yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

علماء کونسل سے برطرفی پر پریشان نہیں: طاہر اشرفی

MH Kazmi March 6, 2017 1 min read
I, AM, NOT, WORRIED, AT, BEING, SUSPENDED, FROM, ULMA, COUNCIL, SAYS, TAHIR, ASHRAFI
Share this:

مولانا طاہر محمود اشرفی نے امریکی اور جرمن اداروں سمیت کسی بھی غیر ملکی حکومت سے فنڈز لینے کے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘امن کمیٹیاں قائم کرنے کا ارادہ رکھنے والے امریکیوں نے ان سے رابطہ کیا تھا اور وہ چاہتے تھے کہ میں مختلف معاملات میں ان کی رہنمائی کروں، تاہم اس منصوبے پر عملدرآمد نہیں ہوسکا’۔

واضح رہے کہ غیر ملکی فنڈنگ سمیت دیگر الزامات کی بنیاد پر گذشتہ دنوں طاہر اشرفی کو علماء کونسل کی صدارت سے برطرف کردیا گیا۔

کونسل کے نئے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے گذشتہ ہفتے فیصل آباد کی ایک مسجد میں ہونے والے پاکستان علماء کونسل شوریٰ کے اجلاس میں اعلان کیا تھا کہ جامعہ قاسمیہ میں اکھٹے ہونے والے 500 علماء نے مولانا طاہر اشرفی کو علماء کونسل کی صدارت سے ہٹانے اور ان کی جگہ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کو چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اپنے بیان میں صاحبزادہ قاسمی کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ، طاہر اشرفی کو کونسل کے چیئرمین کے عہدے سے معطل کرتی ہے، جبکہ ذیلی اداروں سے ان کی بنیادی رکنیت کو ختم کرتے ہوئے اس عہدے پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کو منتخب کرتی ہے’۔

مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے نئے چیئرمین کے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ‘علماء کونسل کے سابق چیئرمین نے شوریٰ سے مشاورت کے بغیر داخلی و خارجی معاملات پر اپنی مرضی سے فیصلے کیے، علاوہ ازیں چند مستند حقائق اور شواہد کے مطابق حافظ طاہر اشرفی نے غیرملکیوں سے روابط قائم کیے جو اسلام، آئینِ پاکستان اور پاکستان علماء کونسل کے منشور کے خلاف ہیں’۔

ان الزامات میں اہم ترین الزام یہ تھا کہ ‘طاہر اشرفی نے خفیہ طور پر امریکی اور جرمن حکومتوں سے بھاری فنڈز وصول کرکے پاکستان میں موجود مدارس میں زیرتعلیم طالب علموں اور علماء کی جاسوسی کی’۔

دوسری جانب طاہر اشرفی کی جانب سے اس الزام کو یکسر مسترد کیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی برطرفی پر بالکل پریشان نہیں۔

ان کا کہنا تھا ‘جن لوگوں نے مجھے کونسل کی صدارت سے ہٹایا انہیں ایسا کرنے کا اختیار حاصل نہیں اور جس اجلاس میں میری برطرفی کا فیصلہ کیا گیا اس میں شوریٰ کے صرف چند ارکان موجود تھے’۔

طاہر اشرفی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘چند عناصر طویل عرصے سے میرے خلاف سازش میں مصروف تھے جو فرقہ واریت، خواتین کے حقوق، توہین کے قوانین جیسے معاملات پر میرے نظریئے کو تسلیم نہیں کرتے’۔

کسی کا بھی نام لیے بغیر طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی لوگ ان کے معتدل مذہبی جذبات کی مخالفت اور عوامی جذبات کو ان کے خلاف ابھارنے کی کوشش کرچکے ہیں۔

سابق چیئرمین علماء کونسل کا دعویٰ تھا کہ شوریٰ نے حالیہ دنوں میں لاپتہ بلاگرز کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اعتدال پسند نظریات کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے’۔

سابق چیئرمین علماء کونسل نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کی صدارت میں کونسل کا کام مزید بہتر ہوا ہے اور چاہے وہ رہیں نہ رہیں کونسل اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاہم انتظامیہ کو ان کا متبادل تلاش کرنے اور متعدد اہم معاملات میں جرات مندانہ اقدامات اٹھانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
ATTACK, ON, FORCES, FROM, AFGHAN, BORDER, CHECK POST, FIVE, SOLDIERS, MARTYRED
Previous Post افغان سرحد پر دہشت گرد حملے میں 5 اہلکار جاں بحق، آئی ایس پی آر
Next Post ایرانی شہریوں کے حج کا معاملہ: مذاکرات میں پیشرفت
COMBAT, ON, HAJJ, ISSUE, BETWEN, IRAN, AND, SAUDI ARABIA, CAN, BE, RESOLVED,, BY, A, NEW, IMPROVEMENT

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.