yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پارلیمنٹ لابی میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے اراکین میں ہاتھا پائی

MH Kazmi March 9, 2017March 9, 2017 1 min read
PARLIAMENT, HOUSE, PTI, AND, PMLN, FIGHTING, EACH, OTHER, TODAY
Share this:

پارلیمنٹ لابی میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے اراکین میں ہاتھا پائی

(ن) لیگ والے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، مراد سعید۔ فوٹو: فائل

(ن) لیگ والے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، مراد سعید۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پارلیمنٹ لابی میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین گالم گلوچ کے بعد آپس میں جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے پر تھپڑ بھی برسا دیئے۔

یس نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں اجلاس جاری تھا کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو بولنے کا موقع ملا تو انہوں نے تقریر شروع کردی جس پر ڈپٹی اسپیکر نے انہیں کہا کہ آپ تقریر نہیں کر سکتے صرف اپنے معاملے پر بات کریں، ڈپٹی اسپیکر کے کہنے پر مراد سعید غصے میں آ گئے اور کہا کہ ہمارے ساتھ ہمیشہ سے اسی طرح ہوتا ہے۔

مراد سعید کے بعد (ن) لیگ کے رکن میاں جاوید لطیف لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد پر بات کر رہے تھے کہ تحریک انصاف کے مراد سعید پیچھے سے بولتے رہے جس پر جاوید لطیف نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی بھی اسی طرح پی ایس ایل پر تنقید کرتے رہے اور پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہا گیا، ان کا قصور نہیں ہے بلکہ ان کی قیادت کو بھی بات کرنے کی تمیز نہیں ہے۔

اجلاس کے بعد دونوں اراکین پارلیمنٹ کی لابی میں پہنچے تو مراد سعید (ن) لیگ کے رکن جاوید لطیف کی طرف بڑھے اور کہا کہ آپ ہوتے کون ہیں مجھ سے اس طرح بات کرنے والے اور ہماری لیڈرشپ پر غداری کے فتوے لگانے والے جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر ہاتھا پائی بھی ہو گئی۔ دونوں اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کو پارلیمنٹ لابی میں موجود افراد نے رکوایا اور معاملے کو رفع دفعہ کروایا

جاوید لطیف کا ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمبلی میں مراد سعید نے (ن) لیگ کی لیڈر شپ پر تنقید کی جس کا میں نے جواب دیا اور جب پارلیمنٹ سے باہر نکلے تو مراد سعید 10 سے 15 نان اسمبلی ممبرز کے ساتھ میری جانب بڑھا اور مجھے گالیاں دینا شروع کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید میرے بچوں کی جگہ ہے اور میں نے صرف ان کے گال تھپکائے اور کہا کہ بیٹا اس ابھی تم بچے ہو، بڑوں سے اس طرح بات نہیں کرتے۔ مراد سعید پاگلوں کی طرح حرکتیں کر رہا تھا اور اس کی تربیت اچھی نہیں ہوئی اس لئے اسے معاف کرتا ہوں۔

واقعہ کے بعد مراد سعید کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمبلی کے اجلاس کے بعد جب پارلیمنٹ لابی میں آئے تو جاوید لطیف صاحب نے مجھے پکار کر کہا کہ میں نے آپ کو نہیں آپ کے لیڈر کو غدار کہا تھا، پارلیمنٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں میں ساری ویڈیو موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان میرا لیڈر اور پوری قوم کا فخر ہے، ان کے خلاف کسی قسم کی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب میں پختونوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، پاناما کیس کا فیصلہ بھی آنے والا ہے اس لئے اسپیکر سے مطالبہ ہے کہ واقعہ کا ایکشن لے کر معاملے کی تحقیقات کی جائے اور پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کو مضبوط بنایا جائے کیونکہ ان لوگوں نے پہلے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور اب یہ لوگ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
CH. ASLAM, KILLED, WITH, THE, HELP, OF,HIS,PERSONAL, GUARDS
Previous Post چوہدری اسلم کے گھر پر دھماکا ان کے ذاتی محافظ کی مدد سے کیا، دہشتگردوں کا انکشاف
Next Post افغان صدرکی پشاور زلمی کو مبارک باد، دورہ افغانستان کی دعوت
AFGHAN, PRESIDENT, ASHRAF, GHANI, INVITED, PESHAWAR, ZALMY, TO, VISIT, AFGHANISTAN

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.