yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

وطن عزیز کی مٹی اور ہماری ذمہ داری

Yes 1 Webmaster February 23, 2015 1 min read
Pakistan
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر: اقبال زرقاش
ہم خاکی ہیں اور خاک سے وابستگی سرشت میں شامل ہے زندگی کا حسن خا ک اور زمین سے مستعار ہے شمس و قمر کی رعنائیاں ،ابر وباد کی تر دستیاں لالہ و گل کی لب کشائیاں اور فکر و نظر کی آفاق پیمائیاں اسی خاک سے ابھرتی اور اسی خاک سے اترتی ہیں یہی محور خیرو شر اور مرکز جما ل و کمال ہے یہی خاک ہمار ا مسکن ہے جنت کی بہاروں کے بعد ہماری پناہ گاہ ہے اور اسی وقت سے ہماری کاوشیں اس مٹی کو جنت بنانے کے لیئے وقف ہیں اسی مٹی میں ہماری خاک دفن ہے اسی مٹی سے ہماری خوابوں کی تعبیر یں لالہ گل بن کر پھوٹتی ہیں یہی مٹی ہمار وجود ہے خاک اور زمین کے ساتھ ہمارا تعلق محض “وجودی” نہیں بلکہ قلبی ہے۔

یہ تعلق سنگ وخشت سے نہیں بلکہ کسی نظریے کی بنیادی پر ابھرتا اور کسی محبوب یاد پر استوار ہوتا ہے ، پاکستان کی مٹی ہمیں عزیز ہے یہاں کے ذرے ہمارے لیے دیوتا ہیں کہکشاں کے ستاروں سے کہیں روشن ہیں ، ماہ تاب کی طبا شیری کرنوں سے کہیں زیادہ رخشندہ ہیں یہاں کی فضائیں نگہت افزاء اور یہاں کی ہوائیں مشکبار ہیں صرف اس لیے کہ اس کی بنیاد لا الہ الا اللہ کے اس نظریے پر ہے جو سراپا بہار ہے اور کوئی خزاں بھی جس کے لیے پثرمردگی کیا پیغام نہیں لا سکتی اور جسے اس نظریے سے محبت نہیں وہ محمد ۖ عربی سے تعلق اور وفا کا دعوی بھی نہیں کرسکتا کہ دونوں لازم و ملزوم ہیں اس وطن عزیز کے دیوار و در ہمیں اس لیے پیارے ہیں کہ یہ جیسے بھی ہیں اپنے ہیں اور پھر ان کے حصو ل اور ان کی استواری کے لیے کیا کچھ نہیں کیا گیا خاک و خون میں لتھری ہوئی جہد مسلسل کی ایک طویل داستان ہے تاریخ گواہ ہے سینکڑوں روشن و رعنا چہروں کی فصل کٹی تھی تب کہیں جا کر دامن ماہشاب میں چاندی کے پھول کھلے تھے اور جبین شب کے

ظلمتوں میں نور پھیلا تھا
کتنے مہ ونجوم ہوئے نذر شب
اے غم دل، اب تو سحر چاہیے

اور یہ سارا اہتما م اسلام کی اس عظمت کے قیام و دوام کے لیے تھا جس کا اظہار بانی پاکستان نے اگست 1947ء میں گاندھی جی کے نام اپنے ایک مکتوب میں یوں کیا تھا ۔ “قرآن مسلمانوں کا ضابطہ حیات ہے اس میں مذہبی اور مجلسی دیوانی اور فوجداری ، عسکری اور تعزیری ، معاشی اور معاشرتی ، غرضیکہ زندگی کے سب شعبوں کے احکامات موجود ہیں مذہبی رسوم سے لیکر روز مرہ کے امور حیات تک ، روح کا نجات سے لیکر جسم کی صحت تک جماعت کے حقوق سے لے کر فرد کے حقوق و فرائض تک دینوی زندگی میں جز ا اور سزا سے لے کر عقبی کی سزاو جز ا تک ہر فعل و قول اور حرکت پر مکمل احکام کا مجموعہ ہے لہذا جب میں یہ کہتا ہوں کہ مسلمان ایک قو م ہیں تو حیات اور مابعد حیات کے ہر معیار اور مقدار کے مطابق کہتا ہوں۔

برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کا ماضی روشن بھی ہے اور پثر مردہ بھی کربناک بھی اور جہاد حریت سے لبریز بھی آج سے چار سو سال پیچھے چلے جائیں مغلوں کے زوال سے لے کر سکھوں کے اقتدار تک مسلمانوں کو مٹانے کے لیے کیا کیا جتن نہیں کیے گئے اور انہیں زندہ اور سرگرم رکھنے کے لیے کن کن نفو س قدسیہ نے کیا کیا کوششیں نہیں کیں اگر یہ کوششیں نہ ہوتیں تو غیروں کی سازشیں ، اپنوں کی نوازشوں سے مل کر تکبیر کی اس آواز کو خاموش کر چکی ہوتیں ۔ سکھوں کے احمقانہ مظالم ، انگریزوں کی حاکمانہ ریشہ دوانیاں، اور ہندوئوں کی مخلفانہ چالیں ، مل جل کر بھی ، مسلمانوں کو نہ دبا سکیں اور نہ غلام رکھ سکیں ، کیونکہ مسلمانوں کے پیش نظر قرآن کا جو ضابطہ تھا وہ زندگی کے ہر پہلو پر حاوی ہے مگر اس میں مسلمانوں کی غلامانہ زندگی کے لیے کوئی سا تصور بھی نہیں گویا سچا مسلمان کسی حالت میں بھی غلام نہیں رہ سکتا وہ حرف حق کی طرح بلند ، باد صبا کی طرح آزاد اور نوک شمشیر کی طرح بے باک ہوتا ہے۔

قیام پاکستان کے بعد اس امانت کو سنبھالنا ، ہمارا کام تھا مگر افسوس کہ ہماری کج فکریوں نے اس وطن عزیز کو بسا اوقات نزع کی ہچکیوں تک پہنچا دیا ہے ہم نے یہاں فرقہ بندی کا بازار گرم کیا مذہب کو اتحاد کی بجائے اختلاف کا ذریعہ بنایا صوبائی تعصبات کو ہوادی ، اسلام کے جذبہ اخوت کی دھجیاں اڑائیں ۔ یہاں تک کہ قائد اعظم کے پاکستان کو دو لخت کردیا ، کاش ہم قائد کے عطا کردہ اصولوں ، اتحاد ، ایمان ، اور تنظیم کو پیش نظر رکھتے تو ہمیں دل کی اس شکستگی کا نظارہ نہ کرنا پڑتا پاکستان نتیجہ تھا قائد اعظم کے عزم مصمم اور یقین کامل کا اور اس کی شکستگی نتیجہ ہے ہماری کمزوری ایمان کا ، ضرورت ہے کہ ہم اپنے گریبانوں میں جھانکیں اپنی لغز شوں کا اعتراف کریں اپنے اللہ کے سامنے گڑ گڑائیں اور اسی بار گاہ سے تائید مانگیں کیونکہ اس کی رحمت کے بغیر ہماری کوئی سی کوشش بھی کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ ہم اس وطن عزیز کو اسی انداز سے بلند و بالا کرسکتے ہیں کہ اس کے درودیور، شجر حجر آثار یہاں تک ذروں سے بھی ایمان سمجھ کر محبت کریں اپنی تاریخ اور اپنی تہذیب سے اپنا رابطہ قائم رکھیں اپنی روایات کو ہر لمحہ روبرو رکھیں اور وطن کی مٹی کو ، عقیدت کی پلکوں سے چومتے رہیں کہ اس کی بقا کے ساتھ ہماری بقا وابستہ ہے۔

Iqbal Zarqash
Iqbal Zarqash

تحریر: اقبال زرقاش

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
259 Laborers Martyrdom
Previous Post کیا اب کاروباری مفادات نے ٢٥٩ مزدوروں کی شہادت کو ضائع کر دیا؟
Next Post ملک میں جاری دہشت گردی اور اس کا تدراک
Pakistan Terrorism

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.