counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

پاکستان نے ایران کے جوہری معاہدے کو خوش آئند قرار دیدیا

پاکستان نے ایران کے جوہری معاہدے کو خوش آئند قرار دیدیا

اسلام آباد : وزیراعظم کے قومی سلامتی و خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جوہری تنازع کے بات چیت کے ذریعے حل پر زور […]

اشتعال انگیز تقریر پر الطاف حسین کیخلاف درجنوں مقدمات درج

اشتعال انگیز تقریر پر الطاف حسین کیخلاف درجنوں مقدمات درج

اسلام آباد : سیکیورٹی اداروں کیخلاف تقریر پر الطاف حسین کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ، بارہ کہو اور گولڑہ میں چار مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ حیدر آباد کے تھانہ فورٹ میں مقدمہ وحید نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مٹیاری پولیس نے عثمان جوکھیو کی درخواست پر ایف آئی آر […]

وفاقی وزراء کے بیانات کیخلاف ایم کیو ایم کے کراچی سمیت کئی شہروں میں مظاہرے

وفاقی وزراء کے بیانات کیخلاف ایم کیو ایم کے کراچی سمیت کئی شہروں میں مظاہرے

کراچی : ایم کیو ایم کی جانب سے وفاقی وزیر چودھری نثار اور خواجہ آصف کے الطاف حسین کے حوالے سے دیے گئے حالیہ بیانات کے خلاف کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔ کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے میں اراکین رابطہ کمیٹی، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت کارکنان نے […]

سید علی گیلانی کا پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں شرکت سے انکار

سید علی گیلانی کا پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں شرکت سے انکار

نئی دہلی : حریت رہنماء سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں کشمیر کا مسئلہ نہیں اٹھایا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں بھی کشمیر کو نظر انداز کیا گیا۔ اس لئے تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضع رہے کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے حریت […]

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 14 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 14 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے تر جمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق کارروئی شمالی وزیرستان کے علاقے الوارہ میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کا اہم کمانڈر بھی مارا گیا۔ دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی لاشیں گھسیٹ […]

تحریک طالبان افغانستان کی مذاکراتی ٹیم امن عمل ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئی

تحریک طالبان افغانستان کی مذاکراتی ٹیم امن عمل ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئی

مری : سفارتی ذرائع نے بتایا کہ طویل عرصہ کے بعد سعودی عرب اور تحریک طالبان افغانستان میں روابط بحال ہو گئے ہیں اور مری مذاکرات میں حصہ لینے والی افغان تحریک طالبان ٹیم سعودی عرب پہنچ گئی۔ ملا جلیل افغان تحریک طالبان کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ٹیم سعودی عرب کی دعوت […]

پاک فوج نے سلوینیا کے کوہ پیما کو قراقرم سے ریسکیو کر لیا، سکردو منتقل

پاک فوج نے سلوینیا کے کوہ پیما کو قراقرم سے ریسکیو کر لیا، سکردو منتقل

سکردو : پاک فوج نے سلوینیا کے کوہ پیما کو قراقرم سے ریسکیو کر لیا ، قراقرم پر چھ ہزار میٹر کی بلندی پر کوہ پیما کی طبیعت خراب ہوئی ، آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے واپس لایا گیا۔ پاکستان ، چین اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں واقع یہ ہے فلک […]

تحریک انصاف کی الطاف حسین کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد، گرفتاری اور ٹرائل کا مطالبہ

تحریک انصاف کی الطاف حسین کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد، گرفتاری اور ٹرائل کا مطالبہ

لاہور : پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف نے الطاف حسین کے خلاف قرارداد جمع کرا دی ، قرارداد کے متن میں وفاقی حکومت سے الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے اور پاکستان لاکر مقدمات کے ٹرائل کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر […]

خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، ترجمان پاک فوج

خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری […]

لاہور ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کی ضمانت منظور کرلی

راول پنڈی : لاہور ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کی ضمانت منظور کرلی کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔ان کی ضمانت پانچ ماہ کے بعد منظور کی گئی ہے۔ ایان علی کورواں سال 14 مارچ کو دبئی جاتے ہو ئے ایئر پورٹ سے حراست میں […]

ایران کا چھ عالمی طاقتوں سے تاریخی معاہدہ طے پاگیا

ایران کا چھ عالمی طاقتوں سے تاریخی معاہدہ طے پاگیا

ویانا: ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے ایٹمی پروگرام کے تنازع پر تاریخی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد ایران پر عائد پابندیاں ختم ہونے کا امکان ہے، ایرانی حکام نے معاہدے کی تصدیق کردی۔ایرانی سفارتکار کا کہنا ہے کہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی ایٹمی معاہدہ ہو […]

