی تو پانچ روز میں اس میں انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے اور اس میں مرض کی شدت واضح طور پر کم ہو گئی۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post کورونا وائرس کی وبا کی مار جھیل رہے بھارت اب ایک قدرتی آفت سے دوچار ہوگیا ہے سپر سائیکلون ’امپھان‘ نے اس کی مشرقی ریاستوں بنگال اور اوڈیشا پر دستک دے دی ہے۔
Next Post اسرائیل کی صیہونی ریاست میں اتحادی حکومت کے قیام کے بعد کس ہمسایہ ملک کی سختی آگئی، صیہونی ریاست خونی پنجے لیے حملہ آورہوگی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.