yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’تمہیں پاکستان سے خرید کر لایا ہوں، جسم فروشی کرو‘

MH Kazmi February 15, 2020 1 min read
Share this:

پہلے تو نتاشہ اپنے والدین کو بتا ہی نہیں سکی کہ اسے چین میں کیا کرنے پر مجبور کیا جا رہا تھا۔ اس جیسی دیگر سات نوجوان پاکستانی لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ان سے جسم فروشی کرائی گئی۔ ان میں سے چار ابھی تک چین میں ہیں۔

ایک اور کرکٹر بھارتی حسینہ کی زُلفوں کو اسیر ہوگیا۔۔۔!!! فلم باہو بلی سے شہرت حاصل کرنے والی ’ انوشکا شیٹی ‘ کس کھلاڑی سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟ خبر بریک

انیس سالہ نتاشہ مسیح پہلے پہل تو ٹیلی فون پر اپنے والدین کو یہی کہتی رہی کہ اس کا خاوند اس پر تشدد کرتا ہے لہذا اسے واپس پاکستان بلا لیا جائے لیکن ایک دن وہ زور زور سے رونے لگی اور اس نے ہمت کرتے ہوئے اپنی والدہ کو تمام کہانی سنا دی۔ اس کے چینی خاوند نے اسے چین کے ایک دور دراز کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں رکھا ہوا تھا اور اسے گزشتہ کئی ہفتوں سے مختلف مردوں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے پر مجبور کر رہا تھا۔ نتاشہ کے مطابق اس کے چینی شوہر کا کہنا تھا، ”میں تمہیں پاکستان سے خرید کر لایا ہوں اور اب تم میری ملکیت ہو۔‘‘

اس کے بعد نتاشہ کی والدہ نے ان قریبی افراد سے رابطہ کیا، جو اسے بچا سکتے تھے۔ ان میں فیصل آباد کے مضافات میں واقع ایک چھوٹے سے چرچ کی انتظامیہ بھی شامل تھی۔ نتاشہ کا بھی ان سینکڑوں پاکستانی لڑکیوں میں سے ایک ہے، جن کی شادیاں حالیہ چند برسوں کے دوران چینی مردوں سے کی گئیں۔ نیوز ایجنسی اے پی کی تحقیقاتی رپورٹوں کے مطابق اس طرح زیادہ تر مسیحی لڑکیوں کی باقاعدہ شادیاں ہوئیں، جس کے لیے مسیحی پادری اور چینی بروکر مل کر کام کرتے تھے۔

ایسے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد سے پاکستانی ادارے بھی اپنی تحقیقات کا سلسلہ شروع رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے متعدد چینی اور پاکستانی شہریوں کو گرفتار بھی کر رکھا ہے۔ اپنی ایک تازہ رپورٹ نے نیوز ایجنسی اے پی نے پاکستان کی ایسی سات نوجوان لڑکیوں سے گفتگو کی ہے، جنہیں چین میں جسم فروشی پر مجبور کیا گیا تھا۔ ان میں سے چار ابھی تک چین ہی میں ہیں۔

پاکستانی لڑکیوں کے والدین کو یہی کہا جاتا تھا کہ ان کی بیٹیوں کی شادیاں امیر چینی شہریوں سے ہو رہی ہیں۔ اس طرح والدین کو اچھی خاصی رقم بھی ادا کی جاتی تھی لیکن تفتیش کاروں کے مطابق ان میں سے اکثر لڑکیوں سے جسم فروشی کروائی گئی۔ تحقیقات میں شامل ایک پاکستانی اہلکار کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”جن لڑکیوں سے گفتگو کی گئی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان لڑکیوں کو اپنے خاندانوں کا بھی خوف تھا کہ وہ کوئی غلطی نہ کریں اور گھر والے انہیں ہی برا نہ سمجھیں۔

جدہ میں ایک بچی سے بدکاری کرنے والے تین لوگوں کا انجام👆🏻، پوراشہرلرزہ براندم

 

