yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہم نے یہ سبق سیکھا ہے؟

Web Editor April 8, 2019 1 min read
Have we learned this lesson?
Share this:

پچھلے برس میں نے نظم لکھی تھی

’’چھاچھرو میں دسہرہ مناتے ہوئے

لوگ پوچھ رہے ہیں

کامنا کو کل مسلمان کر لیا گیا تھا

آج اس کی کوئی خبر ہے‘‘

چونکہ شاعری تو ہر زمانے کا عکس ہوتی ہے مگر یہ شاعری ہمارے دوست شاعر اس لئے نہیں کرتے کہ انہوں نے مشاعرے پڑھنا ہوتے ہیں۔ وہاں بھی مجھے یقین ہے کہ اگر ایسے مضامین شعروں میں لائے جائیں تو سامعین اب بہت مختلف موضوعات نہ صرف سننا چاہتے ہیں بلکہ اظہار کرکے افتخار عارف سے ’’کب تماشہ ختم ہوگا‘‘ اس لئے سنتے ہیں کہ وہ بھی ہمارے ملک میں روز روز کے تماشوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ بالکل اس طرح عقیل عباس جعفری کی غزل کی ردیف ہے ’’نامعلوم افراد‘‘ کراچی کا حزنیہ جو پچھلے برس تک چل رہا تھا۔ وہ ساری تفصیل اس غزل کے ذریعہ سب کے سامنے آ جاتی ہے۔ اسی طرح ایک نوجوان شاعر نے لکھا تھا کہ لوگو فٹ پاتھ پر مت چلو، یہاں سوئے ہوئے غریبوں کے خواب رکھے ہوئے ہیں۔

آپ لوگ کہیں گے میں آج آپ کو دکھی کرنے کے موڈ میں ہوں جبکہ آپ بھی دکھی ہیں کہ کبھی بدین کی، کبھی نوشہرو فیروز کی، کبھی شکارپور کی، کبھی گھوٹکی کی لڑکی غائب ہوتی ہے، پھر اسکے مسلمان ہونے کے شادیانے بجتے ہیں۔ ساتھ ہی تصویر آ جاتی ہے کہ اس نے شادی شدہ آدمی سے شادی کر لی ہے۔ چھ ماہ بعد وہ لٹی پٹی لڑکی بازیاب ہو کر خود ہی گھر پہنچ جاتی ہے کہ اب تو رو پیٹ کر والدین صبر کر چکے ہیں اور پھر اس کو دیکھ کر کلیجے سے نہیں لگاتے۔ عام طور پر ایسی لڑکیوں کو سننا پڑتا ہے ’’آ گئی ہو منہ کالا کر کے‘‘ پہلے میں نے کیلاش کی لڑکیوں کے بارے میں لکھا بلکہ دنیا بھر میں دکھایا تھا کہ وہاں بھی لڑکیاں اغوا کی جا رہی ہیں۔اس کے شور و غوغا پر یونیسکو نے بھی احتجاج کیا اور ان کے قبیلے کو محفوظ رکھنے کیلئے حکومت پاکستان کو اشارہ بھی کیا۔ آپ سب کو یاد ہو گا کہ حیدرآباد دکن سے لڑکیاں اغوا کر کے خلیجی ممالک میں فروخت کی جاتی تھیں۔ بات اتنی پھیلی کہ اس موضوع پر ہمارے دوست ساگر سرحدی نے فلم ’’بازار‘‘ بنائی تھی۔ ہر چند فلم بنانے سے اس کاروبار میں کچھ کمی تو آئی مگر آج بھی ہمارے مزاروں کے احاطے سے بہت سی لڑکیاں اغوا ہوتی ہیں۔ کہیں وہ ڈانسنگ گرلز بن جاتی ہیں اور کہیں راتیں آباد کرتی ہیں۔ اس پر تحقیقی کتاب فوزیہ سعید نے لکھی، جس کے اردو، مراٹھی اور ہندی میں تراجم ہو چکے ہیں۔

کبھی اس جہاز میں سفر کریں جو سری لنکا جا رہا ہو یا وہاں سے آ رہا ہو، آدھی سے زیادہ سواریاں وہ لڑکیاں ہوتی ہیں جو دبئی کی ریاستوں میں نوکریاں کر رہی ہوتی ہیں۔ اس میں کوئی حرج بھی نہیں۔یہاں مجھے ایک کالم نگار کی تحریر یاد آئی۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں ایک سروے ہوا ہے۔ جس میں کارکن عورتوں سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں گھر بیٹھے ساری آسائشیں میسّر ہوں تو کیا وہ پھر بھی کام کریں گی؟ جواب میں بتایا کہ اکثر عورتوں نے کہا ہم بالکل گھر میں رہ کر عیش کریں گی مگر کچھ عورتوں نے کہا کہ وہ اپنے تجربے، علم اور دماغ کو گھر بیٹھ کر ضائع نہیں کریں گی۔

ہمارے ملک میں بھی گھر میں بیٹھنے والی بیگمات کے گھروں میں صفائی کرنے والی، کپڑے دھونے والی، کپڑے استری کرنے والی، کھانا پکانے والی اور بچّوں کو سنبھالنے والی مائی الگ ہوتی ہے۔ وہ خوشحال گھرانے کی خواتین دن کو 11 بجے بازار میں نئے ڈیزائن دیکھنے، پھر بیوٹی پارلر میں فیشل کروانے جبکہ دفتروں اور کھیتوں میں کام کرنے والیاں تو دفتر، بچّے اور میاں بھی ایسے تقسیم کرتی ہیں کہ خود تھک جائیں مگر کسی پر ظاہر نہ ہونے دیں۔ مگر یہ سب باتیں انتہا درجے کی ہیں۔ آج کل تو میڈیا بھی یہ جتانے لگا ہے کہ گھر کے کام مل جل کر کرنے چاہئیں۔ سب چینل اغوا شدہ لڑکیوں کی کہانی سنا رہے ہیں۔ اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے کیا اس شہر کی مقامی کونسل کے لوگ اقدامات نہیں کر سکتے؟ مگر روئیں کہاں کہاں۔ استاد کو بہاولپور میں ایک نالائق شاگرد نے چھریوں کے وار سے ختم کردیا۔ کمال یہ ہے کہ دوسرے لڑکے باہر کھڑے اس کو اکسا رہے تھے۔ یہ ہے مہذّب معاشرہ۔ مجال ہے کہ کسی مذہبی جماعت کی طرف سے اس حرکت کی مذمت کی گئی ہو۔ ہندو بچیوں کے اغوا کی بھی کسی نے مذمت نہیں کی۔ یہ سبق سیکھا ہے ہم نے نیوزی لینڈ سے؟

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Total PARCO Jobs 2019 for SME Manager, Customer Support Specialist and Sales Support Specialists
Previous Post ایس ایم ای مینیجر، کسٹمر سپورٹ اسسٹسٹ اور سیلز سپورٹ ماہرین کے لئے کل PARCO ملازمت 2019
Next Post انجینئرنگ، ایڈمن، ڈی ای اے، سیلز / مارکیٹنگ اور دیگر اسٹاف کے لئے کراچی ریپولیٹ کمپنی جابز 2019
Karachi Reputed Company Jobs 2019 for Engineering, Admin, DAE, Sales/Marketing and Other Staff

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.