yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سی پیک کا حجم 60 ارب ڈالر ہونے پر آئی ایم ایف پریشان، پاکستان کو پیشگی انتباہ

Web Editor December 7, 2017 1 min read
IMF disturbed on cpec volume up to $ 60 billion, advance warning to Pakistanq
Share this:

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری کا مجموعی حجم60 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جس پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈنے ادائیگیوں اور منصوبوں کا منافع چین جانے سے پیدا ہونے والے مسائل سے پیشگی متنبہ کردیا ہے۔

IMF disturbed on cpec volume up to $ 60 billion, advance warning to Pakistanqآئی ایم ایف کے واشنگٹن میں مقیم مشن چیف ہیرالڈفنگرکی قیادت میں وفد6 ارب 10کروڑ ڈالر قرضہ کی واپسی سے متعلق پاکستان کی استعداد جانچنے کیلیے اسلام آبادآیا ہوا ہے۔ پاکستان سی پیک کے قرضے ڈیڑھ سال میں واپس کرنا شروع کرے گااورپاکستانی حکام کے مطابق2020ء کے بعدقرضوںکی واپسی بہت بڑھ جائے گی اوراس مد میں جی ڈی پی کا 0.4 فیصدخرچ ہوگا۔ پاکستانی حکام کے تخمینوں کے مطابق ابتدائی سال میں سی پیک سے متعلق رقوم کی واپسی جی ڈی پی کا0.1فیصدہوگی تاہم آئی ایم ایف کے مطابق سات سال بعدیہ ادائیگیاں بلندسطح پرپہنچ جائیںگی اور ساڑھے تین سے ساڑھے چارارب ڈالر سالانہ واپس کرنا پڑیں گے۔آئی ایم ایف کااندازہ ہے کہ2024 ء تک سی پیک سے متعلق رقوم کا پاکستان سے انخلاء جی ڈی پی کا 1.6فیصد تک ہوجائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفدنے سی پیک 60 ارب ڈالرتک پہنچنے پرتشویش کااظہارکیا ہے۔

ان کے خیال میں پاکستان کی ادائیگی کی صلاحیت کمزور رہے گی کیونکہ قرضہ دینے والے عالمی اداروں کے مطابق ڈالرکے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے کی وجہ سے مستقبل قریب میں پاکستان کی برآمدات میں خاطرخواہ اضافے کاامکان نہیں ہے۔ابتدائی طورپرسی پیک کاحجم 46 ارب ڈالر تھا تاہم بعدمیں نئے منصوبے شامل کرکے اسے60 ارب ڈالر تک پہنچادیاگیا۔آئی ایم ایف کو بتایاگیا ہے کہ پاکستان ریلوے کے8.2ارب ڈالرکے مین لائن منصوبے کوپورا ہونے میں ابھی وقت لگے گااوراس کی رقوم واپسی کو سی پیک سے منسلک ذمہ داریوں میں شامل نہیں کرناچاہیے ۔اسلام آباد میں حال ہی میں ہونے والے چین پاکستان مشترکہ تعاون کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں8.2 ارب ڈالرکے اس ریلوے منصوبے اور2 ارب ڈالر کے کراچی سرکلرریلوے منصوبے پرپیشرفت نہیں ہو سکی، اس فہرست میں چنددیگرمنصوبے بھی شامل ہیں۔

پاکستانی حکام کاکہنا ہے کہ 2020 ء سے سی پیک کی رقوم واپسی دوارب ڈالرسالانہ ہوگی جوپاکستان اپنی برآمدات بڑھا کرباآسانی کرسکتاہے ۔آئی ایم ایف کوبتایاگیا کہ سی پیک منصوبوں کی حقیقی مالیت46ارب ڈالرسے زیادہ نہیں اوراب تک 23ارب ڈالرکے منصوبوں نے عملی شکل اختیارکی ہے۔ وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی وترقی شعیب صدیقی نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سی پیک کی رقوم واپسی سے متعلق تفصیلی کام کیا ہے اور رقوم کمی کامسئلہ پیدانہیں ہو گا۔ انہوں نے اس بات پراتفاق کیا کہ پاکستان کو زرمبادلہ ذخائرمیں اضافے کی ضرورت ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ٹیم کاموقف تھا کہ سی پیک منصوبوں کی رقم واپس جانے کے بعدپاکستان پرادائیگیوں کادباؤ بڑھے گا، پاکستانی روپے کی قدرزیادہ ہونے کی وجہ سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوگا۔

آئی ایم ایف کایہ بھی کہنا ہے کہ سی پیک کے قرضوں،منافع کی رقم بیرون ملک منتقل ہونے اور سی پیک کے تحت لگائے بجلی منصوبوں کیلئے درآمدی ایندھن کی وجہ سے بھی پاکستانی معیشت پرکافی دباؤ ہو گا۔ پاکستانی ٹیم کا موقف تھاکہ موجودہ بجلی پیداواری پلانٹس کادوبارہ جائزہ لیا جارہا ہے جس سے ایندھن کی برآمدکابل کم ہوگا۔

آئی ایم ایف وفدکاکہنا ہے کہ سی پیک اور حکومتی سطح پر دیگر ادائیگیوں کی وجہ سے پاکستان کو وسط مدتی بنیادوں پرجی ڈی پی کے تقریباً 7.5 فیصد تک بیرون ملک سے رقوم کاانتظام کرنا ہوگا اور اس مقصدکیلیے مسابقتی ماحول بہتربنانے کیلیے میکرواکنامک اورڈھانچہ جاتی پالیسیوں کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے جولائی میں پاکستان سے متعلق رپورٹ میں واضح کیا تھا کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان سے رقوم کی ترسیل زیادہ ہوگی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The preparation of the final answer on the Kulbhushan Jadhav case will be given to the Prime Minister today
Previous Post کلبھوشن یادیو کیس پر حتمی جواب کی تیاری آج وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی
Next Post آلودگی نے سری لنکا و بھارت کے تعلقات آلودہ کردیے
Pollution affects relationships polluted of Sri Lanka and India

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.