counter easy hit

خبریں

عبد المالک بلوچ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

عبد المالک بلوچ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تجویز پر غور کیا جائے گا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11بجے وزیر […]

کراچی: پرویز مشرف سے چودھری شجاعت اور پیر پگارا کی ملاقات

کراچی: پرویز مشرف سے چودھری شجاعت اور پیر پگارا کی ملاقات

کراچی : سابق صدر پرویز مشرف، چوہدری شجاعت اور پیر پگارا کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کراچی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات […]

پاکستان کو قائداعظم کے بعد کوئی مخلص اور ایماندار رہنما نہ ملا،سراج الحق

پاکستان کو قائداعظم کے بعد کوئی مخلص اور ایماندار رہنما نہ ملا،سراج الحق

نوشہرہ : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو 68 سالہ تاریخ میں قائداعظم کے بعد کوئی بھی مخلص اور ایماندار رہنما نہ ملا، چوروں لٹیروں اور ڈاکووٴں نے ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کرکے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے۔ کرپٹ مافیا نے چترال سے کراچی تک پورے […]

ایگزیکٹ اسکینڈل کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر بدنام ہوا: طاہر اشرفی

ایگزیکٹ اسکینڈل کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر بدنام ہوا: طاہر اشرفی

کراچی : پاکستان علما کونسل کے سیمینار کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر بدنام ہوا۔ کراچی میں پاکستان علماء کونسل کی جانب سے استحکام پاکستان سیمینار منعقد کیا گیا، جس کی سربراہی حافظ محمد طاہر اشرفی نے کی۔ سیمینار میں علامہ شمس الرحمان، علامہ احسان […]

ملتان: پی پی 196 میں ضمنی انتخاب، شیر یا بلا عوام آج فیصلہ دیں گے

ملتان: پی پی 196 میں ضمنی انتخاب، شیر یا بلا عوام آج فیصلہ دیں گے

ملتان : پی پی 196 میں سابق صوبائی وزیر وحید آرائیں کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سیٹ پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔ چودہ امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ ن لیگ کے رانا محمودالحسن اور تحریک انصاف کے رانا عبد الجبار کے درمیان ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی میدان […]

ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم پکسلز کا نیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم پکسلز کا نیا ٹریلر جاری

نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ”پکسلز” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم ایڈم سینڈلر اور پیٹر ڈِنکلیج نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ سائنسدانوں نے 1982 میں مختلف ویڈیو گیمز خلا میں بھیجیں تاکہ خلائی مخلوق سے رابطہ ہو سکے لیکن خلا سے ان ویڈیو گیمز کے کرداروں کو […]

پاکستان کی پہلی تھری ڈی اینیمیتڈ فلم تین بہادر نمائش کے لئے پیش کر دی گئی

پاکستان کی پہلی تھری ڈی اینیمیتڈ فلم تین بہادر نمائش کے لئے پیش کر دی گئی

لاہور : سینما گھروں میں تین بہادر فلم نمائش کے لیئے پیش کر دی گئی۔ فلم کی کہانی بچوں کی اخلاقی، جسمانی اور ذہنی تخلیقات کی عکاس ہے۔ فلم میں بچوں اور والدین دونوں کے لئے مثبت پیغام دیا گیا ہے۔ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم کی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے فلم میں […]

نیشنل آئس ہاکی لیگ، شکاگو بلیک ہاکس نے انیہم ڈکس کو شکست دے دی

نیشنل آئس ہاکی لیگ، شکاگو بلیک ہاکس نے انیہم ڈکس کو شکست دے دی

کیلیفورنیا : کیلیفورنیا میں جاری نیشنل آئس ہاکی لیگ میں شکاگو بلیک ہاکس کی ٹیم نے میزبان ٹیم انیہم ڈکس کو تین دو سے شکست دے دی۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کھیلے گئے آئس ہاکی کے میچ میں مہمان ٹیم شکاگو ٹیم نے آغاز سے ہی حریف ٹیم انیہم ڈکس پر دباؤ ڈالے رکھا۔ شکاگو […]

دورہ بنگلہ دیش ، بھارت نے ٹیسٹ اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیا

دورہ بنگلہ دیش ، بھارت نے ٹیسٹ اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیا

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے دورے کیلئے ٹیسٹ اور ایک روزہ سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ جون 2015 میں شروع ہونے والی بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز 1 ٹیسٹ میچ اور 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل ہو گی۔ عالمی کپ 2015 کے بعد بھارت اپنی پہلی سیریز […]

معیار پر توجہ دیے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی، جاوید شیخ

معیار پر توجہ دیے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی، جاوید شیخ

کراچی : اداکار جاوید شیخ نے کہا میں خوش نصیب ہوں کہ آج کے دور میں بننے والی فلموں میں مجھے شامل کیا جارہا ہے۔ نوجوان ڈائریکٹر کے ساتھ مجھے اندازہ ہو رہا ہے کہ وہ سینئر کا کس قدر احترام کرتے ہیں، سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا جب بھی کوئی فنکار نیا […]

انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ گئی سب زخم بھر گئے ہیں: احسن رضا

انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ گئی سب زخم بھر گئے ہیں: احسن رضا

لاہور : قذافی اسٹیڈیم میں ہی کرکٹ دشمنوں کا نشانہ بننے والے امپائر احسن رضا بھی اب بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ چھ سال پہلے ہونے والے حملے کے بعد سے وہ مایوس نہیں ہوئے آج کے اس دن کا انہیں انتظار تھا۔ قومی امپائر کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی […]

