yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ملک میں جاری دہشت گردی اور اس کا تدراک

Yes 1 Webmaster February 23, 2015 1 min read
Pakistan Terrorism
Share this:
Pakistan Terrorism
Pakistan Terrorism

تحریر: ملک ارشد جعفری
دور حاضر قیامت کے قریب کا زمانہ سمجھا جاتا ہے اس میں فساد اور شر اپنے کمال پر ہے زندگی کی شاہراہ پر کانٹے پھول بنے ہوئے ہیں دام خوشنما نظر آتے ہے۔ صیاد، مہربانوں کے روپ میں جلوہ گر ہیں، راہزن رہنما دکھائی دیتے ہیں او ر ذروں پر ستاروں کا گما ن گزرتا ہے بظاہر سازشیں بھی نواز شیں لگتی ہیں گویا شیطان نے ہر بری بات کو ہمارے لیے خوبصورت بنا رکھا ہے۔

ہر چمکتی شے کو سونا سمجھ کر ہم دھوکے میں آجاتے ہیں آج جھوٹے مکر و فریب کا لبادہ اوڑھے ہمارے بعض سیاستدان پاکستان میں جو شیطانی کھیل رچا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں ان کو بے پردہ کرناہمارے اہل دانش کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسے ملک دشمن افراد کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں۔ جو لسانی بنیادوں پرسیاسی جماعتیں بنا کر ملک میں فساد برپا کیے ہوئے ہیں۔

کراچی جو کل تک امن کا گہوارہ تھا اس کو تباہ اور برباد کرنے والی قوتیں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور پاک فوج کی طرف سے ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف جو آپریشن جاری ہے اس کا دائرہ کراچی اور بلوچستان تک بڑھایا جائے اور مختلف وارداتوں میں پکڑے جانے والے دہشت گردوں کے کیسوں کا ٹرائل آرمی کو رٹ میں کیا جائے خاص طو پر سانحہ بلدیہ ٹائون کے واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنانے سے ہی کراچی کا امن وابستہ ہے اس سلسلے میں کسی سیاسی جماعت کا دبائو قبول کرنے کی بجائے دہشت گردی میں ملوث بعض سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے مکمل تحقیقات کر کے بھتہ مافیاء کا خاتمہ ممکن بنایا جائے۔

یہ تب ہی ممکن ہے کہ جب آرمی چیف جنرل راحیل شریف خود اس معاملہ میں ایک اپناخصوصی کردار ادا کریں گے کیونکہ موجودہ اقتدار میں موجود سیاسی جماعتوں میں اتنا دم خم نہیں کہ وہ ملکی مفادات پر اپنے سیاسی مفادات قربان کر سکیں اور ایسے بااثر افراد کے خلاف ایکشن لے سکیں جو سیاست کواپنے ذاتی مفادات اور ملک دشمن سر گرمیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں ملک میں جاری حالیہ فرقہ ورانہ دہشت گردی کے واقعات خاص طور سانحہ شکار پور امام بارگاہ واقعہ کے ذمہ داروں کا سراغ لگایا جائے اور اس میں ملوث ماسٹر مائنڈز تک پہنچا جائے کیونکہ اس وقت دہشت گردوں کا نشانہ اہل تشیح کی مساجداور امام بارگا ہیں ہیں حکومت کو چاہئیے کہ وہ فرقہ ورانہ دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کے خلاف فوری ایکشن لیں جو ملک کے امن و امان کو خراب کر نے کی کوششیں کر رہی ہیں اور اہل تشیح مسلک کے افراد کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کرنے میں ملوث ہیں۔

اٹک میں فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث کئی افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں تاہم ابھی تک تحقیقات کا دائرہ کار محدود ہے پنجاب پولیس ایسے افراد کے خلاف بھی ایکشن لے جو بعض مدارس اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کی آڑلے کر خود کو تحفظ دئیے ہوئے ہیں اس سلسلے میں بلا تفریق بے رحم ا پریشن کی ضرورت ہے جس کے ذریعے بے گناہ افراد کا خون سے ہاتھ رنگنے والے درندوں وحشیوں کا خاتمہ کیا جاسکے اور انسانیت کے دشمن ان افراد کو نشان عبرت بنا یا جا سکے۔

دہشت گردوں کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ان دہشت گردوں کے پیچھے چھپے ہوئے افراد کے گرد گھیرا تنگ نہیں کیا جا تا جو دہشت گردوں کی پشت پنا ہی کے ساتھ ساتھ ان سے دلی ہمدردی بھی رکھتے ہیں اور خود کو ہی عقل کل سمجھتے ہوئے خود کو درست اور دوسروں کو غلط ثابت کرنے یہ تلے رہتے ہیں اس منفی سوچ کا خاتمہ اس وقت ہی ممکن ہے جب پوری قوم یک زبان ہوکردہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرے۔ ضلعی انتظامیہ اٹک اس سلسلے میں قابل تحسین کام کر رہی ہے اور ایسے جرائم پیشہ دہشت گردوں کے خلاف خفیہ ا پریشن جاری ہے ۔گھر گھر چیکنگ کر کے ایسے افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے جو اٹک میں مذہبی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہیں یا پھر ایسے افراد کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

Malik Arshad Jaffery
Malik Arshad Jaffery

تحریر: ملک ارشد جعفری

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistan
Previous Post وطن عزیز کی مٹی اور ہماری ذمہ داری
Next Post حکومت کا ہارس ٹریڈنگ کیخلاف ترمیم کا فیصلہ، چین سے بجلی درآمد کرنے کی منظوری
Meeting

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.