yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایک ڈرامہ جس کی ریٹنگ انتہا کو چھو رہی ہے لیکن عورت پاکستان کی بدنام ہو رہی ہے۔۔۔۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی خاتون صحافی نے پورے معاشرے کو آئینہ دکھا دیا

MH Kazmi January 18, 2020January 18, 2020 1 min read
the, lady, IN, DRAMA, IS, SOURCE, OF, IMBARISMENT, FOR, PAKISTANI, WOMEN
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک) آج پورا کالم کسی ایک سیاسی موضوع پر صرف کرنے کی بجائے سوچا اپنے لکھے ہوئے چند سبق آموز جملے تحریر کردوں۔میرے یہ جملے اکثر اوقات سوشل میڈیا پر بھی گردش کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔مرد کا پہلا اور آخری رومانس اس کی ماں ہے،عورت سمجھ جائے تو محبوبہ نہ سمجھے تو بیوی۔۔۔

مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا

 

نامور خاتون کالم نگار طیبہ ضیاء اپنے ایک کالم میں لکھتی ہیں۔۔۔۔مرد کو رب نے مضبوط بنایا ہے لیکن باپ کمزور ہوتا ہے ،مرد نہیں روتا لیکن باپ رو دیتا ہے اور بیٹی کا باپ تو کانچ ہوتا ہے۔۔۔ ماں کی یاد اچھی بات ہے پر کوئی ہسپتال سکول مدرسہ باپ کے نام بھی صدقہ کر جائو ،آج جہاں تو کھڑا ہے تیرے باپ کی دن رات کی محنت و مشقت کا صدقہ ہے۔ ضروری نہیں دراز قد ‘‘قد آور ‘‘بھی ہو اور دلکش ‘‘دلفریب ‘‘بھی ،دل پر حکمرانی ‘‘کردار’’ کر تا ہے اداکار نہیں۔ حسن اور شباب کو عمر کی تھکاوٹ نہیں دکھاوے کی بناوٹ بوڑھا کر دیتی ہے۔ میاں بیوی ایک دوجے کا لباس ہیں ،میاں بیوی میں ذاتی معاملات کوخداکے علاوہ کسی اورکے علم میں لانا رشتے کی کمزوری کی بنیاد اور سبب بنتا ہے ، دو میں تیسرا خدا شامل نہ کیا جائے تو تیسرا شیطان داخل ہوجاتا ہے۔۔ کم ظرف پر احسان کرو تو اس کے شر سے بھی بچو کہ کم ظرف اپنے محسن کو ڈنگ مارنے، حسد ،بہتان اور نقصان پہنچانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔کم ظرف نے سانپ کا دودھ پی رکھا ہے۔۔۔ جس نکاح کی نیت طلاق پر ہو کہ کچھ عرصہ بعد چھوڑ دوں گا اس فعل کو خواہ حلالہ کا نام دو یا متعہ ، وہ نکاح نہیں بلکہ توہین اسلام ہے ،شرعی نکاح عمر بھر ساتھ رہنے کی نیت کا نام ہے۔۔۔ کسی بھی مذہبی کتاب کے مطالعہ سے پہلے قرآن پاک کا بغور مطالعہ ضروری ہے تا کہ گمراہی سے بچا جا سکے۔۔۔

سسلین مافیا شروع شروع میں بڑا شریف اور غریبوں کا مسیحا تھا مگر کچھ عرصہ بعد ایسا کیا ہوا کہ یہ لوٹ مار اور مار دھاڑ کا برانڈ بن کر رہ گیا ۔۔۔ ارشاد بھٹی کی ایک خصوصی تحریر

 

تمہیں دکھ رنج پہنچانے والے کے لئے تمہارارب کافی ہے پھر تم کیوں غلاظت میں اپنے ہاتھ بدبودار کرتے ہو، پاکستانی ٹی وی ڈرامے لوگوں میں احساس کمتری پیدا کر رہے ہیں۔مسلسل ڈرامے دیکھنے سے نہ اپنا گھر خوبصورت لگتا ہے اور نہ گھر والی۔۔۔ ڈراموں میں کھلم کھلا شراب نوشی دکھائی جاتی ہے اور ساتھ لکھ دیا جاتا ہے’’شراب پینا منع ہے’’کل کو فحش مناظر کے ساتھ لکھ دیں گے کہ ‘‘ایسا کرنا حرام ہے ‘‘۔۔۔پاکستانی معاشرہ کی تباہی میں میڈیا کاشرمناک کردار نسلوں کونگل رہا ہے۔۔۔ فارغ خواتین اور ریٹائر بزرگ وقت گزارنے کی بجائے اصلاحی و فلاحی کاموں کووقت دیں،وقت تیزی سے نکل رہاہے، بیماری معذوری موت سے پہلے پہلے اگلے جہان کے لئے بھی کچھ جوڑ لو۔ایک ڈرامے میں ایک عورت بغیر نکاح کے ایک غیر مرد کے ساتھ رہنے چلی جاتی ہے۔ ایسا مغربی معاشروں میں تو ہوتا ہے مگر پاکستا ن کی عورت اگر عارضی طور پر گمراہ ہو بھی جائے ابھی اتنی مادر پدر آزاد اور بے حیا نہیں ہوئی کہ بغیر نکاح غیر مرد کے ساتھ مستقل طور پر اس کے گھر قیام پذیر ہو جائے اور اس کا ضمیر خاموش رہ سکے یا خاندان معاشرہ خاموش رہے؟ محبت کرنے والے شوہر کی بیوی اور اس کے بچوں کی ماں دوسری شادی کرتی ہے تو اس فعل کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے کہ بلا جواز طلاق یا خلع لینے والی عورت پر اللہ تعالیٰ نے جنت کی خوشبو حرام قرار دی ہے۔ کجا بغیر شادی غیر مرد کے ساتھ رہنا شروع کر دے ؟ہرکنواری لڑکی بیوی بننا چاہتی ہے خواہ گھر سے بھاگ جائے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو نواز شریف کے خلاف کس طرح ایک مہرے کے طور پر استعمال کیا گیا ؟ سلیم صافی کے دھماکہ خیز انکشاف

 

چند ایک بیہودہ واقعات سے پاکستانی عورت مراد ہر گز نہیں ہے۔ہاں جو عورتیں مستقل ذلالت قبول کرتی ہیں یا تو ان کا خاندان نہیں ہوتا یا خاندان پیشہ ور دلال ہو گا۔ غیر مردکے پاس مستقل رہنے والی پاکستانی مشرقی مسلم معاشرے کی عورت کی کہانی ہر گز نہیں ہو سکتی۔ یہ ایک ڈرامہ ہے جس کی ریٹنگ انتہا کو چھو رہی ہے لیکن عورت پاکستان کی بدنام ہو رہی ہے۔ انسان اپنے دوستوں سے پہچانا جاتا ہے۔گڈ ٹائم گزارنے والے دوست نہیں ‘‘کمپنی’’ ہوتے ہیں، نوسر باز ریاکار مفاد پرست کی صحبت تمہاری سوچ اور شخصیت کا پتہ دیتی ہے۔ہر اچھی بات قول نصیحت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منسوب نہ کر دیا کرو کاپی پیسٹ سے پہلے تحقیق و مطالعہ کر لیا کرو ورنہ ثواب کی بجائے گناہ کر بیٹھو گے۔ اپنے خالق سے خالص تعلق مانگو، تعلق جڑ گیا تو بے فکر بے غم بے نیاز ہو جائو گے پھر چلتے پھرتے قیام و سجود ہوتے ہیں دنیا تماشہ لگنے لگتی ہے۔۔۔عورت کے چہرے پر تمام رنگ مرد کے دئیے ہیں چاہے خوشی کے ہوں یا غم کے۔۔۔اپنی ذات کے لئے سب ہی حساس ہوتے ہیں ، حساس وہ ہے جو دوسروں کی تکلیف محسوس کرنے کی حس رکھتا ہو۔۔۔بچپن کی غریبی تو نکالی جا سکتی ہے لیکن سوچ کی مفلسی ڈگریوں سے بھی نہیں نکالی جا سکتی۔۔۔ ٹوٹا ہوا یقین اور گزرا ہوا بچپن لوٹ کر نہیں آتے۔۔۔ بعض دکھ ایسے ہوتے ہیں جن پر معاف تو کیا جا سکتا ہے لیکن دوبارہ تعلق نہیں جوڑا جا سکتا۔۔۔ تم نے جو کھا پی پہن اوڑھ لیا بس وہی تمہارا ہے

باقی تم پر مٹی ڈالنے والوں کا۔۔۔ کسی کا دل اتنا نہ دکھائو کہ خدا کے سامنے وہ تمہارا نام لے کر رو دے۔زندگی ہے کہ منہ زور گھوڑے کی مانند دوڑے چلی جا رہی ہے اور انسان ہے کہ اس کے پاس اپنے ساتھ وقت گزارنے کی فرصت ہی نہیں،خالص چند گھڑیاں صرف اپنے ساتھ گزار کر دیکھو ،خود پر رحم نہ آئے تو کہنا۔۔۔ پردہ اور حیا دومختلف چیزیں ہیں۔ایک فاحشہ بھی منہ چھپا کر بازار جانے پر مجبور ہوتی ہے لیکن ‘‘حیا’’بہت عظیم اور بلند مقام ہے۔’’حیااور وفا ‘‘عطائے خداوندی ہے۔حیادار اور وفادار مرد و خواتین عام لوگ نہیں ہوتے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والے بچوں کے والدین کو بھی شرم اور ہوش آنا چاہئے جو اپنے بچوں کو قرآن یا ٹیوشن پڑھانے کے لئے غیر مردوں پر اعتبار کرتے ہیں ، اپنی نظروں سے اوجھل کرتے ہیں ، اپنے ہاتھوں سے بھیڑیوں کے حوالے کرتے ہیں۔۔۔جس مقام پر بے بسی دم توڑ جاتی ہے ،رضاکا سفر وہاں سے شروع ہوتا ہے۔عورت صبر کا مظاہرہ نہ کرے تو مرد سگی ماں کے ساتھ بھی حسن سلوک سے محروم ہو جاتا ہے۔استخاروں اور خوابوں میں خدا نہیں ، خدا کو ٹوٹے ہوئے دلوں میں تلاش کر و۔۔۔عیسائیوں کو آسیہ مل گئی، سکھوں کوکرتار پورمل گیا، ہندوؤں کومندر مل گیا کشمیریوں کو “تقریر” مل گئی اور پاکستانیوں کو “مہنگائی’’۔۔۔ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی مظاہرے ، آدھ گھنٹہ گھروں سے باہر کھڑے ہونا ، جلسہ جلوس اجتماع خطاب جذبات ، حکومت کچھ تو شغل جاری رکھتی کہ شہہ رگ کا بھرم ہی رہ جاتا۔ادھر ظلم ادھر ستم۔۔۔

the, lady, IN, DRAMA, IS, SOURCE, OF, IMBARISMENT, FOR, PAKISTANI, WOMEN

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
I, WAS, VERY MUCH, FED, UP, BECAUSE, OF, GUJAR, KASHMIRI, BUT, AND, OTHERS, BROTHERHOOD, BUT, NOW, HASSAN NISAR, COLUMNS
Previous Post میں پہلے ہی بٹ ، کشمیری ، گجر ، شیخ چوہدری اور ملک برادریوں سے تنگ تھا اب اوپر سے ۔۔۔۔۔۔ حسن نثار کی ایک ایسی تحریر جسکی آپ پرزور انداز میں تائید کریں گے
Next Post پروفیشنل سولجر۔۔۔!!! میجر جنرل بابر افتخار نے آتے ہی اپنا لوہا منوانے کی تیاریاں کر لیں، آئی ایس پی آر میں ذمہ داریاں سنبھالتے ہی بڑا مشن سامنے آگیا
MAJ GEN, BABAR IFTIKHAR, IS, PROFESSIONAL, SOLDIER, NEW, DG ISPR, STARTED, WORK, ON, HIS, NEW, MISSION

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.