counter easy hit

اسلام آباد کی فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر مبینہ طور پر لاپتہ

 اسلام آباد: فاطمہ جناح یونیورسٹی کے استاد اور سماجی کارکن پروفیسر سلمان حیدر مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

Professor at Fatima Jinnah University in Islamabad Salman Haider missing from Islamabad

Professor at Fatima Jinnah University in Islamabad Salman Haider missing from Islamabad

یس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں سلمان حیدر کی اہلیہ کی جانب سے اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ سلمان حیدر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ رات اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے، انہوں نے ٹیلی فون پر کہا تھاکہ وہ رات 8 بجے تک گھر آجائیں گے تاہم 10 بجے تک گھر نہ پہنچنے پر انہیں فون کیا تو انہوں نے نہیں اٹھایا۔ جس کے بعد انہیں سلمان حیدر کے فون سے ایس ایم ایس ملا کہ ان کی گاڑی کورال چوک کے پاس سے لے جائیں۔پولیس کے مطابق سلمان حیدر کی گاڑی کورال چوک سے مل گئی ہے جبکہ تاحال سلمان حیدر سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، پولیس نے پروفیسرسلمان حیدر کی تلاش کے لئے تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر بنی گالہ اور کورال چوک  کے اطراف کے علاقوں میں ناکہ بندی کردی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website