yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایرانی شہریوں کے حج کا معاملہ: مذاکرات میں پیشرفت

MH Kazmi March 6, 2017March 6, 2017 1 min read
COMBAT, ON, HAJJ, ISSUE, BETWEN, IRAN, AND, SAUDI ARABIA, CAN, BE, RESOLVED,, BY, A, NEW, IMPROVEMENT
Share this:

تہران: ایران نے اپنے شہریوں کی حج میں شرکت کے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ دے دیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ سفارتی تعلقات اور سیکیورٹی اقدامات پر اتفاق نہ ہونے کے سبب ایرانی شہری حج کا مقدس فریضہ سرانجام نہیں دے پائے تھے۔

 اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے امور حج میں ایرانی سپریم لیڈر سید علی آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے الغازی عسکر کے حوالے سے لکھا کہ ‘اگر بقیہ چند معاملات بھی حل ہوجاتے ہیں تو امید ہے جلد ہی ایرانی شہریوں کو سعودی عرب روانہ کیا جاسکے گا’۔

خیال رہے کہ فروری میں ایرانی وفد کی سعودیہ روانگی کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے حج کی دعوت دے دی، ایران کی تصدیق

گذشتہ تین دہائیوں کے دوران 2016 وہ پہلا سال تھا جب ایرانی شہریوں کو حج کا حصہ بننے سے روکا گیا، اس پابندی میں اہم رکاوٹ 2015 میں حج کے دوران منیٰ میں ہونے والے بھگدڑ کے واقعے میں جاں بحق ایرانی عازمین حج کی سیکیورٹی کی ضمانت نہ ہو پانا تھا۔

ایران کا کہنا تھا کہ اس افسوس ناک حادثے میں 464 ایرانی حجاج جاں بحق ہوئے تھے۔

ایران نے اس سانحے کی ذمہ داری حج کے منتظمین پر عائد کرتے ہوئے ان کی اہلیت پر سوالات اٹھائے تھے اور 2016 میں ہونے والے حج میں اپنے شہریوں کو بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: شہریوں کے حج کا معاملہ، ایرانی وفد سعودیہ روانہ

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات جنوری 2016 میں اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب سعودی عرب نے شیعہ عالم دین کو سزائے موت دے دی تھی۔

اس واقعے کے بعد ایران میں مشتعل افراد نے تہران میں سعودی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

گزشتہ برس ایران اور سعودی عرب کے درمیان ایرانی عازمین حج کو ویزا جاری کرنے اور ان کی سیکیورٹی کے معاملات کی بناء پر دونوں ممالک میں حج مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدےمیں ناکامی،ایرانی شہری حج نہیں کرسکیں گے

ایران کا مطالبہ تھا کہ انہیں تہران میں موجود سوئس سفارت خانے کے ذریعے ویزا جاری کیے جائیں، کیوں کہ ایران میں موجود سعودی سفارت خانے کو نذر آتش کیے جانے کے بعد بند کردیا گیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے حج مذاکرات ناکام ہونے کے بعد گزشتہ برس ایرانی شہری حج کی سعادت سے محروم رہے تھے۔

تاہم رواں سال ایرانی حکام نے سعودی عرب کی جانب سے حج کا سرکاری دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
I, AM, NOT, WORRIED, AT, BEING, SUSPENDED, FROM, ULMA, COUNCIL, SAYS, TAHIR, ASHRAFI
Previous Post علماء کونسل سے برطرفی پر پریشان نہیں: طاہر اشرفی
Next Post پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ: تحقیقات کیلئے ٹریبونل قائم
A, TRIBUNAL, FINALIZED, TO, HEAR, PSL, FIXING, CASE

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.