counter easy hit

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا افتتاح

IDEAS 2016 defense exhibition opens today

IDEAS 2016 defense exhibition opens today

کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا افتتاح کردیا۔

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے کیا اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افواج كے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف كمیٹی، وزیر دفاع، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔

دفاعی نمائش 4 روز تک جاری رہے گی جس میں 43 ممالک كے 90 وفود شركت كررہے ہیں اور ان میں سے 30 مندوبین اعلیٰ سطح كے ہیں جن كی سربراہی ان ملكوں كے وزیر دفاع، ڈیفنس سیكریٹریز، چیف ڈیفنس اسٹاف یا حاضر چیفس خود كریں گے، مجموعی طور پر 261 غیرملكی اور 157 پاكستانی كمپنیاں شریک ہوں گی جب كہ 34 ممالک كی 418 كمپنیاں نمائش میں اپنی مصنوعات پیش كریں گی۔

دوسری جانب دفاعی نمائش کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے مطابق 2 ایس پیز، 4 ڈی ایس پیز سمیت 2 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے، سوک سینٹر کے اطراف سڑکیں ٹریفک کے لئے بند رہیں گی جب کہ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند نہیں کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website