yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ادھوری بات

Web Editor April 9, 2019 1 min read
Incomplete talk
Share this:

وعدہ کے مطابق میں بالواسط  گھر کابھیدی آج سیارۂ سندھ کا آپ سے حتمی تعارف کرائوں گا۔ میں نے خود کو بالواسطہ گھر کا بھیدی اس لئے لکھا ہے کہ میں بلا واسطہ گھر کا بھیدی نہیں ہوں۔ کچھ گھر کے بھیدی میرے ہم پیالہ اور ہم نوا ہیں۔ ان سے میری گاڑھی چھنتی ہے۔ جب کسی سے آپ کی گاڑھی چھنتی ہے تب راز، راز نہیں رہتے۔ گھر کے بھیدیوں کے ساتھ ایک عمر گزارنے کے بعد میں گھر کا بھیدی ہونے کا دعویٰ تو نہیں کر سکتا مگر میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ میں بالواسطہ گھر کا بھیدی، بلاواسطہ گھر کے بھیدیوں کے برابر یا کچھ زیادہ سیارۂ سندھ کے بارے میں جانتا ہوں لیکن سندھ کے بھید بتانے اور لنکا ڈھانے سے پہلے میں سندھ کے بارے میں آپ کی کچھ غلط فہمیاں دور کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ یہ جو آپ نے سنا ہے کہ سندھ میں دس پندرہ خام تیل اور گیس کے کنویں کام کر رہے ہیں، سراسر غلط ہے، افواہ ہے۔ دس پندرہ خام تیل اور گیس کے ذخائر سندھ میں کام کر رہے ہوتے تو ہماری حکومت کو دوستوں اور دشمنوں سے امداد لینا نہ پڑتی۔ اب کشکول کا رواج ختم ہو چکا ہے، اِس لئے ہمارے حکمران خالی ہاتھ امداد لینے جاتے ہیں۔ کسی وجہ سے اگر امداد دینے والے عین موقع پر مکر جائیں اور امداد دینے سے انکار کر دیں تو خالی ہاتھ لوٹ آنے سے کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی۔ امداد کے لئے کشکول لے جانا اور ناکامی کے بعد خالی کشکول کے ساتھ وطن واپس آجانا خواری کا سبب بن جاتا ہے۔ اب تو گلی کوچوں، بازاروں میں بھیک مانگنے والوں کے ہاتھ میں بھی کشکول نظر نہیں آتا۔ کشکول کا دور ختم ہو چکا، اب امداد لینے اور امداد دینے کے نئے طور طریقے ایجاد ہو چکے ہیں۔ ہم ووٹ دینے والے نہیں جانتے کہ ووٹ لینے والوں کو کتنی اور کہاں سے امداد ملتی ہے، کون وصول کرتا ہے، کہاں خرچ ہوتی ہے، کون خرچ کرتا ہے؟ میرے کہنے کا مطلب ہے کہ آپ کو کسی منصوبے کے تحت خوش فہمی میں رکھا گیا ہے کہ سندھ میں دس پندرہ خام تیل اور گیس کے کنویں ملک کو مالا مال کر رہے ہیں۔ وہ مال کہاں جاتا ہے، کس کس کے اکائونٹ میں جاتا ہے؟ کوئی نہیں جانتا۔ آپ کو غلط فہمی میں مبتلا رکھنے کے لیے اس طرح کی افواہیں پھیلائی گئی ہیں۔

اندرونِ سندھ کے ایک بہت ہی چھوٹے شہر کا نام ہے جوہی۔ ایک بے پرکی افواہ کے مطابق جوہی کے اطراف چھ سات گیس اور خام تیل کے کنویں ہیں۔ یہ بھی افواہ پھیلائی گئی ہے کہ کچھ غیر ملکی کمپنیاں گیس اور خام تیل کے کنوئوں پر کامیابی سے کام کر رہی ہیں۔ یہ افواہ بھی گردش میں ہے کہ جوہی سے ملنے والی گیس اور خام تیل کا بیرونی کمپنیاں باقاعدہ کاروبار کررہی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک افواہ کے تحت جب ہندوستان کی نامور اداکارہ جوہی چاولہ کو سندھ کے قصبہ جوہی سے ملنے والی گیس اور خام تیل کے ذخائر کا علم ہوا تو اس نے اپنی چلنے والی فلموں کی شوٹنگ رکوا دی اور سندھ کی یاترا پر نکل پڑی۔ اس نے دونوں ممالک کی عدالتوں میں دعویٰ ڈال دیا کہ سندھ میں جوہی کا علاقہ اس کے آبائو اجداد کی جاگیر ہے۔ اس حوالے سے جوہی کے چھ سات گیس اور خام تیل کے کنوئوں کی جائز مالکن وہ خود، جوہی چاولہ ہے۔