پابندیاں ختم ہونے سے نئی زندگی ملی ہے، محمد عامر

پابندیاں ختم ہونے سے نئی زندگی ملی ہے، محمد عامر

سڈنی : فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے ان پر لگائی گئی پابندی سے وہ بہت مایوس ہوگئے تھے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ انہیں نئی زندگی ملی ہے۔ محمد عامر نے اعتراف کیا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی وجہ سے 5 سالہ پابندی کا شکار ہونے […]

ملک کا روشن مستقبل جمہوریت کی مضبوطی سے مشروط ہے: رفیق رجوانہ

ملک کا روشن مستقبل جمہوریت کی مضبوطی سے مشروط ہے: رفیق رجوانہ

لاہور : پنجاب کے نئے گورنر رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کہ درست ہے کہ میرا صوبہ میں ایک آئینی کردار ہے لیکن میں اپنی حکومت کو جنوبی پنجاب کے مسائل سے آگاہ کرتا رہا ہوں گا۔ انہوں نے ملک کے روشن اور مضبوط […]

ایم کیو ایم کا کراچی میں پانی کے بحران پر 22 مئی سے احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان

ایم کیو ایم کا کراچی میں پانی کے بحران پر 22 مئی سے احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان

کراچی : ایم کیو ایم نے شہر میں پانی کے بحران پر 22 مئی سے احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم 8 سالوں سے وفاقی اور صوبائی سطح پرکراچی کے پانی کے لئے […]

قتل کے تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، دو کی پھانسی مؤخر

قتل کے تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، دو کی پھانسی مؤخر

لاہور : فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کی سنٹرل جیلوں میں قید تین مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ ملتان کی سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم عباس، گوجرانوالہ میں مجرم اعجاز جبکہ فیصل آباد میں مجرم شوکت مسیح کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ گوجرانوالہ میں قتل کے مجرم امجد علی کو مدعی […]

ایگزیکٹ کے گرد شکنجہ سخت، مزید جعلی دستاویزات برآمد، رپورٹ وزرات داخلہ کو ارسال

ایگزیکٹ کے گرد شکنجہ سخت، مزید جعلی دستاویزات برآمد، رپورٹ وزرات داخلہ کو ارسال

کراچی : مستقبل بہتر بنانے کے خواہشمندوں کا مستقبل تباہ کرنیوالی ایگزیکٹ کے گرد قانون کا شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے۔ جعلی ڈگریوں کی عالمی منڈی سجانے والی کمپنی ایگزیکٹ چھاپوں کی زد میں ہے۔ ایف آئی اے کے اہلکار ایگزیکٹ کے کراچی ہیڈ آفس ایک بار پھر پہنچے۔ ملازمین سے پوچھ گچھ کے […]

آرمی چیف کا آئی جی سندھ کو فون، سانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پر مبارکباد دی

آرمی چیف کا آئی جی سندھ کو فون، سانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پر مبارکباد دی

کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو فون کر کے سانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پر مبارک باد دی۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو ٹیلی فون کرکے سانحہ صفورا کے ملزمان […]

سانحہ صفورا اور سبین محمود کے قتل میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر لیا: قائم علی شاہ

سانحہ صفورا اور سبین محمود کے قتل میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر لیا: قائم علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سانحہ صفورا میں گرفتار چار ملزموں کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کئے۔ انہوں نے بتایا کہ سانحہ کے میٹرک پاس ماسٹر مائنڈ طاہر کو بہاولپور سے پکڑا گیا۔ ملزم سعد عزیز آئی بی اے سے بی بی اے اظہر […]

کراچی : رینجرز سے مقابلوں میں 5 دہشت گرد ہلاک

کراچی : رینجرز سے مقابلوں میں 5 دہشت گرد ہلاک

کراچی : لیاری چاکیوڑاہ میں 2 مختلف کارروائیوں میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 3 کارندے مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم جمال اور محمد ریاض 60 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکہ ہلاک ملزم بشیر 20 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ ہلاک ملزم بشیر اورنگزیب عرف اورنج […]

ایگزیکٹ کمپنی کا معاملہ حساس، تحقیقات سے قبل مجرم قرار نہ دیا جائے: چودھری نثار

ایگزیکٹ کمپنی کا معاملہ حساس، تحقیقات سے قبل مجرم قرار نہ دیا جائے: چودھری نثار

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کمپنی کا معاملہ انتہائی حساس اور وقت طلب ہے۔ یہ چند دنوں یا چند گھنٹوں کے اندر حل ہونے والا معاملہ نہیں ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایگزیکٹ کپمنی کے دفاتر سے قبضے میں […]

حکومت نے اقتصادی راہداری کا اصل منصوبہ چھپایا ہوا ہے، عمران خان کا الزام

حکومت نے اقتصادی راہداری کا اصل منصوبہ چھپایا ہوا ہے، عمران خان کا الزام

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی نظر میں پنجاب ہی سب کچھ ہے اور سارا پاکستان ہے۔ نواز شریف کو چھوٹے صوبوں کے احساس محرومی کا کوئی احساس نہیں ہے۔ محرومیوں کی وجہ سے ایسٹ پاکستان […]

سانحہ ماڈل ٹاؤن: جے آئی ٹی نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وزراء کو کلین چٹ دیدی

سانحہ ماڈل ٹاؤن: جے آئی ٹی نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وزراء کو کلین چٹ دیدی

لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے 2 سے 3 ہزار کارکنوں کا پولیس اہلکاروں سے تصادم ہوا۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا جس […]