counter easy hit

طیبہ کی ماں ہونے کی دعویدار خواتین کے ڈی این اے ٹیسٹ

 اسلام آباد: تشدد کا شکار ہونے والی کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ کی ماں ہونے کی دعویدار خواتین کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے لے لئے گئے۔

The contenders claimant's as the Mother of Tayyaba DNA test

The contenders claimant’s as the Mother of Tayyaba DNA test

یس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کے گھر مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی کم سن ملازمہ طیبہ کی ماں ہونے کا دعویٰ کرنے والی 3 خواتین سامنے آ گئیں ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر طیبہ کی ماں ہونے کی دعویدار خواتین ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے پمز اسپتال پہنچیں۔  2 خواتین کا پمز اسپتال میں ڈی این اے ٹیسٹ ہو چکا ہے جب کہ اب مہوش نامی خاتون بھی سامنے آ گئی ہے۔واضح رہے کہ تشدد کا شکار ہونے والی کم سن طیبہ منظر عام سے غائب ہے، نہ تو بچی کو عدالت میں پیش کیا گیا اور نہ ہی اس کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website