متحدہ کا آج چوہدری نثار کے خلاف مظاہرے کا اعلان

متحدہ کا آج چوہدری نثار کے خلاف مظاہرے کا اعلان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قائد متحدہ الطاف حسین کیخلاف بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اورآج (منگل کو) کراچی میں وزیر داخلہ کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے […]

مظفر گڑھ : ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح مزید بلند، قادر آباد کے مقام پر متعدد دیہات زیر آب

مظفر گڑھ : ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح مزید بلند، قادر آباد کے مقام پر متعدد دیہات زیر آب

مظفر گڑھ : مظفر گڑھ میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہونا شروع ہو گئی ہے، دوسری طرف دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر سیلابی ریلے کے کٹاؤ کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دریاؤں کی تازہ […]

مجھ پر الزامات جھوٹے ہیں ملک کے خلاف نہیں ظلم کے خلاف بات کی، الطاف حسین

مجھ پر الزامات جھوٹے ہیں ملک کے خلاف نہیں ظلم کے خلاف بات کی، الطاف حسین

لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے خلاف نہیں ظلم و جبر کے خلاف بات کی اور ان پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ ایم کیو ایم حیدر آباد زونل کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ ان […]

نیب نے 150 میگا کرپشن کیسز کی ترمیم شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

نیب نے 150 میگا کرپشن کیسز کی ترمیم شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد : نیب نے کرپشن کے 150 میگا کیسز کی ترمیم شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس میں شکایت کنندہ اور تصدیق کنندہ کا خانہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر […]

الطاف حسین نے کراچی میں قیامت برپا کی ہوئی ہے، خواجہ آصف

الطاف حسین نے کراچی میں قیامت برپا کی ہوئی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناہے کہ الطاف حسین نے کراچی میں قیامت برپا کی ہوئی ہے جب کہ اب انہیں اپنا انجام نظر آرہا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری افواج پاکستان دشمنوں کے ساتھ بر سرپیکار ہیں ایسے میں برطانوی شہری الطاف حسین کو فوج کے خلاف گندی […]

حکومت نے ملک کو سوائے بحران در بحران کچھ نہیں دیا: پرویز الہی

حکومت نے ملک کو سوائے بحران در بحران کچھ نہیں دیا: پرویز الہی

لاہور : مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی کہتے ہیں کہ ابھی ایک ہی بارش ہوئی ہے مگر حکمرانوں کی نااہلی سامنے آ گئی ہے۔ نالہ لئی نے جس طرح تباہی برپا کی حکومت کی گڈگورنس اس بارش میں بہہ گئی۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سیلاب میں […]

کراچی میں بجلی کا چوتھا بڑا بریک ڈائون، پانی کی سپلائی بھی متاثر، شہری سراپا احتجاج

کراچی میں بجلی کا چوتھا بڑا بریک ڈائون، پانی کی سپلائی بھی متاثر، شہری سراپا احتجاج

کراچی : کراچی میں بجلی کا طویل بریک ڈائون شہریوں کے لئے عذاب بن گیا ہے۔ گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے ڈی اے ٹرانسفارمر ٹرپ ہوا تو شہر کا تقریبا پچاس فیصد حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ ٹرانسفارمر سے بجلی کی بحالی کام کا ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ رات تین بج کر […]

اشتعال انگیز تقریر، ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے خلاف 15 مقدمات درج

اشتعال انگیز تقریر، ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے خلاف 15 مقدمات درج

کراچی : الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف تھانہ فورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ وحید نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کی درخواست رات گئے پولیس […]

عمران فاروق قتل کیس: سکاٹ لینڈ یارڈ نے خالد شمیم سے بھی تفتیش مکمل کر لی

عمران فاروق قتل کیس: سکاٹ لینڈ یارڈ نے خالد شمیم سے بھی تفتیش مکمل کر لی

اسلام آباد : اسلام آباد میں موجود برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے عمران فاروق قتل میں ملوث دوسرے ملزم خالد شمیم سے بھی تفتیش مکمل کر لی ہے۔ اس سے پہلے برطانوی ٹیم نے معظم علی سے پوچھ گچھ کی تھی جس کے بعد انہیں دوسرے ملزم خالد شمیم سے سوال وجواب […]

الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر پر حکومت برہم، برطانیہ سے معاملہ اٹھانے سمیت تمام آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ

الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر پر حکومت برہم، برطانیہ سے معاملہ اٹھانے سمیت تمام آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کی تقاریر کو وفاقی وزراء نے ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی ملک یہ اجازت نہیں دے سکتا کہ کوئی شخص بیرون ملک بیٹھ کر اس کے اداروں […]

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا: جنرل راحیل شریف

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا: جنرل راحیل شریف

لاہور : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انھیں فوج کے پیشہ ورانہ امور اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ملک کی اندرونی اوربیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی […]