counter easy hit

سٹی نیوز

معروف قانون دان اور وکیل عبدالحفیظ لاکھو انتقال کرگئے

معروف قانون دان اور وکیل عبدالحفیظ لاکھو انتقال کرگئے

کراچی : سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا تاریخ ساز مقدمہ لڑنے والے نامور قانون دان اور وکیل عبدالحفیظ لاکھو کراچی میں انتقال کرگئے۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار سے بچانے کی کوشش کرنے والے اور تاریخ ساز مقدمے میں سابق وزیراعظم کی پیروی کرنے والے نامور قانون دان اور سینیر وکیل […]

فوجی عدالتوں کی مدت ختم، 2 سال میں 274 دہشت گردوں کو سزائیں دی گئیں

فوجی عدالتوں کی مدت ختم، 2 سال میں 274 دہشت گردوں کو سزائیں دی گئیں

 اسلام آباد: سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد دہشتگردوں کے مقدمات فوری نمٹانے کیلیے خصوصی عدالتوں کا قیام 21 ویں ترمیم کے تحت ایکٹ 2015 کے ذریعے عمل میں لایا گیا تھا جس کی مدت آج مکمل ہوگئی ہے۔ یہ عدالتیں وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں ہونے والی اے پی سی کے متفقہ فیصلوں کے بعد […]

کرپشن کیس میں شرجیل میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کرپشن کیس میں شرجیل میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 کراچی: احتساب عدالت نے 5 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن اوردیگرملزمان کے خلاف 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران شرجیل میمن کے وکیل نے […]

اسلام آباد کی فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر مبینہ طور پر لاپتہ

اسلام آباد کی فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر مبینہ طور پر لاپتہ

 اسلام آباد: فاطمہ جناح یونیورسٹی کے استاد اور سماجی کارکن پروفیسر سلمان حیدر مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ یس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں سلمان حیدر کی اہلیہ کی جانب سے اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ سلمان حیدر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ […]

پنجاب میں انسداد دہشتگردی کی وزارت قائم، وزیر بھی مقرر

پنجاب میں انسداد دہشتگردی کی وزارت قائم، وزیر بھی مقرر

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبائی کابینہ میں ایک وزیر کا اضافہ کر دیا ہے جس سے کابینہ اراکین کی تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہے۔ یس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لیفٹینٹ  کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان کو پنجاب کابینہ میں شامل کر لیا ہے، محمد ایوب خان کو کاونٹر […]

طیبہ تشدد کیس؛ پولیس نے بچی کی مبینہ پھوپھی کو حراست میں لے لیا

طیبہ تشدد کیس؛ پولیس نے بچی کی مبینہ پھوپھی کو حراست میں لے لیا

 اسلام آباد: کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں پولیس نے بچی کی پھوپھی کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔ یس نیوزکے مطابق کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس پرسپریم کورٹ کے ازخود نوٹس لینے کے بعد پولیس طیبہ اور اس کے والدین کی تلاش کے لئے چھاپے ماررہی ہے جب کہ پولیس نے طیبہ کی […]

کراچی ہوٹل آتشزدگی؛ چالان میں حادثے کا ذمے دارہوٹل انتظامیہ قرار

کراچی ہوٹل آتشزدگی؛ چالان میں حادثے کا ذمے دارہوٹل انتظامیہ قرار

 کراچی: پولیس نے گزشتہ ماہ نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ اور اس کے نتیجے میں کئی افراد کی ہلاکت سے متعلق مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا ہے جس میں واقعے کی ذمہ داری ہوٹل انتظامیہ پرعائد کی گئی ہے۔ یس نیوزکے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں نجی ہوٹل میں آتشزدگی […]

مولانا فضل الرحمان اسپتال سے ڈسچارج، وزیراعظم کا سربراہ جے یو آئی (ف) کوفون

مولانا فضل الرحمان اسپتال سے ڈسچارج، وزیراعظم کا سربراہ جے یو آئی (ف) کوفون

 لاہور: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے تاہم وہ 2 روز بعد دوبارہ اسپتال میں ڈاکٹروں سے معائنہ کرائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کو3 روزقبل لاہورکے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے پتے کا آپریشن ہوا تھا۔ طبعیت میں بہتری پرماہرڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں اسپتال سے […]

وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اورسرکاری محکموں کوماموں بنانے والاجعلی وزیرگرفتار

وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اورسرکاری محکموں کوماموں بنانے والاجعلی وزیرگرفتار

 لاہور: ایف ائی اے نے جعلی وفاقی وزیربن کر وزیراعظم، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور جج سمیت مختلف وفاقی و صوبائی اداروں کو ماموں بنانے والے نوسربازکو گرفتارکرلیا۔ یس نیوزکے مطابق ایف آئی کی جانب سے وزیراعظم اورجج سمیت تمام وفاقی اورصوبائی اداروں کوجعلی وفاقی وزیربن کرفراڈ کرنے والے سلامت علی چوہان کوگرفتارکرلیا ہے، سلامت علی چوہان […]

طیبہ کی ماں ہونے کی دعویدار خواتین کے ڈی این اے ٹیسٹ

طیبہ کی ماں ہونے کی دعویدار خواتین کے ڈی این اے ٹیسٹ

 اسلام آباد: تشدد کا شکار ہونے والی کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ کی ماں ہونے کی دعویدار خواتین کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے لے لئے گئے۔ یس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کے گھر مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی کم سن ملازمہ طیبہ کی ماں ہونے کا دعویٰ […]

پاناما کیس؛ سچ تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، سپریم کورٹ

پاناما کیس؛ سچ تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سچ تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ پاناما کیس کی سماعت کررہا ہے، سماعت کے آغاز پر اسحاق ڈار […]

پاکستان پر تنقید کرنے والوں کے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہیں، چوہدری نثار

پاکستان پر تنقید کرنے والوں کے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہیں، چوہدری نثار

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں لیکن مظلوموں کے خون سے رنگے ہاتھوں والے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے3 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں لارڈنذیر احمد، […]

طیبہ تشدد ازخود نوٹس؛ 3 دن میں تحقیقاتی رپورٹ طلب

طیبہ تشدد ازخود نوٹس؛ 3 دن میں تحقیقاتی رپورٹ طلب

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو طیبہ تشدد کیس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے 3 روزمیں رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ نے ایڈیشنل سیشن جج کے گھر ملازمہ پرتشدد کے ازخود نوٹس کیس […]

ڈاکٹر عاصم کو احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا

ڈاکٹر عاصم کو احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا

کراچی کی احتساب عدالت نے 462 ارب روپے کرپشن کے ریفرنس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو پیش نہ کرنے سے متعلق رپورٹ نامکمل ہونے پر واپس کردی۔ ریفرنس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔چار سو باسٹھ ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت پر سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر […]

انسانی غفلت ، دھند بھی ٹرین حادثے کی وجہ ہوسکتی ہے،سعد رفیق

انسانی غفلت ، دھند بھی ٹرین حادثے کی وجہ ہوسکتی ہے،سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ حادثے سے متعلق کچھ ایسے سوالات ہیں جن کا جواب تحقیقات مکمل ہوئے بغیر نہیں دیا جاسکتا،انسانی غفلت ، دھند بھی حادثے کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے ۔ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ لودھراں میں ٹرین حادثے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پولیس زیرحراست افراد […]

کراچی میں سردی ، خشک میوہ جات ،چائے کا استعمال بڑھ گیا

کراچی میں سردی ، خشک میوہ جات ،چائے کا استعمال بڑھ گیا

موسم سرما کے آتے ہی شہر کراچی میں بھی نہ صرف خشک میوہ جات بلکہ سردی سے بچنے کے لئے چائے کے ہوٹلوں اور سوپ کے ٹھیلوں پر بھی رش بڑھ گیا ہے ۔ آخر کارکراچی میں سردی آ ہی گئی اور سرد ہواؤں نے شہر کو لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ موسم خنک […]

