counter easy hit

خبریں

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے ضمانت منسوخی کے بعد 3 ملزمان سیکیورٹی کو چکمہ دے کر فرار

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے ضمانت منسوخی کے بعد 3 ملزمان سیکیورٹی کو چکمہ دے کر فرار

لاہور : سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے ڈکیتی، اغوا اور چوری کے 3 ملزمان ضمانتیں منسوخ ہونے پر سیکیورٹی کو چکمہ دے کر فرار ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے ڈکیتی، چوری اور اغوا کے الزام میں گرفتار ملزمان عاصم ، جاوید اور عنصر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش کیا گیا تاہم عدالت […]

شوال میں پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز کی کارروائی ، تربیتی کیمپ تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک

شوال میں پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز کی کارروائی ، تربیتی کیمپ تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک

شوال : شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز کی کارروائی ، دہشتگردوں کے تربیتی کیمپ تباہ ، متعدد دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں تیزی لائی جا رہی ہے ، آرمی گن شپ ہیلی کاپٹرز نے […]

ہالی ووڈ ایکشن فلم دی ٹرانسپورٹر ری فیولڈ کا نیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ ایکشن فلم دی ٹرانسپورٹر ری فیولڈ کا نیا ٹریلر جاری

نیو یارک : ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم دی ٹرانسپورٹر ری فیولڈ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم میں برطانوی اداکارایڈ سکرن نے ایک سابق ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جو بینک لاٹنے والے عورتوں کے گینگ کے چنگل میں پھنس جاتا ہے۔ وہ اسے مجبور کر دیتی ہیں کہ […]

اسلام آباد: ایم کیوایم اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری

اسلام آباد: ایم کیوایم اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے استعفوں کی واپسی کے معاملے پر ایم کیوایم اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا اگلا راؤنڈ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے ۔گذشتہ روز متحدہ کے وفد نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔ مولانا فضل الرحمان اور حکومت کے درمیان مذکرات کا سلسلہ آج بھی جاری […]

وزیراعظم نواز شریف قازقستان کے صدر کی دعوت پر آستانہ روانہ، باہمی تعلقات پر بات ہو گی

وزیراعظم نواز شریف قازقستان کے صدر کی دعوت پر آستانہ روانہ، باہمی تعلقات پر بات ہو گی

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف قازقستان کے صدر کی دعوت پر آستانہ روانہ، قازقستان کی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کی جائے گی۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا، دو روزہ دورے کے […]

پیپلز پارٹی رہنما قاسم ضیا کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

پیپلز پارٹی رہنما قاسم ضیا کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

لاہور : احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوا دیا۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تو اس موقع پر سید خورشید شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے […]

رشید گوڈیل کا طبی معائنہ مکمل؛ حالت خطرے سے باہر

رشید گوڈیل کا طبی معائنہ مکمل؛ حالت خطرے سے باہر

کراچی : قاتلانہ حملے میں زخمی متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کا طبی معائنہ مکمل ہو گیا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کے مطابق زخمی رشید گوڈیل کی حالت تیزی سے بہتر ہورہی ہے جب کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے آج صبح ان کا تفصیلی […]

پاکستان اب بھارت سے مذاکرات کی درخواست نہیں کرے گا، سرتاج عزیز

پاکستان اب بھارت سے مذاکرات کی درخواست نہیں کرے گا، سرتاج عزیز

اسلام آباد : وزیرِ اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور امورِ خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے اور اب پاکستان بھارت سے مذاکرات کی درخواست نہیں کرے گا۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ کشمیر پر عوام، حکومت اور فوج کا یکساں مؤقف ہے اور مستقبل […]

شوال میں دہشتگردوں سے جھڑپ، لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور سپاہی شہید، 6 دہشتگرد جہنم واصل

شوال میں دہشتگردوں سے جھڑپ، لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور سپاہی شہید، 6 دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان : شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب زمینی کارروائی جاری ہے۔ پاک فوج کے جوان دہشتگردوں کے سامنے سینہ سپر ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آج دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 […]

رنبیر کپور نے اپنی فلموں کی ناکامی کی وجہ خود کو قرار دے دیا

رنبیر کپور نے اپنی فلموں کی ناکامی کی وجہ خود کو قرار دے دیا

ممبئی : بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے کہا کہ فلموں کی ناکامی کا ذمہ دار ہیرو بھی ہوتا ہے اسی لیے اپنی فلموں کی ناکامی کا ذمہ دار ہوں۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار رنبیر کپور کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے ان کی مسلسل 3 فلمیں ’’بے شرم‘‘،’’روئے‘‘ اور […]

شاہ رخ خان کی اداکاری نے کئی بار رونے پر مجبور کیا، پریتی زنتا

شاہ رخ خان کی اداکاری نے کئی بار رونے پر مجبور کیا، پریتی زنتا

ممبئی : بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ پریٹی زنتا نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی اداکاری نے کئی بار رونے پر مجبور کیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنتا کے فلمی کیرئیر میں 17 سال مکمل ہوچکے ہیں جب کہ اپنے فنی کیرئیر میں انہوں نے کئی اداکاروں […]

پاک بھارت کرکٹ سیریز کا امکان نہ ہونے کے برابر: شہریار خان

پاک بھارت کرکٹ سیریز کا امکان نہ ہونے کے برابر: شہریار خان

لاہور : شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات ہو جاتے تو پھر شاید ماحول بہتر ہو جاتا اور دونوں ملکوں کے کرکٹ روابط بھی بحال ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور دوبارہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے […]

سپین : ویلٹا سائیکل ریس میں کولمبیا کے استیبن شاویس کی برتری

سپین : ویلٹا سائیکل ریس میں کولمبیا کے استیبن شاویس کی برتری

سپین : سپین میں ویلٹا سائیکل ریس کی دوسری سٹیج میں کولمبیا کے سائیکلسٹ ستیبن شاویس نے برتری حاصل کر لی۔ ویلٹا سائیکل ریس کی دوسری سٹیج میں دنیا بھر سے شامل نامور اور ماہر رائیڈرز بہت پرجوش نظر آئے، مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ سائیکلسٹس کو دیکھنے کیلئے ٹریک پر موجود تھی۔ کولمبیا […]

عمران خان کے مطالبے پر استعفا نہیں دیں گے، اراکین الیکشن کمیشن

عمران خان کے مطالبے پر استعفا نہیں دیں گے، اراکین الیکشن کمیشن

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے ارکان نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے مطالبے پر استعفا نہیں دیں گے،ارکان کا کہناہے کہ عمران خان چاہے سپریم جوڈیشل کونسل چلے جائیں۔ وہاں بھی اپنا دفاع کریں گے۔الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 میں سردار ایاز صادق کا انتخاب کالعدم قرار دیا تو عمران خان […]

پاک بھارت مذاکرات نہ ہونے سے مایوسی ہوئی، امریکا

پاک بھارت مذاکرات نہ ہونے سے مایوسی ہوئی، امریکا

واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ پاک ، بھارت مذاکرات کی ناکامی سے مایوسی ہوئی، مذاکرات کی بحالی کی حوصلہ افزائی کریں گے، کشمیر کا معاملہ بھارت اور پاکستان نے ہی حل کر نا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت مذاکرات نہ ہونے سے […]

وزیراعظم نے کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

وزیراعظم نے کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کو تحفظات دور کرنے کی یقینی دہانی کراتے ہوئے متحدہ کے اعتراضات سننے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم کے 6 رکنی وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جب کہ اس موقع […]

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے جہاں کورہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کریں گے۔ جب کہ اس موقع پر […]

پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، خورشید شاہ

لاہور : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ لاہور میں نیب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قاسم ضیاء کے حوالے سے کیس سے پوری طرح […]

انٹرنیشنل کرکٹ سے جدا ہوتے ہوئے سنگاکارا رو پڑے

انٹرنیشنل کرکٹ سے جدا ہوتے ہوئے سنگاکارا رو پڑے

کولمبو / دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ سے جدا ہوتے ہوئے سری لنکا کے سپر اسٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا رو پڑے، پورے کیریئر کے دوران سکھ دکھ میں ساتھ دینے پر والدین کا بھرائی ہوئی آواز میں شکریہ ادا کیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سنگاکارا کو کرکٹ کا عظیم سپوت قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سری […]

قومی تہوار پر صرف پاکستانی فلموں کی نمائش ہونی چاہیے، سہیل خان

قومی تہوار پر صرف پاکستانی فلموں کی نمائش ہونی چاہیے، سہیل خان

لاہور : فلمسازسہیل خان نے مرکزی فلم سنسربورڈ کے چیئرمین مبشرحسن سے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستانی فلم کی سپورٹ کے حوالے سے اپنی تجاویزپیش کر دیں۔ ملاقات میں سہیل خان نے جہاں پاکستان کے اہم مذہبی اور قومی تہواروں کے موقع پرامپورٹ قوانین کے تحت لائی جانے والی بالی وڈاسٹارز […]

بھارتی ہٹ دھرمی کے سامنے آئی سی سی بھی بے بس

بھارتی ہٹ دھرمی کے سامنے آئی سی سی بھی بے بس

لاہور : بھارتی ہٹ دھرمی کے سامنے آئی سی سی بھی بے بس ہو گئی، صدر ظہیرعباس نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرکٹ کے معاملے میں کونسل کچھ نہیں کر سکتی، باہمی مقابلوں کیلیے دوممالک میں ایم او یو ہو یا زبانی معاہدہ عالمی باڈی کا کوئی کردار نہیں ہوتا،روایتی حریفوں کے مقابلے کرکٹ […]

سول ملٹری تعلقات پر رائے زنی نہ کی جائے ،چودھری نثار

سول ملٹری تعلقات پر رائے زنی نہ کی جائے ،چودھری نثار

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر سول ملٹری تعلقات پر رائے زنی نہ کی جائے۔ دنیا میں کہیں بھی سیکیورٹی معاملات پرسیاست نہیں ہوتی ۔اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان […]