counter easy hit

چہلم حضرت امام حسینؑ کیلئے کراچی کا سکیورٹی کا پلان تشکیل

Tragedy create a security plan for chehlum Imam Hussain A.S Karachi

Tragedy create a security plan for chehlum Imam Hussain A.S Karachi

کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کا پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔ جلوس کے راستے کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی چیک کرایا جائے گا۔

کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا۔ جلوس کی سکیورٹی کے لئے 5 ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔

آئی جی سندھ کے مطابق مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی نگرانی، سوئپنگ اور اسکیننگ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ بلند عمارتوں پر اسنائپرز کی تعیناتی اور نشترپارک کے اطراف واچ ٹاورز کے ذریعے کڑی نگرانی کی جائے گی۔

چہلم حضرت امام حسینؑ کے لئے پولیس نے ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا ہے۔ ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ پر داود پوتا روڈ سے سولجر بازار کی طرف موڑا جائے گا۔

ناظم آباد سے آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ سے نشتر روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔ لیاقت آباد سے آنے والے شہری پیپلز چورنگی سے کوریڈور تھری استعمال کر سکیں گے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website