ایک افواہ یہ بھی سنائی دیتی ہے کہ حکومت پاکستان سے تحریری معاہدے کے مطابق جوہی سے ملنے والے تیل اور گیس کے ذخائر کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں نے اپنی کمائی کا دس فیصد جوہی کو گل و گلزار بنانے پر لگا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جوہی میں اسکول، کالج ہیں۔ دوچار یونیورسٹیز کے کیمپس ہیں۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کے ساتھ کلینک اور اسپتال ہیں۔ روڈ راستے ہیں، باغ باغیچے ہیں، پینے کے لئے صاف ستھرا پانی ہے، بجلی ہے، وائی فائی انٹرنیٹ، توانائی کی ہر سہولت موجود ہے۔ ہیلی کاپٹروں کے اترنے کے لئے ہیلی پیڈ ہیں۔ ایک ایئر پورٹ ہے، کمپنیوں کے قوانین کے مطابق ان کے ملازم مہینے میں بیس دن کام کرتے ہیں اور دس دن جہاں وہ چاہیں گزار سکتے ہیں۔ اس کے لیے ان کو ہیلی کاپٹر کی سہولت دی جاتی ہے۔

ایک افواہ یہ بھی ہے کہ یہ افواہیں بکواس ہیں۔ جوہی کا پورا علاقہ پسماندگی، غربت اور افلاس کی منظر کشی کرتا ہے کیونکہ گیس اور تیل کے ذخائر پر کام کرنے والی کمپنیاں جوہی کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے کمپنی کی کمائی سے دس فیصد مختص کی ہوئی رقم علاقے کے وڈیروں، سرداروں، پیر سائیوں اور پولیس میں بانٹ دیتی ہیں۔

سندھ کو بدنام کرنے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں۔ افواہوں کے بازار گرم رکھے جاتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ کرپشن میں سندھ ایشیا کا بے تاج بادشاہ ہے۔ افواہوں کے مطابق سندھ میں کرپشن کا اندازہ آپ اس مثال سے لگا سکتے ہیں کہ ایک قاتل گولی چلانے سے پہلے گولی کھانے والے سے پوچھتا ہے کہ بتا تجھے گولی کہاں ماروں، سر میں ماروں یا سینے میں؟ دونوں کے الگ الگ ریٹ ہیں۔

بالواسطہ گھر کا بھیدی ہونے کے ناتے میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ سندھ کے سیاسی وڈیرے، سردار، جاگیردار، پیر سائیں، اور سرکاری افسران بے انتہا ایماندار، نیک نمازی، صوم صلوٰۃ کے پابند، خدا ترس، ہمدرد، علم دوست اور انسانیت کے پیکر ہیں۔ جہاں کرپشن ہوتی ہے، وہاں تعلیم وتربیت کا دیوالیہ نکل چکا ہوتا ہے۔ ایسے ماحول میں جائز سے جائز کام رشوت لئے اور دیئے بغیر نہیں ہوتا مگر سندھ میں ایسا نہیں ہے۔ سندھ کے ننانوے فیصد لوگ پڑھے لکھے ہیں۔ ہم حیران ہیں کہ سندھ کے وہ ایک فیصد بدبخت لوگ کون ہیں جو پڑھے لکھے نہیں ہیں؟

پتا نہیں چلتا کہ کھیل شروع ہونے سے پہلے کھیل ختم کیسے ہو جاتا ہے؟ ہمیشہ سے اس طرح ہوتا رہا ہے۔ ابھی ابھی تو ہم نے بات شروع کی تھی۔ ابھی ابھی تو کرداروں نے آپ کے سامنے قدم رکھا تھا، پھر بات ختم کیسے ہوگئی؟ ہم آپ کی غلط فہمیاں دور کرتے رہے اور سیارۂ سندھ کا تعارف التوا کا شکار ہو گیا۔ شکار میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ گولی کسی اور پر چلائی جاتی ہے اور لگتی جاکر کسی اور کو ہے۔ اگلے منگل کے روز جنگل میں گم ہو جانے سے پہلے میں گھر کا بھیدی آپ سے سیارۂ سندھ کا بھرپور تعارف کرائوں گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Mehran University of Engineering & Technology Jamshoro Jobs 2019 for 71+ Jr Clerks, Computer Operators, Skilled & Support Staff
Previous Post مہراھن یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو نوکریاں 201 9 71 کے لئے + جی آر کلرز، کمپیوٹر آپریٹرز، ہنر مند اور سپورٹ اسٹاف
Next Post سیاست سے صحت تک
From politics to health

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.