counter easy hit

پاکستان میں شادی کرنےوالےافغانوں کیلئےنئی ویزاپالیسی کا فیصلہ

The new visa policy for Afghans in Pakistan to get married

The new visa policy for Afghans in Pakistan to get married

حکومت نے پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان مہاجرین کے لیے نئی ویزا پالیسی لانے کا فیصلہ کر لیا جس کی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی۔

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ سرحد کے دونوں جانب شادی کرنے والوں کے لیے خصوصی ویزا پالیسی لائی جا رہی ہے، کابینہ سے منظوری کے بعد ایسے افراد کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر سیفران نے تحریری جواب میں بتایا کہ فاٹا ملک کا غریب ترین خطہ ہے، رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں فاٹا کا حصہ صرف 2 ارب 19 کروڑ روپے ہے۔

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ باہمی تجارت جاری رہے گی، 2016میں تجارتی خسارہ 23 ارب 96 کروڑ ڈالر ہوگیا، بھارت سے عام طور پر خام مال یا جن اشیاء کی قلت ہو درآمد کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ 4 سال میں سعودی عرب میں 7 ہزار 662 پاکستانی گرفتار ہوئے ، ان کی رہائی اور قانونی معاونت کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website