حکومت نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اعلان کے دوران دلچسپ صورتحال بھی پیدا ہوگئی جب وہ قیمتیں بتاتے ہوئے بار بار اٹکے۔ اسحاق ڈار کو جو پرچہ دیا گیا تھا اس میں ٹائپنگ کی غلطیاں تھیں جس پر وہ جزبز ہوئے۔قیمتوں کے اعلان کرنے کے بعد اٹھتے ہوئے اسحاق ڈار نے افسران سے پنجابی زبان میں کہا کہ ایہہ کی کردیتا؟








