yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خانانی گروپ اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث، امریکا

MH Kazmi March 4, 2017 1 min read
KHANANI, GROUP, HAVE, COMMITTED, MONEY, LAUNDERING, OF, BILLIONS, OF, RUPEES,
Share this:

واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ میں الطاف خانانی گروپ کو منی لانڈرنگ میں ملوث قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ گروپ دہشت گردوں اور جرائم کیلئے اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔

امریکا کے اسٹیٹ سیکریٹری برائے انٹرنیشنل نارکوٹکس اور قانون ولیم آر براؤن فیلڈ نے واشنگٹن میں ہونے والی ایک نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنی 32ویں انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول اسٹریٹجی رپورٹ کانگریس کو پیش کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘تاہم یہ 9 سال میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس رپورٹ کو میڈیا کے سامنے پیش اور زیر بحث لایا جارہا ہے’۔پاکستان سے متعلق رپورٹ کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ ‘الطاف خانانی منی لانڈرنگ تنظیم پاکستان سے کام کررہی ہے’۔یہ گروپ، جسے نومبر 2015 میں امریکا نے بین الاقوامی منظم جرائم کا گروپ قرار دیا تھا، نے پاکستان، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسڑیلیا سمیت دیگر کے درمیان غیر قانونی رقم کی منتقلی کی سہولت فراہم کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ گروپ ‘سالانہ اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کے منظم جرم کا ذمہ دار ہے، خانانی ایم ایل او کی جانب سے چائینیز، کولمبینز اور میکسیکو کے منظم جرائم کے گروپوں اور دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کو منی لانڈرنگ کی سروس کی پیشکش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کے محل وقوع کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان کی افغانستان، ایران اور چین سے منسلک غیر محفوظ سرحدیں بیرونی مارکیٹ میں نارکوٹکس اور ممنوعہ اسمگلنگ کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ‘یہ ملک ٹیکس کی چوری، دھوکا، جعلی اشیاء کی تجارت، ممنوعہ اسمگلنگ، منشیات اور انسانوں کی اسمگلنگ، دہشت گردی اور دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق مالی جرائم سے متاثر ہے’۔رپورٹ کے مطابق ‘ملک کی بلیک مارکیٹ اکنامی اور سیکیورٹی کے ماحول کو درپیش خطرات کی وجہ سے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی مالیاتی خدمات کے لیے پیش کش فراہم کرتے ہیں’۔اس کے مطابق منی لانڈنگ پاکستان کے رسمی اور غیر رسمی دونوں ہی نظاموں پر اثر انداز ہورہی ہے۔پاکستان کا اپنی سرحدوں پر مکمل کنٹرول نہیں ہے جو پاکستان میں غیر قانونی رقم اور اشیاء کی نقل و حمل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔تاہم رپورٹ میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ ملک سے باہر مقیم بیشتر پاکستانی رقم کی وطن منتقلی کیلئے جائز اور قانونی طریقے استعمال کرتے ییں۔

خیال رہے کہ جنوری 2016 سے دسمبر 2016 کے دوران پاکستانیوں نے قانونی طریقوں سے 19.7 ارب ڈالر پاکستان منتقل کیے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 2.5 فیصد زائد ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان میں لائسنس کے بغیر حوالہ کا کام غیر قانونی ہے لیکن یہ اب بھی ایک مقبول عمل ہے کیونکہ نگرانی کی کوششوں اور غیر قانونی طور پر اس کام پر لگایا جانے والا جرمانہ انتہائی کم ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘سرحدی علاقوں میں غیر لائسنس یافتہ حوالہ اور ہنڈی کا کام جاری ہے اس کے ذریعے سے ہمسایہ ممالک میں غیر قانونی منتقلی کی جاتی ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اپنی سرگرمیوں کیلے درآمداد و برآمداد، تجارت اور فلاحی شعبے کو استعمال کرتے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان کا ریل اسٹیٹ بھی منی لانڈرنگ کیلئے کارآمد طریقہ کار ہے کیونکہ رئیل اسٹیٹ میں ہونے والی منتقلیوں کا دستاویزاتی ثبوت نہیں ہوتا۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جنوری 2015 میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) کا آغاز کیا گیا تھا۔اس میں کہا گیا ہے کہ ‘غیر لائسنس یافتہ حوالہ کا کام کرنے والوں نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر کام جاری رکھا ہوا ہے، خاص طور پر پشاور اور کراچی میں، جبکہ این اے پی کے تحت پاکستان غیر قانونی حوالہ اور ہنڈی ڈیلرز اور ایکسچینج ہاؤسز کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، جو منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تفتیش کی ذمہ دار ہے، پیچیدہ مالیاتی تحقیقات کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

گذشتہ سال الطاف خانانی کو امریکی عدالت نے منی لانڈرنگ الزامات میں مجرم قرار دیا تھا اور 27 اکتوبر کو ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔خانانی کو گذشتہ سال ستمبر میں امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی نے گرفتار کیا تھا اور وہ تاحال جیل میں ہے۔اسے جون 2015 میں جنوبی فلوریڈا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں منی لانڈرنگ کے 14 مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔اس وقت جاری ہونے والے ایک بیان میں امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ خانانی کا بیٹا عبید خانانی اپنے والد کی گرفتاری کے بعد تنظیم کو چلا رہا تھا جبکہ اس کا ایک کزن حذیفہ خانانی بھی اس جرم میں شریک ہے۔اسٹیٹ ڈپاٹمنٹ کا کہنا تھاکہ الطاف خانانی اوراس کا بھائی محمد جاوید خانانی منی لانڈرنگ اور رقم کی سروسز کے کاروبار میں ملوث ہیں۔یاد رہے کہ جاوید خانانی، جو خانانی اینڈ کالیہ انٹر نیشنل منی چینجر کے ڈائریکٹر تھے، گذشتہ سال دسمبر میں مبینہ طور پر ایک زیر تعمیر عمارت سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
CHINESE, COMPANY, PAID, PST, THE AMOUNT, OF, SHARES, PURCHASED
Previous Post چینی کمپنی کو شیئرز کی فروخت، پاکستان اسٹاک کو رقم مل گئی
Next Post ناریل کے تیل کے 13 حیرت انگیز استعمال
COCONUT, OIL, USEFUL, IN, POLISHING, CAR

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.