yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

چینی کمپنی کو شیئرز کی فروخت، پاکستان اسٹاک کو رقم مل گئی

MH Kazmi March 4, 2017March 4, 2017 1 min read
CHINESE, COMPANY, PAID, PST, THE AMOUNT, OF, SHARES, PURCHASED
Share this:

چینی کمپنی کو شیئرز کی فروخت، پاکستان اسٹاک کو رقم مل گئی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو 40 فیصد حصص فروخت کرنے کی مد میں چینی کنسورشیئم کی جانب سے اسٹریٹجک ایکوئٹی اسٹیک کاحصہ 8 ارب 96 کروڑ (85 ملین ڈالر) مل گئے۔اسٹاک بروکرز کو ایک اجلاس کے دوران چینی کنسورشیئم کی جانب سے ملنے والی رقم سے متعلق مطلع کردیا گیا۔اجلاس کے حوالے سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ‘اجلاس میں چینی کنسورشیئم کو 40 فیصد ایکوئٹی اسٹیک فروخت کرنے سے متعلق معاملات کاتفصیلی جائزہ لیا جائے گا’۔

اسٹاک مارکیٹ کی ڈویسٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین شہزاد چمدیہ نے اجلاس کے بعد  بتایا کہ حصص کی رقم اسٹیٹ بینک کے ایسکرو اکاؤنٹ میں آئی، جسے بعد ازاں 3 مارچ کی دوپہر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیا گیا۔خریداروں کو پی ایس ایکس کے 40 فیصد حصص یعنی 320 ملین شیئرز (32 کروڑ) متعین کردہ سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) کے اکاؤنٹ کے ذریعے منتقل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایکس کے 40 فیصد شیئرز کی فروخت کے معاہدے پر دستخط

خیال رہے کہ چینی کنسورشیئم کی جانب سے خریداری کا عمل کامیاب خرید و فروخت کے ٹرانزیکشن معاہدے کے ذریعے عمل میں لایا گیا تھا، جس پر گزشتہ ماہ 21 جنوری 2017 کو دستخط کیے گئے تھے۔معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن ویڈونگ نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں شامل ہونے والے پی ایس ایکس کے وہ 200 اسٹاک بروکرز جو اپنے شیئرز کے حصے کے طور پر 4 کروڑ روپے حاصل کریں گے اجلاس کے بعد مسکراتے ہوئے اور ایک دوسرے سے سرگوشیوں میں باتیں کرتے ہوئے نظر آئے۔شہزاد چمدیہ نے بتایا کہ ملنے والی رقم کو آنے والے ہفتے میں ایکسچینج کے اصل مالکان میں تقسیم کیا جائے گا جنھیں ‘شیئر ہولڈر بروکرز’ کا نام دیا گیا ہے۔چینی کنسورشیئم نے دسمبر 2016 میں 28 روپے فی حصص کی خریداری کی کامیاب بولی دے کر 8 ارب 96 کروڑ روپے میں 320 ملین (32 کروڑ) شیئرز خریدے تھے ۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک کے 40 فیصد شیئرز چین نے خرید لیے

حصص خریدنے والی کمپنی مختلف کمپنیوں کنسورشیئم چائنیز فیوچرز ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ (مرکزی بولی دینے والی)، شنگھائی اسٹاک ایکسچینج، شینزن اسٹاک ایکسچینج اور 2 مقامی پارٹنرز پاک-چائنا انویسٹمنٹ کمپنی اور حبیب بینک لمیٹڈ پر مشتمل ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد شیئر پہلے ہی بروکرز میں تقسیم کیے جاچکے ہیں اور 40 فیصد حصص چینی کنسورشم کو فروخت کیے گئے، جب کہ باقی بچ جانے والے 20 فیصد حصص کو انیشیئل پبلک آفرنگ (آئی پی او) کے تحت فروخت کے لیے پیش کیا جانا ہے۔شہزاد چمدیہ نے بتایا کہ اگرچہ آئی پی او کے تحت حصص کی فروخت کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے، تاہم ان کی خرید و فروخت کے عمل کے لیے رواں برس جون تک کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
WHAT, NEW, FEATURE, WITH, FACEBOOK, NEWS, FEED, ABOUT, TO, COME
Previous Post فیس بک ‘نیوز فیڈ’ کے ساتھ کیا کرنے جارہی ہے؟
Next Post خانانی گروپ اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث، امریکا
KHANANI, GROUP, HAVE, COMMITTED, MONEY, LAUNDERING, OF, BILLIONS, OF, RUPEES,

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.