counter easy hit

مقامی خبریں

کسی شخصیت کو بچانے کیلئے 62،63 میں ترمیم نہیں ہونے دینگے، خورشید شاہ

کسی شخصیت کو بچانے کیلئے 62،63 میں ترمیم نہیں ہونے دینگے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نواز شریف کو بچانے کے لئے آرٹیکل 62،63 میں ترمیم کرنا چاہتی ہے لیکن پیپلزپارٹی کسی شخصیت کو بچانے کے لئے ایسا ہر گز نہیں کرے گی۔ اپنے چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا […]

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی سعودی عرب گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ […]

آرمی چیف کا نوازشریف کو فون، کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی

آرمی چیف کا نوازشریف کو فون، کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو برطانوی ڈاکٹروں نے گلے کا کینسر تشخیص کیا ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ کلثوم نواز کا کینسر قابل علاج ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس […]

عمران خان سڑکوں پر آئے تو ان کا ساتھ دیں گے، شیخ رشید

عمران خان سڑکوں پر آئے تو ان کا ساتھ دیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان کی جانب سے سڑکوں پر آنے کی صورت میں ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ نے جو کھیل کھیلا خود اس کے شکنجے میں آگئے، اب ان کو آئین اور قانون میں تبدیلیاں یاد آرہی […]

38 سال سے غیرمستحکم افغانستان کے منفی اثرات بھگت رہے ہیں، پاکستان

38 سال سے غیرمستحکم افغانستان کے منفی اثرات بھگت رہے ہیں، پاکستان

اسلام آباد: امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نصف عرصہ منفی اثرات کا سامنا کرتے گزرا اورغیرمستحکم افغانستان کے منفی اثرات 38 سال سے بھگت رہے ہیں۔ اعزاز چوہدری کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف پالیسی پرردعمل پرکہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، […]

بیرون ملک غیرقانونی اثاثے؛ پاکستان میں جائیداد منجمد کرنے کی تجویز

بیرون ملک غیرقانونی اثاثے؛ پاکستان میں جائیداد منجمد کرنے کی تجویز

 اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو (نیب)کی ٹیکس چوری وفراڈ کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات تجویز کرنے کے لیے قائم کردہ خصوصی کمیٹی برائے انسداد ٹیکس چوری نے حکومت کو بیرون ملک غیر قانونی اثاثے رکھنے والے پاکستانیوں کے ملک میں موجود اثاثے و بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا اختیار دینے کے لیے قانون متعارف […]

امریکا افغانستان میں اپنی ناکام پالیسی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے، عمران خان

امریکا افغانستان میں اپنی ناکام پالیسی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے، عمران خان

بنی گالہ: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی الزام  پاکستانی حکومت کی لیے ایک سبق ہے کہ کبھی ڈالروں کے لیے پرائی جنگ کو اپنے آنگن تک نہیں لانا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف الزام تراشی پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سخت ردعمل کا […]

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی بیرسٹر اقبال چوہدری کی درخواست پر جسٹس مامون رشید نے سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف […]

این اے 120 کی انتخابی مہم سے قبل ہی حمزہ شہباز بیرون ملک روانہ

این اے 120 کی انتخابی مہم سے قبل ہی حمزہ شہباز بیرون ملک روانہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کو این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مہم کے لیے انچارج مقرر کیا ہے جب کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز ان کے ساتھ کام کریں […]

سندھ حکومت کی نیب آرڈیننس سے متعلق عدالتی حکم پر نظرثانی کی درخواست

سندھ حکومت کی نیب آرڈیننس سے متعلق عدالتی حکم پر نظرثانی کی درخواست

سندھ حکومت نے نیب آرڈیننس کے خاتمے سے متعلق عدالتی حکم پر نظرثانی کی درخواست ہائی کورٹ میں جمع کرادی۔ حکومت سندھ کی جانب سے نظرثانی کی درخواست ایڈووکیٹ جنرل سندھ بیرسٹر ضمیر گھومرو نے جمع کرائی جس میں عدالتی حکم پر نظرثانی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ […]

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی دیکھی جاری ہے۔ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کا آغاز ہی مندی کے رجحان سے ہوا اور انڈیکس 925 پوائنٹس تک گرا۔ آج بھی مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی دیکھی جارہی ہے اور کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار […]

لاہور واقعہ: آج ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال، ملتان بار کے صدر گرفتار نہ ہوسکے

لاہور واقعہ: آج ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال، ملتان بار کے صدر گرفتار نہ ہوسکے

لاہور ہائیکورٹ واقعے کے خلاف آج ملک بھر میں وکلا کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر وکلا بپھر گئے تھے۔ وکلا نے لاہور ہائیکورٹ میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور عدالت کا مرکزی گیٹ بھی توڑ ڈالا […]

قومی اسمبلی کا اجلاس، ایوان میں صرف 50 ارکان موجود

قومی اسمبلی کا اجلاس، ایوان میں صرف 50 ارکان موجود

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران 342 کے ایوان میں صرف 50 ارکان کی موجودگی پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں صرف 50 ارکان موجود تھے جس پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزرا کی عدم موجودگی کی […]

نیب نے شریف خاندان کو آج پھر طلب کرلیا

نیب نے شریف خاندان کو آج پھر طلب کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے صاحبزادوں اور مریم نواز کو آج پھر طلب کرلیا۔ نیب نے شریف خاندان کو اس سے قبل بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے لیکن شریف خاندان نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا جب کہ نوازشریف نے اپنی […]

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہائیکورٹ میں چیلنج

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے 16 اگست کا آرڈر چیلنج کیا گیا ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو عمران خان […]

حکومت قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم

حکومت قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز نے پہلی باضابطہ ملاقات کی، مسلم لیگ (ن) کے ارکان سینٹ نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی […]

نواز شریف گریٹر پنجاب چاہتے ہیں، کے پی میں سونامی ختم ہو گیا، آصف زرداری

نواز شریف گریٹر پنجاب چاہتے ہیں، کے پی میں سونامی ختم ہو گیا، آصف زرداری

لاہور:  سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دوست سرحد پار ہیں وہ گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں جب کہ کے پی کے میں سونامی ختم ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں آصف زرداری نے کہا کہ اب ہم پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائیں گے اور ن لیگ کو […]

وکلا کو ججوں کی عزت و احترام بتانے کی ضرورت نہیں، عمران خان

وکلا کو ججوں کی عزت و احترام بتانے کی ضرورت نہیں، عمران خان

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وکلا کو ججوں کی عزت و احترام بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ وکلا برادری نے آزاد عدلیہ کی بڑی قربانیاں دی ہیں اور وکلا کی جدوجہد میں تحریک انصاف شانہ بشانہ شامل تھی، وکلا […]

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا جس کی صدارت چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس […]

کراچی سے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کا بیٹا اغوا

کراچی سے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کا بیٹا اغوا

کراچی: ملیر سے نامعلوم ملزمان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے حیات بلوچ کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے حیات بلوچ کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ایم پی اے کے بیٹے کو گاڑی سے اتار کے […]

سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا، شہباز شریف

سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا اور اس عظیم منصوبے کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو مل کر دور کرنا ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا ، یہ منصوبہ خطے سے […]

ایم کیو ایم پاکستان کی کُل جماعتی کانفرنس آج ہوگی

ایم کیو ایم پاکستان کی کُل جماعتی کانفرنس آج ہوگی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کل جماعتی کانفرنس آج ہوگی جس میں پاکستان سرزمین پارٹی، ایم کیو ایم حقیقی سمیت دیگر جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مختلف وفود سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کے لئے ان کے پاس گئے اور انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت […]