yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تین سال کے بعد پھر ایک سال کی توسیع : آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے ایسی حقیقت منظر عام پر آگئی جس سے کم ہی لوگ واقف ہونگے

MH Kazmi January 20, 2020 1 min read
MORE, ONE, YEAR, EXTENSION, TO, GEN(R) BAJWA, IMPORTANT, FACTS, REVEALED
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ ہائوس میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں چھ جنوری کی رات کافی گہما گہمی تھی۔ میڈیا کے نمائندے اسمبلی اجلاس ختم ہوتے ہی رفو چکر ہو چکے تھے۔پارلیمنٹ ہائوس کے اندر صرف سیکورٹی اہلکار اور اپوزیشن چیمبر کا ضروری عملہ موجود تھا اور باہر کہرآلود سیاہ رات کے سائے گہرے

ائیرلائن نے خاتون کا زبردستی ایسا ٹیسٹ لے لیا کہ جان کر خواتین بھی فضائی سفر کرنے سے کترائیں گی

 

نامور کالم نگار اعزاز سید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ہوتے جا رہے تھے۔اپوزیشن چیمبر میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی سیکرٹری خواجہ آصف، چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق موجود تھے۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نیب کی حراست سے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے وہاں موجود تھے اور اُن کی ہدایت پر پارٹی کے سرگودھا سے نوجوان ایم این اے اور وکیل محسن رانجھا بھی موجود تھے۔محسن رانجھا پارٹی سیکرٹری جنرل کی ہدایت پرحالیہ قانون میں ترامیم کے لیے نوٹس بنا رہے تھے۔ دراصل احسن اقبال کی ہدایت پر ترامیم کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا تھا۔ محسن رانجھا تعیناتی، دوبارہ تعیناتی اور توسیع جیسے الفاظ کی تعریف کے خواہاں تھے۔پارٹی سیکرٹری جنرل ہی نہیں سابق وزیرِ دفاع خرم دستگیر نے بھی کچھ ترامیم اِسی صبح تجویز کرکے مسودہ لندن میں میاں شہباز شریف کو بھیجا تھا مگر شریف برادران کی طرف سے کسی قسم کی کوئی ہدایت کسی سینئر لیگی رہنما کو نہیں ملی تھی۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی ہدایت پر تیار کی جانے والی ترامیم پر بات چیت کے دوران اچانک اُنہیں ایک فون موصول ہوا جس میں ایک طاقتور سرکاری شخصیت اُن سے ترامیم متعارف کروانے کی کوشش پر نالاں ہورہی تھی۔ احسن اقبال اپنے دلائل دے رہے تھے۔فون کال بند ہوئی تو نیب کی طرف سے کالز آنا شروع ہو گئیں کہ اسمبلی اجلاس ختم ہو چکا، آپ واپس آئیے۔ لہٰذا وہ اپنے ساتھ موجود نیب کے ہرکاروں کے ہمراہ واپس نیب راولپنڈی کے لاک اپ میں بند ہونے چلے گئے۔

ایک ڈرامہ جس کی ریٹنگ انتہا کو چھو رہی ہے لیکن عورت پاکستان کی بدنام ہو رہی ہے۔۔۔۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی خاتون صحافی نے پورے معاشرے کو آئینہ دکھا دیا

اِس دوران وزیرِ دفاع پرویز خٹک اپوزیشن چیمبر میں داخل ہو کر لیگی رہنمائوں سے صبح آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے قانون کی منظوری پر بات چیت شروع کر چکے تھے۔بات چیت جاری تھی کہ( ن) لیگ کے رہنما ایاز صادق سے فون پر پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے رابطہ کیا تو سابق اسپیکر نے پیپلز پارٹی کے ساتھی رہنما کو وزیرِ دفاع کی اپوزیشن چیمبر آمد کی اطلاع دی اور اُنہیں بھی آنے کو کہا۔ دراصل نوید قمر (ن) لیگ سے پہلے اپوزیشن کے ایک مشترکہ اجلاس میں ہونے والے اِس فیصلے کی روشنی میں ایاز صادق سے رابطہ کررہے تھے جس میں میں ترامیم کو مشترکہ طور پر طے کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ایاز صادق کی طرف سے یکطرفہ طور پر حکومت سے مذاکرات کی خبر پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کے لیے بھی حیران کن تھی۔ تھوڑی دیر میں پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور سینیٹر مصطفیٰ کھوکھر بھی اپوزیشن چیمبر میں موجود تھے۔اس غیر معمولی اجلاس میں وفاقی وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم بھی وزیرِ دفاع کی معاونت کے لیے پہنچ چکے تھے۔وزیرِ قانون فروغ نسیم نے اپوزیشن چیمبر میں بیٹھے رہنمائوں کو سروسز چیفس کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون پر بریفنگ دی تو محفل میں موجود ایک نوجوان رکنِ اسمبلی نے نکتہ اٹھایا کہ جناب آرمی، ایئرفورس اور نیوی تینوں کے قوانین میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا الگ الگ ذکر موجود ہے جو ٹھیک نہیں۔اُس نوجوان نے کچھ اور سوال جواب کیا تو خواجہ آصف نے اُنہیں روک دیا

مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا

 

کیونکہ نواز شریف کی ہدایت کے مطابق یہ قانون بلا حیل وحجت منظور کروانا تھا۔وزیرِ قانون سے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے قانون پر سوال کیا گیا تو اُنہوں نے بتایا کہ نئے قانون کے مطابق اب وزیراعظم آرمی چیف کی تعیناتی، دوبارہ تعیناتی اور اُسکے بعد توسیع دینے کا اختیار رکھتے ہیں۔ یعنی آرمی چیف کی اب دوبارہ تعیناتی عمل میں آئے گی جسکے اختتام پر وزیراعظم اُنہیں ایک سال کی توسیع بھی دے سکیں گے کیونکہ اُس وقت بھی اُن کی عمر تریسٹھ سال ہوگی۔ یہ باتیں سب کے لیے حیران کن تھیں۔حکومتی وزرا کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے لیگی رہنمائوں کو مخاطب کیا اور کہا کہ وہ نئی ترامیم پر بات کرنے آئے ہیں تاکہ ترامیم مشترکہ طور پر لائی جا سکیں۔ خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا کہ (ن) لیگ اِن ترامیم کا حصہ نہیں بنے گی۔خواجہ آصف کے جواب پر حکومتی وزرا نے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں سے ہنستے ہوئے کہا کہ( ن) لیگ نے تو انکار کردیا ہے اب آپ بھی اپنی ترامیم واپس لے لیں۔ نوید قمر نے کہا کہ نہیں ہم تو یہ ترامیم ضرور متعارف کروائیں گے، ہماری جماعت کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی فیصلہ دے چکی ہے اور ہم ابھی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہی یہاں آئے ہیں۔وزیرِ قانون فروغ نسیم نے بتایا کہ یہ قانون صلاح مشورے سے تیار ہواہے۔ ہم نے تو اِس میں فل اسٹاپ یا کومہ بھی تبدیل نہیں کیا۔ اُنہوں نے پیپلزپارٹی کا موقف سنا اور وہاں موجود رہنمائوں سے کہا کہ آپ برا نہ منائیں تو ہم ’’ان‘‘ کو بھی تازہ صورتحال سے آگاہ کردیں۔ جس پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کوئی اعتراض نہ کیا۔اگلی صبح نوید قمر کو سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت ملی اور اُنہوں نے پیپلزپارٹی کی طرف سے ایوان میں کھڑے ہوکر شرمندگی کے ساتھ ترامیم واپس لیں۔یوں حکومت کی طرف سے متعارف کروائے گئے مجوزہ قوانین قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ سے کسی بحث کے بغیر منظور ہو گئے۔ اپوزیشن چیمبر میں چھ جنوری کی رات ہونے والی گفت وشنید کے پیچھے بھی بہت کردار تھے مگر اُس رات تمام سیاسی جماعتیں موم کی ناک ثابت ہوئیں کہ جسے طاقتور جب چاہے جس طرف چاہے، موڑدے۔

MORE, ONE, YEAR, EXTENSION, TO, GEN(R) BAJWA, IMPORTANT, FACTS, REVEALED

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
FIRDOUS ASHIQ AWAN, ASKED, TO, CHANGE, HER, GLASSES, NUMBER
Previous Post بریکنگ نیوز: فردوس عاشق اعوان کو ’عینک‘ کانمبر تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا گیا، مگر کیوں ؟ ناقابل یقین خبر
Next Post غارِحراء اور غار ثور تک زائرین کی رسائی کے لیے کیبل کار کی تجویز
cable, car, to, be, installed, at, Sacred, Cave, of, Hira, and, Taur, in, Makkah

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.