yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نواز شریف نے 98 قومی اثاثے فروخت کرکے مال بنایا، جے آئی ٹی

MH Kazmi July 17, 2017July 17, 2017 1 min read
Nawaz Sharif made the wealth by selling 98 national assets, JIT
Share this:
 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پہلے دور حکومت میں98قومی ادارے کوڑیوں کے بھاؤ اپنے کاروباری دوستوں کو فروخت کیے تھے اور اداروں کی فروخت میں مبینہ اربوں روپے کمیشن وصول کرکے اپنے اثاثے بڑھائے تھے۔
Nawaz Sharif made the wealth by selling 98 national assets, JIT
Nawaz Sharif made the wealth by selling 98 national assets, JIT

جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ شریف خاندان کے اثاثوں میں1992 میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ ان کے ذرائع آمدن وہی تھے جوان کے والدکے زیرانتظام تھے، جے آئی ٹی نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ شریف خاندان کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے بارے میںریفرنس نیب کو ارسال کیا جائے۔ نوازشریف نے اہم قومی ادارے 1992 میں میاں منشا، طارق سہگل، ٹھیکیدار ایم اشرف بلوچ اینڈ برادرز اور حاجی سیف اللہ جیسے کاروباری دوستوں کو اونے پونے داموں فروخت کیے۔ الغازی ٹریکٹر106ملین میں فروخت کیا۔ نیشنل موٹرز صرف15کروڑ میں فروخت کیا گیا، ملت ٹریکٹر31کروڑ میں فروخت کیا گیا، بلوچستان وھیلز کو27کروڑ میں فروخت کیا گیا۔ پاک سوزوکی کو 172ملین میں فروخت کیا گیا، نیا دور موٹرز 22ملین، بولان کاسٹنگ 69ملین میں فروخت کیا گیا، میپل لیف سیمنٹ 486ملین میں میاں منشا کو دیا گیا، وائٹ سیمنٹ پاک سیمنٹ189ملین میں کاروباری دوست میاں جہانگیر کو دی گئی، ڈی جی خان سیمنٹ طارق سہگل کو صرف2ارب روپے میں دی گئی۔

غریب وال سیمنٹ84کروڑ میں سیاستدان ساتھی حاجی سیف اللہ کو دیاگیا، زیل پاک سیمنٹ24کروڑ روپے میں کنٹریکٹر سرداراشرف بلوچ کودیا گیا، ڈنڈوت سیمنٹ11کروڑ میںای ایم جی گروپ کو دیا گیا، ایسوسی ایٹ سیمنٹ26کروڑ، ٹھٹھہ سیمنٹ العباس گروپ کو 80کروڑ میں دیاگیا، نیشنل فائبر76کروڑ میں شان گروپ کو فروخت ہوا، پاک پی وی سی64ملین میں ریاض ریشم کو دیاگیا، سندھ الکالیز 24ملین میں ٹیکوکمپنی کو، راوی انجینئرنگ5ملین میں پیٹرسن کمپنی کودیا گیا، نوشہرہ سیمنٹ 21ملین میں محبوب مانجی کو فروخت ہوئی۔ پائنیئراسٹیل کمپنی ایم عثمان کمپنی کو4ملین، میٹروپولیٹین اسٹیل67ملین میں کاروباری دوست اشرف بلوچ کوفروخت ہوئی۔ پاکستان سوئچ گیئر9ملین میں ای ایم جی گروپ، کوالٹی اسٹیل13ملین میں مارکیٹنگ انجینئرنگ کودی گئی۔ پاک چین فرٹیلائزر44کروڑ میںشان گروپ کوفروخت ہوئی، نوازدور میں15گھی مل کاروباری دوستوں کو فروخت کی گئیں، فضل گھی21ملین میں محمد شاہ کو ایسوسی ایٹ انڈسٹری محبوب ابورب کو، فصل رحمان مل 66ملین میں روز گھی کو، کاکا خیل انڈسٹری59ملین میں محبوب کو، یونائیٹڈ انڈسٹریز16ملین میں اکبر منگو، ہری پور ویجیٹیبل30ملین میں ملک نصیر کو فروخت ہوئی۔

بارگھی مل حیدری انڈسٹریز کو، چلتن گھی مل وزیرعلی انڈسٹریز کو، آصف انڈسٹری، خیبرویجیٹیبل سراج ویجیٹیبل، کریسنٹ ویجیٹیبل، بنگال ویجیٹیبل آئل انڈسٹری من پسند کاروباری دوستوں کو فروخت کی گئیں، رائس ملیں: شیخوپورہ مل، جیکل کے بادمل، سرانوالی مل، حافظ آباد مل، امین آباد مل، دھونکل مل، مبارک پور مل، شکارپور رائس مل 24کروڑ میں دوستوں کو فروخت ہوئیں، گلبرگ لاہور روئی پلانٹ9ملین میں پیکجز لمیٹڈ کو فروخت ہوا، لیتا دو روئی پلانٹ ہیڈ آفس لاہور کی اربوں مالیت کی جائیداد حاجرہ ٹیکسٹائل مل کودی گئی۔ علاوہ ازیں حیدر آباد، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، کوئٹہ، اسلام آباد،کراچی، لاہور میں روئی پلانٹ94ملین میں فروخت ہوئے، قائدآباد روٹی مل 86ملین میں جہانگیراعوان کو فروخت ہوئی، نوازشریف نے2 حکومتوں میں98قومی ادارے61ارب میں فروخت کیے اور بھاری کمیشن وصول کیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Sharif family assets got unusual increased in 1992-93
Previous Post 1992-93 میں شریف خاندان کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا
Next Post سوہاوہ میں زمیندار نے غریب محنت کش کا ہاتھ کاٹ ڈالا
The landlord cut off the poor hard worker's hand in the Sohawa

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.