counter easy hit

پاکستان پر تنقید کرنے والوں کے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہیں، چوہدری نثار

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں لیکن مظلوموں کے خون سے رنگے ہاتھوں والے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

Those who criticize on Pakistan are red with the blood of victims, Choudhry Nisar

Those who criticize on Pakistan are red with the blood of victims, Choudhry Nisar

اسلام آباد میں وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے3 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں لارڈنذیر احمد، قربان حسین اور یورپی پارلیمنٹ کے ممبر افضل خان شامل تھے۔ ملاقات میں دو طرقہ تعلقات کو مزید بہتر اور جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ مشترکہ پارلیمانی امور اور کشمیر سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں عالم اسلام اور کشمیر کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات قابل ستائش ہیں، برطانیہ میں پاکستان کے مؤقف کو سنا اور بڑی حد تک سمجھا جاتا ہےاور علاقائی امن کے قیام میں برطانوی حکومت کی معاونت قابل تحسین ہے۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کے مؤقف کو سیاق و سباق کے ساتھ سمجھے اور پاکستان کے مؤقف کو فراخ دلی سے سنے۔ ان کا کہنا تھا کہ  دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیوں کے باوجود بعض عناصر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ان عناصر کے اپنے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website