yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

چوہدری اسلم کے گھر پر دھماکا ان کے ذاتی محافظ کی مدد سے کیا، دہشتگردوں کا انکشاف

MH Kazmi March 8, 2017March 8, 2017 1 min read
CH. ASLAM, KILLED, WITH, THE, HELP, OF,HIS,PERSONAL, GUARDS
Share this:

چوہدری اسلم کے گھر پر دھماکا ان کے ذاتی محافظ کی مدد سے کیا، دہشتگردوں کا انکشاف

مہران ٹاؤن سے گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سے جے آئی ٹی نے تفتیش کا آغاز کردیا، فوٹو؛ فائل

مہران ٹاؤن سے گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سے جے آئی ٹی نے تفتیش کا آغاز کردیا، فوٹو؛ فائل

 کراچی: كاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ كے ہاتھوں كورنگی مہران ٹاؤن میں مبینہ مقابلے میں گرفتار كیے جانے والے كالعدم لشكر جھنگوی كے 4 دہشت گردوں كی جوائنٹ انٹروگیشن كا آغاز كردیا گیا جس میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے گھر پر دھماکا ان کے محافظ کی مدد سے کیا۔

نمائندہ یس نیوز کے مطابق ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی میں  پہلی بار پاك بحریہ كے افسر كو بھی شامل كیا گیا، جے آئی ٹی كے پہلے روز گرفتار دہشت گردوں  نے شہید پولیس افسر چوہدری اسلم كے محافظ كامران عرف كامی كو اپنے گروپ كا اہم كارندہ ظاہر كیا تاہم اسكی بات كی تصدیق نہیں كی كہ ایس ایس پی چوہدری اسلم كی گاڑی میں  كامران عرف كامی نے دھماكا خیز مواد ركھ كر دھماكا كیا اور خود بھی ہلاك ہوگیا۔ دہشت گردوں كے انكشافات كے بعد تفتیش كاروں نے ایس ایس پی چوہدری اسلم دھماكا كیس كی دوبارہ سے چھان بین شروع كر كے محافظ كامران اور اس كے اہلخانہ كے بینك ریكارڈ بھی طلب كرلیا جب كہ كامران نے اپنا انشورنس بھی كرایا ہوا تھا۔

كورنگی مہران ٹاؤن میں مبینہ مقابلے كے دوران كالعدم لشكر جھنگوی نعیم بخاری گروپ كراچی سلیپر سیل كے امیر دلداد عرف چاچا كو ہلاك كیا گیا تھا اور اس كی مبینہ كمین گاہ سے اس كے 4 ساتھیوں  وزیر عرف ریحان، قاری جاوید، سید حسان اور ظفر سائیں عرف سائیں  كو گرفتار كیا تھا، گرفتار كیے جانے والے مبینہ دہشت گردوں نے پولیس كو ابتدائی تفتیش میں  انكشاف كیا ہے كہ ایس ایس پی چوہدری اسلم كے گھر پر بم دھماكا اس كے اہم محافظ كامران عرف كامی كی مدد سے كیا گیا تھا، گھر كا پتہ كامران عرف كامی نے پولیس مقابلے میں  مارے جانے والے كالعدم تنظیم كے اہم دہشت گرد عمران بھٹی كو دیا تھا جس كے بعد ایس ایس پی چوہدری اسلم كے گھر پر باردو سے بھری گاڑی ٹكرائی گئی جس كے باعث خوفناك بم دھماكے میں چوہدری اسلم كا گھر كھنڈر میں  تبدیل گیا تھا اور قریبی مكانات كو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی كے ایك اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ كرنے كی شرط پر بتایا كہ مذكورہ دہشت گردوں سے ملنے والی ابتدائی معلومات كی روشنی میں سی ٹی ڈی كے كچھ افسران نے شہید پولیس افسر كے اہلخانہ كو دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات كے بارے میں بڑا چڑھا كر بتایا اور كہا كہ اپنے قریب كے لوگوں سے احتیاط كریں، ذرائع نے بتایا كہ چوہدری اسلم كے اہلخانہ نے كچھ میڈیا سے تعلق ركھنے والے افراد كو اس حوالے سے بتایا جس كے بعد نجی ٹی وی چینلز میں ایس ایس پی چوہدری اسلم كے محافظ كامران عرف كامی كے حوالے سے مختلف خبریں نشر ہوئیں جس سے یہ تاثر  پھیل گیا كہ ایس ایس پی چوہدری اسلم كے قتل میں ان كا محافظ ہی ملوث نكلا۔

جے آئی ٹی میں  شامل ایك افسر نے بتایا كہ گرفتار كیے جانے والے مذكورہ دہشت گردوں  كے جوائنٹ انٹروگیشن كے پہلے روز جے آئی ٹی ممبران كے سامنے انكشاف كیا كہ ڈیفنس میں  ایس ایس پی چوہدری اسلم  كے گھر  پر كیے جانے والے بم دھماكے كی ریكی اس كے محافظ كامران عرف كامی نے كی تھی جس كے عوض تنظیم كی جانب سے كامران كو 5 كروڑ روپے ادا كیے گئے تھے جب كہ گرفتار دہشت گرد قاری جاوید نے دوران تفتیش جے آئی ٹی كے ممبران كو بتایا كہ ہمیں صرف یہ بتایا گیا تھا كہ عمران عرف موٹا نے چوہدری اسلم كے محافظ كامران عرف كامی كا گھر جو كہ محمود آباد میں ہے دیكھ لیا ہے اور اس كا تعاقب كركے چوہدری اسلم كے گھر كا پتہ چلالیا ہے اس كے علاوہ مجھے كچھ نہیں معلوم كہ چوہدری اسلم كے گھر پر كس نے دھماكا كرایا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PLAN, TO, DESTROY, SAUDI, ROYAL, FAMILY, CAUGHT, IN, MALAYSIA
Previous Post ملائیشیا میں سعودی شاہی خاندان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ ناکام
Next Post پارلیمنٹ لابی میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے اراکین میں ہاتھا پائی
PARLIAMENT, HOUSE, PTI, AND, PMLN, FIGHTING, EACH, OTHER, TODAY

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.