‘‘

اے پی کے مطابق سرکاری سطح پر پاکستانی حکام ابھی تک اس حوالے سے خاموش ہیں کیوں کہ بظاہر اسلام آباد حکومت چین کی ناراضی مول نہیں لینا چاہتی۔ چین پاکستان میں اربوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستانی مسیحی کمیونٹی کے ایک کارکن سلیم اقبال کا کہنا تھا، ”ہم شواہد پیش کر رہے ہیں لیکن چین ابھی تک یہ ماننے سے انکار کر رہا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی، جس میں ایک پاکستانی لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاوند کے ہمراہ ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہی ہے۔

نیوز ایجنسی اے پی نے ٹیلی فون پر ایک دوسری لڑکی عروج سے بھی بات چیت کی ہے، جو ابھی تک چین میں ہی پھنسی ہوئی ہے۔ اس لڑکی کا بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کا خاوند بہت زیادہ شراب پیتا ہے اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ کئی دیگر پاکستانی لڑکیوں کی طرح عروج کو ابھی تک یہ بھی نہیں معلوم کی وہ چین میں کس مقام پر رہ رہی ہے۔ بیجنگ اترنے کے بعد ان لڑکیوں کو ڈومیسٹک فلائٹس کے ذریعے دور دراز کے علاقوں میں لے جایا جاتا ہے۔

صوبہ پنجاب میں اقلیتوں اور انسانی حقوق کے صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹن کا کہنا ہے کہ تقریباﹰ پانچ سو سے زائد پاکستانی لڑکیاں چین اسمگل کی گئیں لیکن سلیم اقبال کے مطابق ان لڑکیوں کی تعداد سات سو پچاس سے ایک ہزار کے درمیان ہے۔

چین اسمگل کی جانے والی ایک لڑکی سمیرا کا کہنا تھا کہ پہلے تو وہ کئی ماہ اس حوالے سے خاموش ہی رہی لیکن پھر اس نے تفتیش کاروں کو ساری معلومات فراہم کر دیں، ”میں نے اپنی خاموشی اس وجہ سے توڑی کہ شاید میری وجہ سے کسی دوسرے کا بھلا ہو جائے۔‘‘

سمیرا گوجرانوالہ میں اب ایک بیوٹی پارلر چلاتی ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا، ”میں بہت ہی خوفزدہ تھی، مجھے اپنے بھائیوں کا ڈر تھا۔ اب میں لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ جو میرے ساتھ ہوا ہے، وہ کسی دوسرے کے ساتھ نہ کریں۔‘‘

نتاشہ گزشتہ ہفتے ہی بیس برس کی ہوئی ہے۔ وہ پاکستانی تفتیش کاروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ نتاشہ کا کہنا تھا، ”میں خوش قسمت ہوں۔ بہت سی لڑکیاں ابھی تک وہاں ہی ہیں اور ان کی زندگی بھی کسی عذاب سے کم نہیں ہو گی۔ اب مجھے احساس ہوا ہے کہ غلامی اور آزادی میں کیا فرق ہے۔ وہاں میرے ساتھ غلاموں جیسا سلوک ہوتا تھا۔‘‘(بشکریہ بی بی سی)

CHINESE, SMUGGLING, PAKISTANI, GIRLS, FOR, PROSTITUTION, IN, CHINA

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
COUPLE, INVOLVED, IN, PROTITUTION, ARRESTED, IN, CHATEES GARH
Previous Post سیکس ریکیٹ کی سرغنہ خاتون جسم فروشی کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار ، اتنے روپے میں ہوا تھا سودہ ، قابل اعتراض اشیا بھی برآمد
Next Post اہرام مصر پر چڑھنے والی لڑکی گرفتار۔۔۔ وہاں پہنچ کر ایسا کیا کرنے لگی کہ پورے مصر میں غصے کی لہر دوڑ گئی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.