ہم نے عدالت میں تمام شواہد جمع کرا دئیے ہیں، فواد چودھری

ہم نے عدالت میں تمام شواہد جمع کرا دئیے ہیں، فواد چودھری

پاناما پیپرز میں پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت میں تمام شواہد جمع کرا دئیے ہیں،عدالت نے کہاکہ وہ سچ تک جانے کے لیے کسی بھی تہہ تک جائےگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج بنیادی طور پرعدالت میں […]

کراچی : تیموریہ تھانے پر کریکر حملہ، پولیس اہلکار زخمی

کراچی : تیموریہ تھانے پر کریکر حملہ، پولیس اہلکار زخمی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تیموریہ تھانے پر کریکر حملے اورفائیو اسٹار چورنگی پر فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار زخمی جبکہ ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی غربی سے رپورٹ طلب کرلی۔ کراچی میں دہشت گرد ایک بار پھر […]

تحریک انصاف کوئی ثبوت نہیں دے سکی،طلال چودھری

تحریک انصاف کوئی ثبوت نہیں دے سکی،طلال چودھری

ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کوئی ثبوت نہیں دے سکی،صرف اخبار کے تراشے پیش کیے گئے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ آدھا کیس پی ٹی آئی کے وکلا نے حل کردیا، اگر دلائل ایسے ہی جاری رکھے تو کیس پورا […]

نیسکول سے متعلق دستاویزات پر دستخط جعلی ہیں،مریم نواز

نیسکول سے متعلق دستاویزات پر دستخط جعلی ہیں،مریم نواز

سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت میں مریم نواز نے عدالت میں جواب جمع کرادیا ہے۔ مریم نواز کے مطابق نیسکول سے متعلق دستاویزات پر دستخط جعلی ہیں، یہ دستاویزات نام نہاد پاناما لیکس کا حصہ نہیں ۔ مریم نواز نے سپریم کورٹ میں اپنے جواب میں مزید بتایا ہے کہ شمیم ایگری فارمزالمعروف رائے […]

مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر اور پیرس میں ممتاز کاروباری شخصیت جناب جاوید اختر بٹ کی گورنر خیبرپختونخوا جناب اقبال ظفر جھگڑااورگورنر پنجاب جناب رفیق رجوآنہ سے خصوصی ملاقات

مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر اور پیرس میں ممتاز کاروباری شخصیت جناب جاوید اختر بٹ کی گورنر خیبرپختونخوا جناب اقبال ظفر جھگڑااورگورنر پنجاب جناب رفیق رجوآنہ سے خصوصی ملاقات

مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر اور پیرس میں ممتاز کاروباری شخصیت جناب جاوید اختر بٹ کی گورنر خیبرپختونخوا جناب اقبال ظفر جھگڑااورگورنر پنجاب جناب رفیق رجوآنہ سے خصوصی ملاقات اسلام آباد(یس ارد ونیوز) پیرس کی ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت ، پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جنا ب جاوید اختر […]

مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر اور پیرس میں ممتاز کاروباری شخصیت جناب جاوید اختر بٹ کی صدر پاکستان جناب ممنون حسین صاحب کی خصوصی دعوت پر صدر ہائوس میں چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثارکی تقریب حلف برداری میں شرکت اور ملاقات

 مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر اور پیرس میں ممتاز کاروباری شخصیت جناب جاوید اختر بٹ کی صدر پاکستان جناب ممنون حسین صاحب کی خصوصی دعوت پر صدر ہائوس میں چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثارکی تقریب حلف برداری میں شرکت اور ملاقات اسلام آباد(یس ارد ونیوز) پیرس کی ممتاز کاروباری و سیاسی […]