counter easy hit

مقامی خبریں

پاکستان کا دفاعی سازوسامان امن کے فروغ کے لیے ہے، وزیراعظم

پاکستان کا دفاعی سازوسامان امن کے فروغ کے لیے ہے، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان خطےمیں اسلحے کی دوڑ کے خلاف ہے تاہم ہمارے دفاعی آلات امن کے فروغ کے لیے ہیں۔ کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز کی افتتاح تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز 2016 کا افتتاح کرنے پر اللہ تعالیٰ […]

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا افتتاح

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا افتتاح

کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا افتتاح کردیا۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے کیا اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افواج كے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف كمیٹی، وزیر دفاع، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار […]

پاکستان میں شادی کرنےوالےافغانوں کیلئےنئی ویزاپالیسی کا فیصلہ

پاکستان میں شادی کرنےوالےافغانوں کیلئےنئی ویزاپالیسی کا فیصلہ

حکومت نے پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان مہاجرین کے لیے نئی ویزا پالیسی لانے کا فیصلہ کر لیا جس کی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی۔ وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ سرحد کے دونوں جانب شادی کرنے والوں کے لیے خصوصی ویزا پالیسی لائی جا رہی ہے، کابینہ […]

مردم شماری کیلئے فوج کا متبادل ڈھونڈیں ، چیئرمین سینیٹ

مردم شماری کیلئے فوج کا متبادل ڈھونڈیں ، چیئرمین سینیٹ

ملک میں دہشت گردی اور ایل او سی پر بھارت سے تناو ٔکی وجہ سے فوج مصروف ہے، ملک میں مردم شماری کے انعقاد کے لیے فوج کی دستیابی نظر نہیں آتی۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کہتے ہیں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بُلا کرمردم شماری کے انعقاد کے لیے فوج کا متبادل ڈھونڈیں ۔ […]

مرتضیٰ وہاب کی تقرری غیر قانونی قرار ،عہدہ چھوڑنے کا حکم

مرتضیٰ وہاب کی تقرری غیر قانونی قرار ،عہدہ چھوڑنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں عہدہ چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ میں مشیرقانون سندھ مرتضیٰ وہاب کی تقرری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیاکہ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب قانون کی مطلوبہ مہارت اور تجربہ […]

جنرل راحیل شریف کے بعد اگلا سپہ سالار کون؟

جنرل راحیل شریف کے بعد اگلا سپہ سالار کون؟

آئندہ چند دنوں میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ریٹائر ہوجائیں گے ۔ ان عہدوں پر فائز ہونے کے اہل افسران کون ہیں ؟ پاکستان آرمی کی کمان کون کر سکتا ہے اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کون ہو سکتا ہے ؟ […]

لاہور میں نماز استسقاءکی ادائیگی ،شہریوں کی شرکت

لاہور میں نماز استسقاءکی ادائیگی ،شہریوں کی شرکت

ملک میں طویل عرصے سے بارشیں نہ ہونے پر لاہور میں محکمہ زراعت کے ملازمین نے نماز استسقاء ادا کی ،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔ ملک میں طویل عرصے سے بارشیں نہیں ہو رہیں اور خشک موسم کے باعث فضا آلودہ ہونے کے ساتھ موسمی بیماریاں بھی پھیل رہی […]

آئیڈیاز 2016 :وزیر اعظم آج افتتاح کریں گے

آئیڈیاز 2016 :وزیر اعظم آج افتتاح کریں گے

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا آغاز آج سے کراچی میں ہوگا ۔ وزیراعظم نواز شریف نمائش کا افتتاح کریں گے ۔ دفاعی نمائش کا سیکیورٹی پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے ۔پلان کے مطابق ریپڈ رسپانس فورس کی 4 کمپنیاں بھی اطراف کے علاقے میں سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گی ۔ کراچی […]

نواز شریف پانچویں آرمی چیف کی تقرری کیلئے تیار

نواز شریف پانچویں آرمی چیف کی تقرری کیلئے تیار

وزیراعظم نواز شریف جہاں تین بار وزیراعظم منتخب ہونے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں وہیں وہ سب سے زیادہ چار مرتبہ پاک فوج کے سربراہان کا بھی تقرر کرچکے ہیں۔یہ پانچواں موقع ہوگا جب وہ بحیثیت وزیراعظم پاک فوج کے سربراہ کا تقرر کریں گے۔آئین کے تحت آرمی چیف کے تقرر کا اختیار وزیراعظم پاکستان […]

جھنگ میں ن لیگ اور جماعت اہلسنت والجماعت سمیت بڑی سیاسی جماعتوں کو خواجہ سرا کا چیلنج،

جھنگ میں ن لیگ اور جماعت اہلسنت والجماعت سمیت بڑی سیاسی جماعتوں کو خواجہ سرا کا چیلنج،

جھنگ: سپریم کورٹ کی جانب سے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ بنوانے کی اجازت کے بعد خواجہ سرا عوام کی خدمت کے لئے انتخابی دنگل میں بھی کود پڑے ہیں اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 کے ضمنی انتخاب میں خواجہ سرا عارف الیاس عرف میڈم بوٹا نے انٹری دے کر دیگر امیدواروں […]

مری پتریاٹہ چیئرلفٹ عوام کے لئے بند کر دی گئی

مری پتریاٹہ چیئرلفٹ عوام کے لئے بند کر دی گئی

مری: حکومت پنجاب نے مری پتریاٹہ چیئرلفٹ کیبل کار کو اپ گریڈیشن کے لئے 2 ماہ کے لئے بند کر دیا ہے۔ مری میں سیاحوں کی تفریح کی بہترین اور معروف سواری پتریاٹہ چیئرلفٹ کیبل کار کو اپ گریڈیشنکے باعث عارضی طور پر 2 ماہ کے لئے عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے جس کے […]

پی پی کا بل منظور ہوئے بغیر پاناما پر احتساب نہیں ہوسکتا،بلاول

پی پی کا بل منظور ہوئے بغیر پاناما پر احتساب نہیں ہوسکتا،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا پاناما بل منظور ہونے تک عدالت شریفوں کا احتساب نہیں کرسکتی۔ چار مطالبات منوانے کےلیے اپوزیشن جماعتوں کو مل کر جدوجہد کی دعوت دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سب کو ہمارے ساتھ مل جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ مطالبات تسلیم […]

شہزادے کی 10سوالوں میں ٹانگیں کانپ جائینگی، اعتزاز

شہزادے کی 10سوالوں میں ٹانگیں کانپ جائینگی، اعتزاز

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ یہ قطری شہزادہ کہاں سے آگیا، عدالت میں پیش ہونے تک شہزادے کا خط صرف کا غذ کا ٹکڑا ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے یہ نئی باتیں بناتے جارہے ہیں،اگر قطری […]

ترقی کا راستہ روکا گیا ،عوام بہترین جج ہیں،امیر مقام

ترقی کا راستہ روکا گیا ،عوام بہترین جج ہیں،امیر مقام

وزیراعظم کے مشیر امیرمقام نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں بار بار ترقی کا راستہ روکا گیاہے ۔عوام بہترین جج ہیں، کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے ۔ سوات کے ودودیہ ہال میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت سوات یونیورسٹی کے 107 طلبہ وطالبات میں وزیراعظم کے مشیر نے لیپ ٹاپ […]

خورشید شاہ کی پریشانی کے اسباب بالکل واضح ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

خورشید شاہ کی پریشانی کے اسباب بالکل واضح ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے خورشید شاہ کی پریشانی کے اسباب بالکل واضح ہیں،خورشید شاہ 7 ماہ تک نواز شریف کو تحفظ فراہم کرتے رہے، عمران خان پر نشتر زنی سے سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہو گا۔ ایک بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ عدالت جانے سے […]

چہلم حضرت امام حسینؑ کیلئے کراچی کا سکیورٹی کا پلان تشکیل

چہلم حضرت امام حسینؑ کیلئے کراچی کا سکیورٹی کا پلان تشکیل

کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کا پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔ جلوس کے راستے کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی چیک کرایا جائے گا۔ کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر ایک بجے […]

لاہور: ایک ہفتے میں 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

لاہور: ایک ہفتے میں 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

لاہورمیں ڈینگی بخار سے متاثرہ مریضوں کا سلسلہ رک نہ سکا،محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 141 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں رواں سال 860 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں،رواں سال کنٹونمنٹ ایریا میں سب سے زیادہ شہری مرض کاشکارہوئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے […]

پی ایس او کا پاکستان ریلویز سے ڈیزل ترسیل میں اضافے کا فیصلہ

پی ایس او کا پاکستان ریلویز سے ڈیزل ترسیل میں اضافے کا فیصلہ

پاکستان اسٹیٹ آئل نے سروسز میں بہتری کے لئے پاکستان ریلویز سے ڈیزل کی ترسیل میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ایس او حکام کے مطابق پاکستان ریلویز سے ڈیزل کی سستی ترسیل کے لیے ایک مزید ٹرین حاصل کرنے کے مذاکرات جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر فی الحال 2 لاکھ ٹن ڈیزل ترسیل […]

پنامابل کےپاس ہونےتک شریف خاندان کااحتساب ممکن نہیں،بلاول بھٹو

پنامابل کےپاس ہونےتک شریف خاندان کااحتساب ممکن نہیں،بلاول بھٹو

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہناہے کہ پنامابل کے پاس ہونے تک شریف خاندان کا احتساب ممکن نہیں ہے اور انہوں نے کہا کہ حکومت سے چار مطالبات منوانےکیلئےسب ہماراساتھ دیں۔ پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ پنامابل کے پاس […]

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی گولہ باری، پاک فوج کا بھرپور جواب

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی گولہ باری، پاک فوج کا بھرپور جواب

مظفر آباد: بھارت کا جنگی جنون ہے کہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ہر آنے والے دن کے ساتھ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر وادی نیلم کے کیل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ […]

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے مصباح الحق کی جگہ اظہرعلی کپتان مقرر

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے مصباح الحق کی جگہ اظہرعلی کپتان مقرر

لاہور: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سسر کے انتقال کے باعث وطن واپس آ گئے ہیں جس کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لئے اظہر علی کو کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سسر کے انتقال کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریزادھوری چھوڑ کر وطن واپس […]

طبقاتی استحصال میں پسے لوگوں کی آواز فیض احمد فیض

طبقاتی استحصال میں پسے لوگوں کی آواز فیض احمد فیض

دنیا کو اپنی انقلابی شاعری سے فیض یاب کرنے والے فیض احمد فیض کو بچھڑے 32 برس بیت گئےہیں۔ طبقاتی استحصال میں پسے لوگوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے فیض احمد فیض نے 13فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں آنکھ کھولی ، لبرل اور سیکولر اقدار پر گہرے یقین اورعمل سے اب تک 3 […]