yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ قبل از وقت دھاندلی، سراسر ناانصافی پر مبنی ہے ”پتنگ مجھ سے چھین کر کسی اور کو دی گئی”، فاروق ستار

Web Editor June 11, 2018 1 min read
The Islamabad High Court decision is based on pre-timing, emotional misconduct, "Kite was snatched away from me and give someone", Farooq Sattar
Share this:

اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ قبل از وقت دھاندلی، سراسر ناانصافی پر مبنی ہے ”پتنگ مجھ سے چھین کر کسی اور کو دی گئی”، فاروق ستار
The Islamabad High Court decision is based on pre-timing, emotional misconduct, "Kite was snatched away from me and give someone", Farooq Sattarاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئررہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ملک میں ’جنوبی سندھ صوبہ‘ کی تحریک چلانے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا آج کا فیصلہ قبل از وقت دھاندلی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ’ہم نے مائنس ون کو پاکستان کے وسیع تر مفاد میں تسلیم کرلیا تھا اور 23 اگست کو ایم کیو ایم کو بچا کر مہاجروں کے اتحاد کا بیڑا اٹھایا، لیکن اس الیکشن میں ایم کیو ایم اور پتنگ کو زمین سے لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہ مائنس ون فارمولا نہیں بلکہ مائنس ایم کیو ایم فارمولا ہے تاکہ کوئی بھی ایسی لیڈرشپ قائم نہ رہ سکے جو مہاجروں کو متحد رکھ سکے۔انہوں نے کہا کہ ’پہلے شاید لندن مہاجروں کو متحد رکھنے کی ضمانت تھا جس کے بعد لوگوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور میری وجہ سے لوگ جڑے، لہٰذا مجھے بھی راستے سے ہٹانا ضروری تھا اس لیے مجھے آج قانونی طریقے سے راستے سے ہٹایا گیا۔‘فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ’عوام کے دلوں سے اس طرح کسی رہنما کو باہر نہیں نکالا جاسکتا اس لیے اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اس فیصلے کو دل سے تسلیم کروں، یہ فیصلہ سراسر ناانصافی پر مبنی ہے اور پتنگ مجھ سے چھین کر کسی اور کو دی گئی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’عدالتی فیصلے کے بعد ساتھیوں کی طرف سے مختلف مشورے سامنے آئے، ایک مشورہ یہ ہے کہ ہمیں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہیے، الیکشن 2018 کے بائیکاٹ کا مشورہ بھی دیا جارہا ہے لیکن کوئی بھی فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گا۔‘انہوں نے کہا کہ ’مائنس ون کے بعد اب جب مائنس ایم کیو ایم کے آثار نظر آرہے ہیں اور جو مہاجروں کے ووٹ بینک کو جوڑ کر رکھ سکتے ہیں انہیں ایک،ایک کرکے فارغ کیا جارہا ہے تو انتخابات کے نتائج کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا آج کا فیصلہ قبل از وقت دھاندلی ہے۔فاروق ستار نے ’جنوبی سندھ صوبہ‘ کی تحریک چلانے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’اب ہم یہ تحریک چلائیں گے اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے اور اگر انتخابات میں حصہ لیا تو وہ بھی ہم جنوبی سندھ صوبے کے نام پر لڑیں گے اور اس کے علاوہ ہمارا کوئی منشور نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا کنوینر برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا ھے ۔ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے عدالتِ عالیہ میں الیکشن کمیشن کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر برقرار رکھنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔عدالتِ عالیہ نے ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عبوری طور پر معطل کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر کے عہدے پر بحال کردیا تھا۔بعد ازاں مذکورہ درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔عدالتِ عالیہ کے فیصلے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا انتخابی نشان پتنگ بھی خالد مقبول صدیقی کے پاس چلا گیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
RUPEES, YOU, WILL, NOT, TRY, TO, SPENT, I,GOT, TWO, HUNDERED, RUPEES FROM, AFIT, FOR, BLOOD, TRANSFUSION
Previous Post پیسے جو آپ ساری زندگی خرچ نہیں کرنا چاہیں گے
Next Post الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد میں عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس
Meeting in Election Commission of Pakistan Secretariat Islamabad for general election 2018 preparation

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.