yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد میں عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس

Web Editor June 11, 2018 1 min read
Meeting in Election Commission of Pakistan Secretariat Islamabad for general election 2018 preparation
Share this:

الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد میں عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس

Meeting in Election Commission of Pakistan Secretariat Islamabad for general election 2018 preparationاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد میں عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جناب چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے کی۔ اجلا س میں ممبران الیکشن کمیشن ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، صوبائی چیف سیکرٹری پنجاب، سندھ، خیر پختو نخوا ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان ، سیکرٹری لاء اینڈ آڈر فاٹا، چیف کمشنر اسلام آباد ، صوبائی الیکشن کمشنر ز کے علاوہ الیکشن کمیشن کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پولنگ سٹیشنز پر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی جہاں جہاں نشان دہی کی گئی تھی ۔ ان سب کا پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ایسے پولنگ سٹیشنز کی نشان دہی کی تھی جہاں بجلی، واش رومز، پینے کا صاف پانی ، معذور افراد کے لئے ریمپ ، چاردیواری میں گیٹ کی عدم دسیتابی کے مسائل تھے۔پنجاب میں ایسے 470 پولنگ سٹیشنز کی نشان دہی کی گئی تھی جہاں بجلی ، پانی ،واش رومز اور ریمپ دستیاب نہیں تھے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ 470 میں سے 363 میں سہولیات فراہم کی گئی جبکہ 107 پر جلد کام شروع کر دیا جائیگا۔اسطرح خیبر پختونخوا میں 1226 پولنگ سٹیشنز کی نشان دہی کی گئی تھی جہاں سہولیات مکمل نہیں تھے ۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے بتایا کہ 532 پولنگ سٹیشنز میں سہولیات مہیا کر دی گئی ہے جبکہ 694 پولنگ سٹیشنز پر کام جاری ہے جو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔صوبہ سندھ میں 3824 پولنگ سٹیشنز اسے تھے جن میں بنیادی سہولیات کا فقدان تھا۔ چیف سیکرٹری سندھ نے کمیشن کو بتایا کہ 136 پر کام جاری ہے اور 3688 پر سارے بنیادی سہولیات فراہم کردی جائینگی۔صوبہ بلوچستان میں کل 576 ایسے پولنگ سٹیشنز ہے جہاں پانی، بجلی ، واش رومز ، ریمپ جیسی سہولیات دستیاب نہیں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان کو ہدایت کی گئی کہ دوبارہ سے تیاری کر کے کمیشن کو آگاہ کیا جائے کہ سہولیات فراہمی کے حوالے سے کیا اقدا مات کئے گئے ہیںَ ۔ رپورٹ کے مطابق یا تو سہولیات مہیا کر دی گئی ہیں یا ان پر کام جاری ہے ۔اور بروقت ساری سہولیات مہیا کرد ی جائیں گی۔ جناب چیف الیکشن کمشنر نے معذور افراد کے لئے ریمپ لگانے کی تاکید کی تاکہ ان کو پولنگ سٹیشنز جانے میں کوئی دقت نہ ہو۔ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹریز نے کمیشن کو یقین دہانی کرائی کہ عام انتخابات 2018ء کے دوران چار روز کے لئے ایسے تمام پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔انتخابات کے لئے پولنگ سٹاف کی فراہمی پر بھی تفصیلی بحث ہوئی اور الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں پولنگ سٹاف کی کمی کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے ۔ تمام صوبائی حکومتوں نے الیکشن کمیشن کو یقینی دیا نی کرائی کہ جہاں کمی بیشی ہو رہی ہے اسے فوری طور پر پورا کیا جائیگا۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ہر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسراور ریٹرننگ افسر کے پاس مناسب سیکورٹی موجود ہو۔ الیکشن کمیشن نے ٹریننگ وینوز کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت بھی کردی ۔ ٹریننگ وینوز پر ریٹرننگ افسران اور پولنگ سٹاف کو انتخابی تربیت دی جائیگی۔ اجلاس کے اختتام پر الیکشن کمیشن نے جائزہ رپورٹ پر اطمیان کا اظہار کیا۔یہاں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ پہلی بار الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے پولنگ سٹیشنز کا سروے کیا اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے انتخابات سے پہلے ان سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The Islamabad High Court decision is based on pre-timing, emotional misconduct, "Kite was snatched away from me and give someone", Farooq Sattar
Previous Post اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ قبل از وقت دھاندلی، سراسر ناانصافی پر مبنی ہے ”پتنگ مجھ سے چھین کر کسی اور کو دی گئی”، فاروق ستار
Next Post میٹھی عید کو ناقص مٹھائیوں سے بچانے کے لیے صوبہ بھر میں کریک ڈاون
Crack Done across the province to save sweet eid from poor sweets

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.