counter easy hit

اسلام آباد

صدر مملکت کی وزیر اعظم سے ملاقات

صدر مملکت کی وزیر اعظم سے ملاقات

صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت کو گزشتہ روز ہونے والے کابینہ کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات بھی بتائیں۔ اس موقع پردونوں رہنماؤں نے […]

صدر کی تقریر کا بائیکاٹ اپوزیشن کا مشترکہ فیصلہ تھا، خورشید شاہ

صدر کی تقریر کا بائیکاٹ اپوزیشن کا مشترکہ فیصلہ تھا، خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ صدرکی تقریر کا بائیکاٹ اپوزیشن کا مشترکہ فیصلہ تھا، پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نہیں دی گئی، جمہوریت میں پہلا موقع نظر آتا ہے کہ ہم سڑکوں پر جائیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا […]

اعتزاز احسن نے نہال ہاشمی کا بیان سازش قرار دے دیا

اعتزاز احسن نے نہال ہاشمی کا بیان سازش قرار دے دیا

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے نہال ہاشمی کے بیان کو سنگین سازش قرار دیتے ہو ئےکہا ہے کہ سازش کو بے نقاب ہونا چاہئے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کے بیان سے دو باتیں بے نقاب ہو […]

از خود نوٹس کیس، نہال ہاشمی کو شو کاز نوٹس جاری

از خود نوٹس کیس، نہال ہاشمی کو شو کاز نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس میں نہال ہاشمی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں ہونے والی ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل،جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی ۔ دوران سماعت بنچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل نے کہا […]

جے آئی ٹی نے حسین نواز کو تیسری بار بھی طلب کرلیا

جے آئی ٹی نے حسین نواز کو تیسری بار بھی طلب کرلیا

پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کو کل تیسری مرتبہ طلب کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی اس سے قبل حسین نواز کو 28اور 30مئی کو طلب کرچکی ہے،گزشتہ روز ان سے 4گھنٹے پوچھ گچھ بھی کی گئی ۔مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے آج […]

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی

حکومت نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت نے یکم جون سے […]

عمران خان کا سابق اہلیہ جمائمہ کو ٹیلی فون

عمران خان کا سابق اہلیہ جمائمہ کو ٹیلی فون

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بنی گالہ کی اراضی کے لیے رقوم کی منتقلی کے ریکارڈ کے لیے جمائمہ سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سابقہ اہلیہ جمائمہ کو ٹیلی فون کیا اور بنی گالہ کی اراضی کے لیے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ مانگ […]

چیف جسٹس پاکستان نے نہال ہاشمی کے بیان کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے نہال ہاشمی کے بیان کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے (ن) لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی کی تقریر کا از خود نوٹس لیتے ہوئے انہیں کل سپریم کورٹ طلب کرلیا۔سینیٹر نہال ہاشمی نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ احتساب کرنے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے، تم […]

افغان بھائیوں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، سربراہ پاک فوج

افغان بھائیوں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغان بھائیوں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید الفاظ […]

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہورہا ہےجس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت وفاقی وزراء بھی شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کے لئے مشاورت کے علاوہ ریاض سمٹ سمیت قومی […]

حسین نواز آج تیسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے

حسین نواز آج تیسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے

وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز آج تیسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق حسین نواز آج دوسرے مرحلے میں دستاویزات سمیت پیش ہوں گے، حسین نواز سے گزشتہ روز چند اہم دستاویزات طلب کی گئی تھی ۔گزشتہ روز جے آئی ٹی نے حسین نواز سے 4 گھنٹے اور […]

ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی اور فراڈ روکنے کیلئے نیا سسٹم تیار

ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی اور فراڈ روکنے کیلئے نیا سسٹم تیار

ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی اور اس میں فراڈ روکنے کیلئے لیک پروف سسٹم تیار کر لیا ہے۔ یہ سسٹم ایف بی آر کی ہدایت پر پرال (پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ) نے بنایا ہے۔منگل کو وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان کو اس سسٹم کے بارے میں ممبر آپریشنز […]

دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا دن آج منایا جائیگا

دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا دن آج منایا جائیگا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کادن 31مئی یعنی آج منایا جا رہا ہے۔ انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں شعور بیداری اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔اس دن کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ دنیا بھر […]

فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش نہ کر سکی

فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش نہ کر سکی

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر پارٹی فنڈنگز کی تفصیلات پیش نہ کر سکی۔تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے، سماعت ملتوی کی جائے۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں […]

حکومت کا خورشید شاہ کی تقریر براہ راست دکھانے سے انکار، اپوزیشن کا واک آؤٹ

حکومت کا خورشید شاہ کی تقریر براہ راست دکھانے سے انکار، اپوزیشن کا واک آؤٹ

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی بجٹ تقریر براہ راست دکھانے سے انکار پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کی جو براہ راست دکھائی گئی […]

نواز شریف بھی جلد ہی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے، ترجمان تحریک انصاف

نواز شریف بھی جلد ہی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے، ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد ہوگا اور قوم دیکھے گی کہ بہت جلد نواز شریف بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔  اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ […]

اسلام آباد ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 پی آئی اے اہلکار گرفتار

اسلام آباد ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 پی آئی اے اہلکار گرفتار

اسلام آباد: بے نظیر ائیرپورٹ سے پی آئی اے کے 2 ملازمین کو 3 افغان خواتین کو جعلی دستاویزات پر لندن بھجوانے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا ہے۔  پی آئی اے کے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس سے دنیا بھر میں وطن عزیز کی بدنامی کی نئی داستانیں لکھی جارہی ہیں۔ ابھی بیرون ملک جانے […]

وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کررہے ہیں

وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کررہے ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں مالی سال برائے 18-2017 کا بجٹ پیش کررہے ہیں۔ اسپیکر سردار ایاز سادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ، جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار مالی سال برائے 18-2017 بجٹ پیش کررہے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزدور کی […]

رمضان کے دوران بینکوں کے دفتری اوقات کا اعلان

رمضان کے دوران بینکوں کے دفتری اوقات کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک 1438 کے دوران دفتری اوقات کا اعلان کردیا۔ رمضان المبارک کے دوران اسٹیٹ بینک پاکستان اور تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک پیرتا جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر سوا 2 بجے تک بلاوقفہ کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر […]

مالی سال 18-2017 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

مالی سال 18-2017 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار مالی سال 18-2017 کا بجٹ آج پیش کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں وزیراعظم پارٹی رہنماؤں کو بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے جب کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں  […]

اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس کی شیلنگ، متعدد افراد گرفتار

اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس کی شیلنگ، متعدد افراد گرفتار

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پرپولیس کی شیلنگ کے بعد ڈی چوک میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ اسلام آباد میں ڈی چوک پرکسانوں کی جانب سے بجٹ میں مراعات کے مطالبے کے لیے احتجاج کیا جارہا تھا، ان کا کہنا تھا کہ باردانے […]

صوبائی حکومتوں کا آئندہ مالی 2017-18 کا بجٹ کیا ہوگا؟ سفارشات تیار

صوبائی حکومتوں کا آئندہ مالی 2017-18 کا بجٹ کیا ہوگا؟ سفارشات تیار

پنجاب حکومت کا کل بجٹ 1667.94ارب،سندھ کا 963.34 ارب،خیبرپختونخواہ حکومت کا 574.54 ارب اور بلوچستان حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 268.45 ارب روپے کے قریب ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد: وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا آئندہ مالی 2017-18 کا تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ،سفارشات سامنے آگئیں،وفاقی حکومت نے جہاں بجٹ کے […]