yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

فلسطینی فیملی آتشگیر حملے میں ہلاک: انتہا پسند یہودی مجرم قرار

MH Kazmi May 19, 2020May 19, 2020 1 min read
Share this:

اسرائیل میں ایک ضلعی عدالت نے ایک یہودی انتہا پسند کو 2015 ء کے ایک آتش گیر حملے میں ایک فلسطینی بچے اور اس کے والدین کے قتل کا مجرم قرار دیا ہے۔

اس واقعے سے فلسطینیوں میں گہرے صدمے کی لہر دوڑ گئی تھی اور یہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعے میں جلتی پر تیل کے مترادف ثابت ہوا تھا اور مشرق وسطیٰ میں کئی مہینوں تک تشدد کی آگ بھڑکتی رہی تھی۔

پیر کو عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جولائی 2015 ء کی ایک شب یہودی آبادکار امیرم بن الیل نے مغربی اُردن میں ایک فلسطینی فیملی کے گھر پر اُس وقت آتشیں بم پھینکا تھا جب فیملی کے تمام لوگ سو رہے تھے۔ اس حملے کے نتیجے میں 18 ماہ کا علی دواب شہ وقوعہ پہ ہی ہلاک ہو گیا تھا جبکہ اُس کی ماں ریحام اور اُس کا والد سعد بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چک بسے۔ تاہم علی کا ایک چار سالہ بھائی احمد اس دہشت گرد حملے میں بچ گیا تھا۔

FAMILY ALSO BURNED IN THE HOUSE INCLUDING 18 MONTH CHILD

عدالتی فیصلے پر رد عمل

مرکزی اسرائیل میں واقع اس ضلعی عدالت کے کمرے کے باہر کھڑے ننھے علی دواب شہ کے دادا کا کہنا تھا،” یہ مقدمہ میرے اہل خانہ کو واپس نہیں لا سکے گا۔ لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ کوئی اور خاندان اُس اذیت اور صدمے سے گزرے جس سے میں گزرا ہوں۔‘‘

اسرائیلی پراسیکیوٹر ژایئل آٹتسمون نے اسے “نسل پرست مقاصد کے لیے کیا جانے والا حملہ قرار دیا۔” ان کے بقول،”عدالت نے اسے ایک دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے اور یہ فیصلہ ایک سخت پیغام بھی ہے۔ دہشت گردی دہشت گردی ہے اس میں مجرم کی شناخت کوئی معنے نہیں رکھتی۔‘‘دریں اثناء یہودی آبادکار بن الیل کے وکلاء نے دعوی کیا کہ ان کے مؤکل کو تشدد کا نشانہ بناکر اس سے اعتراف جرم کروایا گیا۔ وکلاء نے اپنے اس دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا لیکن کہا کہ انہیں عدالتی فیصلے پر حیرت نہیں ہوئی اور وہ اس کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ مجرم کو سزا کب ہو گی لیکن ایک وکیل یٹزگ باؤم نے کہا،”ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ فیصلے کو کالعدم کردے گی۔‘‘

WESTERN JORDAN, BURNED HOUSE

ناقدین کیا کہتے ہیں؟

اسرائیل میں سیاسی سطح پر اس حملے کی مذمت کی گئی تھی اور وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اس قسم کے واقعات کو ناقابل برداشت قرار دیا تھا اور حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ تفتیش کاروں نے متعدد مشتبہ افراد کو”انتظامی حراست‘‘ میں رکھا۔ یہ اقدام عام طور پر مبینہ فلسطینی عسکریت پسندوں کے لیے مخصوص ہے جو حکام کو اجازت دیتا ہے کہ وہ مشتبہ افراد کو بغیر کسی الزام کے مہینوں تک حراست میں رکھیں۔تاہم ناقدین نے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ یہودی انتہا پسند کی طرف سے کیے گئے حملے کے مقابلے میں کم غیر مہلک حملے، جیسے کے مساجد اور گرجا گھروں کو نقصان پہنچانے کے لیے کیے جانے والے حملوں کو کئی کئی سال بغیر کسی سزا کے نظر انداز کیا جاتا رہا اور جب ڈوما حملے کی تفتیش کو گھسیٹا گیا تو فلسطینیوں نے دوہرے معیار کی شکایت کی۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ انہیں فوجی قوانین کے تحت عسکریت پسندی کے شبے میں جلد گرفتار کرلیا جاتا ہےاوران کے خلاف بہت جلد قانونی کارروائی کی جاتی ہے جبکہ یہودی اسرائیلیوں کو ملک کے فوجداری قوانین سے تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

بن الیل کا تعلق اس تحریک سے ہے جو ” ہل ٹاپ یوتھ ‘‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ یہ بغیر کسی قیادت کے کام کرنے والا نوجوانوں کا ایک گروپ ہے جو عام طور پر مغربی کنارے کی پہاڑیوں کی چوٹی پر غیر قانونی چوکیاں بنا کر بیٹھتے ہیں۔ یہ وہ مقام ہے جس سے فلسطینیوں کی آس و امید قائم ہے اور وہ اس جگہ اپنے لیے ایک خود مختیار ریاست کے دعویدار ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post اسرائیل کی صیہونی ریاست میں اتحادی حکومت کے قیام کے بعد کس ہمسایہ ملک کی سختی آگئی، صیہونی ریاست خونی پنجے لیے حملہ آورہوگی
Next Post بوسے کی قیمت، دو زندگیوں کا خاتمہ، دفن کا مقام بھی نامعلوم

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.